اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سانسوں کے سلطان پیا ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

صوفیانہ شاعری کا ایک نمونہ

سانسوں کے سلطان پیا

از قلم

زین شکیل

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

سُن سانسوں کے سلطان پیا

(غزلیں، نظمیں، گیت)

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب

نظر محمد صاحب کے نام

*****************

غزلیں

*****************

مری تھم تھم جاوے سانس پیا

مری آنکھ کو ساون راس پیا

تجھے سن سن دل میں ہوک اٹھے

ترا لہجہ بہت اداس پیا

ترے پیر کی خاک بنا ڈالوں

مرے تن پر جتنا ماس پیا

تُو ظاہر بھی، تُو باطن بھی

ترا ہر جانب احساس پیا

تری نگری کتنی دور سجن

مری جندڑی بہت اداس پیا

مجھے سارے درد قبول سجن

مجھے تیری ہستی راس پیا

میں چا کر تیری ازلوں سے

تُو افضل، خاص الخاص پیا

٭٭٭

مرا چین پیا، مری جان پیا

مری جندڑی کا سلطان پیا

ترے بعد حرام ہے جگ سارا

مجھے قسم رسول، قرآن پیا

تری رہ تکتے ہیں نین مرے

کبھی دل کا بن مہمان پیا

مرا ہیرا، لؤلؤ، موتی تُو

یاقوت مرا، مرجان پیا

مرا تیور تُو، مرا کومل تُو

مرا بھیرو، شُد کلیان پیا

مرا نحنُ اقرب بس اک … مزید پڑھیے

زید سے مکالمہ ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم، جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

طویل نظموں کا مجموعہ

زید سے مکالمہ

از قلم

آفتاب اقبال شمیم

جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…..مکمل کتاب پڑھیں

زید سے مکالمہ

آفتاب اقبال شمیم

جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

(ایک طویل نظم ’نہیں اور ہاں سے آگے‘ کو علیحدہ ای بک کے طور پر شائع کیا جا رہا ہے)

دیباچہ

وہ اور میں

یہ طویل نظمیں شاید اس طویل نظم کے بیچ بیچ کے حصہ ہیں جو ہمارے دور میں زیر تخلیق ہے۔ جس کے ’’ہونے‘‘ کا جغرافیہ کسی مخصوص خطہ ارض سے منسوب نہیں بلکہ اس دور کے تہذیب اور ہمارے نفسیاتی علاقوں کی خط کشی کرتا ہے۔ یہ طویل نظمیں کچھ ایسے ہیں جو آج کے خارج و داخل کی منظر کشی اور صدابندی کرتے ہوئے کسی رزمیے کے بجائے المیے کی تالیف کرتی نظر آتی ہیں۔ یوں بھی آج کی نظم میں کسی اخیل، تبریس، سہراب یا ابلیس کی کردار کشی شاید ممکن نہیں رہی۔ وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ ہم پر اپنی تاریخ کا جو انکشاف اس صدی میں ہوا ہے، اس نے ہمارے بہت سے رومانی رویوں کو مسمار کر دیا ہے۔ … مزید پڑھیے

سیداؐاک نظر ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

عقیدتایک نعتیہ نظم

سیداؐاک نظر

شاعر

زین شکیل

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سیداؐ اِک نظر

 

(طویل نعتیہ نظم)

زینؔ شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

اللھم صلی علیٰ محمدِِ وآلِہ وعترتیہ بعد دِ کلِ معلوم اللک

انتساب!

سرورِ کونین

حضرت محمد مصطفیٰﷺ

کے نام

زندگی خاک ہے

دھول ہے

راکھ ہے

سیّدؐا!

مہربانی کی چادر میں

لپٹے ہوئے فیصلے بھیجئے

دیکھیئے، سیّداؐ

یہ غموں کا اماوس ہے بکھرا ہوا

چار سو ہے اندھیرا

کہ جو جسم و جاں کو مسلنے کی کوشش میں مصروف ہے

چہرۂ والضحیٰ سے

یہ واللیل زلفیں ہٹائیے ذرا

چار سو نور ہو

اے مرے سیّداؐ

سوہنیا، بادشاہا

 کریں مہربانی!

٭٭

فقط آس ہے

آس بھی ہے کچھ ایسی

کہ یہ عمر بھی بیت جائے

فقط آپؐ کے نام کی ایک مالا کو سانسوں کے دھاگے میں ایسے پروتے ہوئے

کہ نظر میں فقط ایک ہی نام ہو

ایک ہی نام جو اسمِ اعظم بھی ہے

جو معظم بھی ہے

جو مدثر، مطہر، معطر بھی ہے

یہ زمیں یہ زماں

یہ مکاں لا مکاں

رات، دن، چاند، تارے یہ بحر و حجر… مزید پڑھیے

تم خاموش نہیں رہنا ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

زین شکیل کا ایک اور شعری مجموعہ، ایک مکمل طویل آزاد غزل

تم خاموش نہیں رہنا

از قلم

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

تم خاموش نہیں رہنا

 

زین شکیل

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

انتساب

استاد محترم فرحت عباس شاہ کے نام

 

 

اک دن وہ مجھ سے یہ بولی آؤ باتیں کرتے ہیں
میں اُس کی باتوں میں آ کر باتیں کرنے لگتا ہوں

وہ یہ بولی میں نے چاند خفا دیکھا ہے خوابوں میں
میں یہ بولا کچھ تعبیریں اکثر الٹی ہوتی ہیں

وہ کہتی ہے مجھ کو چاند کے بارے میں کچھ بتلاؤ
میں کہتا ہوں، آوارہ ہے، تنہا ہے، ہرجائی ہے

وہ کہتی ہے چاند مرے آنگن میں اترا کرتا ہے
میں کہتا ہوں تم بھی دیوانوں سی باتیں کرتی ہو

وہ کہتی ہے وقت سے آگے جانا بہت ضروری ہے
میں کہتا ہوں ہاں ! پر دیکھو، یہ تو اک مجبوری ہے

وہ کہتی ہے کیا، نیندوں کی بربادی کا باعث ہے ؟
میں کہتا ہوں پاگل لڑکی اتنا زیادہ مت سوچو

وہ کہتی ہے میں نے … مزید پڑھیے

بول اداسی بول (طویل نظم) ۔۔۔ زین شکیل

زین شکیل کی طویل نظم

بول اُداسی بول

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں  …..

انتساب

اس اداسی کے نام جو ہمیشہ اس سے مل کر آتی ہے اور مسلسل خاموش رہتی ہے۔

بول اداسی بول،

بڑا انمول،

کہاں ہے میرا سانول ڈھول؟

وے کچھ تو بول

نہ جندڑی رول

کبھی تو پریم کی گتھی کھول

اداسی بول۔۔!

کہاں پر لگ گئی تیری آنکھ

کہ دل میں پھیل گیا اک ڈر

کہ جس سے آن ملا اک درد،

بڑا بے درد

کہ جس کی بات نہ ٹالی جائے

یہ جیون رو رو نیر بہائے

تو نکلے ہائے

مسیحا دور کھڑا گھبرائے

جو نکلے آہ۔

کہ جم گئی سانس

کہاں پر لگ گئی تیری آنکھ؟

اداسی بول!

بتا اک بار

کہاں ہے میرا ڈھولن یار

کہ دنیا یار بنا بے کار

اداسی بول!

ترے بن کون مرا غمخوار

ملے جو سنگ ترا ہر بار

میں جگ سے کبھی نہ مانوں ہار

اداسی بول!

کبھی تو کانوں میں رس گھول!

اداسی بول!

جنوں کی کیسے بھڑکی آگ؟

جو اڑ گئی راکھ،

کہ جل گئی بات!

بکھر گئی ذات!

ہمارے اجڑ گئے … مزید پڑھیے

تمہارا کس سے پوچھتے ۔۔۔ زین شکیل

ایک پر گو جدید شاعر کی آزاد غزلوں کا مجموعہ

تمہارا کس سے پوچھتے

(آزاد غزلیں )

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

انتساب

ذیشان علی، طلحہ سومرو، نور عمران اور سیدہ مہرین (گڑیا) کے نام

۱

تجھے میری انائیں مار دیں گی

کبھی ناراض ہو کر دیکھ لینا

ہماری چشم کی حیرانیوں میں

اداسی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے

ہمیشہ ٹوٹتی ہے شام بن کر

محبت کے اسیروں پر قیامت

خوشی کو دیکھنے کی جستجو میں

کسی غم کا جنازہ پڑھ رہا ہوں

مرے خوابوں کو اکبر صفت کوئی

کسی دیوار میں چنوا گیا ہے

مجھے یہ چین غم کی ساعتوں میں

کسی دُکھ کے وسیلے سے ملا ہے

اب اس کے بعد اس کے رابطوں سے

ابھی تک رابطہ رکھا ہوا ہے

٭٭٭

۲

تنہائی کا وقت بِتانا مشکل ہے

تم سے باتیں کرنا تو مجبوری ہے

تم اندھوں کے شہر میں آنکھیں بیچو گے

تم بھی بچوں جیسی باتیں کرتے ہو

دیکھو میری آنکھیں کتنا روتی ہیں

تم نے جب سے خواب میں آنا چھوڑا ہے

اکثر خط میں تم جو باتیں لکھتی تھیں

پیڑ … مزید پڑھیے

نورِ مشرق ۔۔۔ ضیاؔ فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

نوعرسیماب اکبر آبادی کے ایک شاگرد کا نظموں کا مجموعہ

نورِ مشرق

از قلم

ضیاؔ فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

 

سجدے میں

 

(شاعر کی تکمیل صرف اس وقت ہی ممکن ہے جب شاعر اپنے ماحول کی حقیر سے حقیر چیز کی پرستِش کرنے لگے)

 

اے زمیں، اے آسماں، اے زندگی، اے کائنات

اے ہوا، اے موج دریا، اے نشاطِ بے ثبات

اے پہاڑوں کی بلندی، اے سرودِ آبشار

اے گھٹا جھومی ہوئی، اے نغمہ بر لب جوئبار

اے مسرّت خیز وادی، اے فضائے کیف ریز

اے دِلِ آبادِ وحشت، اے رگوں کے خونِ تیز

اے بساطِ ریگِ صحرا، بے کس و بے خانماں!

اے بگولوں کے مسلسل رقص، اے سیلِ رواں

اے سمندر ہر طرف آغوش پھیلائے ہوئے!

اے حوادث کے تھپیڑے روز و شب کھائے ہوئے

اے بہار صحنٕ گلشن، اے نظام رنگ و بُو

اے گلوں کی سادگی، اے بلبلوں کی آرزو

اے پھلوں کے بوجھ سے سر بر زمیں شاخ شجر

اے پریشاں زلفِ سُنبل، چشم نرگس بے بصر

اے عروسِ صبح مستی شام بزم مے کدہ

اے جوانی کی … مزید پڑھیے

سُر کی چھایا ۔۔۔ ناصر کاظمی

ایک لیجنڈ شاعر کے قلم سے ایک شاہکار ڈرامہ

سُر کی چھایا

ڈرامہ نگار

ناصر کاظمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں…….

سُر کی چھایا

ناصر کاظمی

تعارف

(۱)

بقدرِ شوق نہیں ظرف تنگَنائے غزل

کچھ اور چاہیے وسعت مرے بیاں کے لیے

غالب کا یہ شعر عموماً غزل پر نظم کی برتری ثابت کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ یہاں خیال اور ہیئت کے ناگزیر رشتے کی بات کی گئی ہے۔  ہر سچے فن کار کے ہاں خیال اپنی ہیئت کا تعین خود کرتا ہے۔  جو بات نظم میں کہی جا سکتی ہے وہ نظم ہی میں کہی جا سکتی ہے۔  اسی طرح اگر کسی موضوع کے لیے ناول درکار ہے تو کوئی بھی اور صنف اس کے اظہار سے قاصر ہو گی۔  ’’کچھ اور چاہیے وسعت‘‘ سے یہ واضح ہے کہ غزل کی یکسر نفی مقصود نہیں۔  شوق کا جو حصہ بیان ہونے سے رہ گیا ہے وہ غزل میں نہیں سمویا جا سکتا۔  اس کے لیے کوئی ’’ظرف‘‘ چاہیے۔  مختلف اصنافِ سخن وہ امکانی ظروف ہیں جن کے ذریعے خیالات اظہار پا سکتے ہیں۔

ناصر کاظمی بنیادی طور پر غزل کے شاعر … مزید پڑھیے

پہلی بارش ۔۔۔ ناصر کاظمی

اب کلاسیک بن جانے والا شعری مجموعہ

پہلی بارش

از قلم

ناصرؔ کاظمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

پہلی بارش

ناصِر کاظمی

دیباچہ

(1)

میں سکول میں پڑھتا تھا۔ نیا نیا شعر کہنا شروع کیا تھا۔ ایک محبوب مشغلہ پاپا کی غیر موجودگی میں، ان کے کمرے میں، ہر قسم کے نئے اور پرانے رسالے ’کھنگالنا‘ تھا (غیر نصابی کتابیں پڑھنے کا دور ابھی نہیں آیا تھا)۔ ایک روز ’نیا دور‘ کے دو مختلف شماروں میں پاپا کی کئی غزلیں ایک ساتھ ملیں۔ ان کے بارے میں انوکھی بات یہ تھی کہ یہ سب کی سب ایک ہی زمین میں تھیں۔ حیرت ہوئی کہ پاپا، جو ایک غزل میں ایک ہی قافیہ ایک سے زائد بار باندھنے سے گریز کرنے کو کہا کرتے تھے، خود ایک ہی زمین میں اتنی غزلیں لکھ گئے، اور کئی قافیے کئی کئی دفعہ استعمال کیے۔ اچنبھے کی دوسری بات یہ تھی کہ ان غزلوں کی زبان اتنی سادہ تھی کہ ’پہاڑ اور گلہری‘ اور ’گائے اور بکری‘ کی یاد تازہ ہو جاتی تھی اور لب و لہجہ روزمرہ گفتگو کے اتنا قریب کہ لگتا تھا جیسے نثر کو اوزان … مزید پڑھیے

نرم گرم ہوائیں ۔۔۔ ضیا فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اور شعری مجموعہ

نرم گرم ہوائیں

از قلم

ضیا فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

نرم گرم ہوائیں

ضیا فتح آبادی

سال اشاعت:  ۱۶۱۱ء

ناشر:  شریمتی راج کماری سونی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ضیا فتح آبادی کا ادبی سفر ۔۔۔ اوم پرکاش بجاج

وقت طلوع مستی

نکلا تھا گھر سے راہی

اک سوچ کے سفر پر

صحن چمن میں اُس نے

سورج اگا دیا تھا

لے کر جمالِ ہستی

راہوں کی گرد اڑاتا

حُسن غزل کی دھن میں

نغمات صبح گاتا

ظلمت مٹانے نکلا

رستہ دکھانے نکلا

ہر لفظ اس کا جادو

ہر بات اک تخیل

بن کر ضیائے ہستی

محفل پہ چھا گیا تھا

منزل کو پا گیا تھا

تصویر اس کے فن کی

کندہ ہے دل کی لو پر

جاوید ہو گئی ہے

دھوپ اور چاندنی میں

دنیا کی کھو گیا ہے

خاموش ہو گیا ہے

شاید تھکا تھکا سا

دو پل کو سو گیا ہے

آؤ چراغ اس کا

روشن کریں جہاں میں

دل میں بسائیں اس کو

بھولیں نہ ہم گماں میں

صِدق و صفا پر اس نے

مٹ کر دکھا … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید