اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


جہان معنی کا طلسم… احمد رشید کے افسانے ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

احمد رشید کے افسانوں پر تنقیدی نظریں

جہان معنی کا طلسم… احمد رشید کے افسانے

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

جہان معانی کا طلسم

احمد رشید  کے افسانے

 

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

 

فلسفۂ زیست کی کہانیاں /علی احمد فاطمی

کہانی کا فن اگر چہ کہنے سننے کا فن ہے جسے عام طور پر تفریحِ طبع کی حد تک محدود کیا جاتا رہا ہے۔ اس خیال کو لے کر آج بھی بزرگوں کی آراء میں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ وہ ادب کا مطلب شاعری اور شاعری کا مطلب غزل گوئی سے ہی لیتے ہیں۔ ادب اور تفریح کے اس تصور نے بھی خاص گمراہیاں پھیلائی ہیں لیکن یہ بھی سچ ہے کہ بڑے سے بڑے کہانی کار نے سنجیدہ سے سنجیدہ موضوع کے ساتھ دلکشی و دلچسپی کے عناصر قائم رکھے ہیں کہ کہانی کی پہلی شرط اس کا کہانی پن ہے جس میں پڑھائے جانے والی کیفیت کا ہونا نا گزیر ہے اور کوئی کہانی جس میں دلچسپی ہو اور سنجیدگی نہ ہو ایسا بھی ضروری نہیں لیکن ان سب کا انحصار اس پر کرتے ہیں … مزید پڑھیے

تذکرۃ الخواتین، حصہ دوم، فارسی ۔۔۔ عبد الباری آسیؔ

اردو محفل کی پیشکش، ادب عالیہ کا نمونہ

ان شاعرات کا تذکرہ جو فارسی میں شعر کہتی تھیں

تذکرۃ الخواتین

حصہ دوم (فارسی)

از قلم

عبد الباری آسیؔ


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

تذکرۂ خواتین

 

حصہ دوم

یعنی ان عورتوں کا کلام جو فارسی میں شعر کہتی تھیں
مصور درد مولانا

عبد الباری آسیؔ

الدنی


ردیف الف

آرامؔ

کسی بادشاہ ہندوستان کے محلات میں سے تھیں۔  مگر گردش زمانہ کو دیکھیے اتنا مٹا دیا کہ آج یہ بھی پتا نہیں چلتا کہ وہ کون سا ذی جاہ تھا جس کے شبستان اقبال میں دل آرام جو اس نازک خیال کا نام ہے، جلوہ افروز تھی۔  بعض کا قیاس ہے کہ رنگیلے مزاج بادشاہ نورالدین جہانگیر کی حرم محترم تھیں۔  مگر یہ بات پایۂ تحقیق کو نہیں پہنچتی۔  خدا بہتر جاننے والا ہے۔  آج ہمارے سامنے صرف یہ چند شعر موجود ہیں جو نقل کئے جاتے ہیں۔

محو از دل خود ساز ہمہ نقش عدم را
منزل گہ اغیار مکن فرش حرم را
سرمایۂ عقبیٰ بکف آور کہ مبادا
تقدیر کشد بر سر تو تیغ دودم را
بآہ و نالہ کردم صید خود وحشی … مزید پڑھیے

تذکرۃ الخواتین، حصہ اول، اردو ۔۔۔ عبد الباری آسیؔ

ادبیات عالیہ میں شمار، شاعرات کے تذکروں پر مبنی

تذکرۃ الخواتین

از قلم

عبد الباری آسیؔ

حصہ اول: اردو

اراکین اردو محفل کی پیشکش

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

تذکرۂ خواتین

 

حصہ اول

یعنی ان عورتوں کا کلام جو ریختہ میں شعر کہتی تھیں

 

 

مصور درد مولانا

عبد الباری آسیؔ

الدنی

 

 

 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اگر بہ نظر غور و تعمق دیکھا جائے تو شاید یہ بات غلطی سے دور ہو گی کہ زمانۂ موجودہ میں تذکرہ لکھنا ایک قسم کی تحصیل حاصل ہے، اس لئے کہ لکھنے والوں نے اس فن شریف کو معراج کمال پر پہنچا دیا ہے۔ اتنے اتنے اور ایسے ایسے تذکرے لکھے گئے کہ اس کے بعد تذکرہ لکھنا ایک حد تک منہ چڑانا ہے مگر غور سے دیکھنے پر بھی ایک بات دل میں تیر بن کر کھٹکتی ہے. وہ یہ کہ تذکروں میں جوہر تنقید کی کمی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے۔ یہ کمی ایک ایسی سخت کمی ہے جس کی تلافی غیر ممکن اور دشوار ہے بجز اس کے کہ کچھ نہ کچھ ایسے ایسے تذکرے لکھے … مزید پڑھیے

نغمہ زار ۔۔۔ مرتبہ: سید انور جاوید ہاشمیؔ

جاپانی شاعری (ہائیکو، واکا وغیرہ) کی تاریخ، جاپانی زبان اور اردو زبان میں ان شاعری کی اصناف پر جامع تحقیق و تنقید

نغمہ زار

از قلم

سید انور جاوید ہاشمی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

نغمہ زار

جاپانی شعری ادب کی تاریخ و تعارف مع واکا و ہائیکو شاعری

(طبع زاد و و منظوم تراجم)

 

 

سید انور جاوید ہاشمی

 

 

منتخب شعراء کے طبع زاد  ہائیکو

 

اظہر عباس

طبع زاد ہائیکو  از مجموعہ کلام ’سبز رُتوں کے خواب‘

پت جھڑ آتے ہی

آنکھ سے جھڑنے لگتے ہیں

آنسو اپنے آپ

ہجرت کا موسم

پیروں میں چھالے پھوٹے

اور آنکھوں میں غم

اُس کے جیون کا

حصہ بننا تھا لیکن

قصہ بن بیٹھے

شاید ایسے ہی

دل کا بوجھل پن جائے

شعر سُنا کوئی

سجنا دل کی بات

آج بھی کہنے کہنے میں

بِیت گئی ہے رات

یاد ہے ہم دونوں

ترکِ اُلفت سے پہلے

کتنا روئے تھے

افضل مراد

طبع زاد ہائیکو  از مجموعہ کلام ’تِرنِک‘

میرا اُس کا میل

جیسے گھر کے آنگن میں

اک انگور کی بیل

ایک کہانی میں

تیرا عکس مہکتا جائے

بہتے پانی میں

کچے ہیں … مزید پڑھیے

اسلم عمادی (ارباب ادب کی نظر میں) ۔۔۔ مرتب: ڈاکٹر جاوید انور

اسلم عمادی کے فن پر مرتبہ کتاب

اسلم عمادی (اربابِ ادب کی نظر میں)

مرتبہ:

ڈاکٹر جاوید انور

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

اسلم عمادی

(ارباب ادب کی نظر میں)

 

 

مرتب

ڈاکٹر جاوید انور

 

 

تقریظ

 

 

اسلم عمادی کی تخلیقات نظم و نثر کا مطالعہ کرنے سے ذہن میں سب سے پہلا سوال یہ گردش کرتا ہے کہ اتنی اعلیٰ شاعری کرنے والا شاعر جس کو صنف نظم و غزل پر یکساں قدرت حاصل ہے، اور ایسا ناقد جس کے تنقیدی مضامین کو دیکھتے ہوئے اعتراف کرنا پڑتا ہے کہ نظم و نثر میں اس قسم کی مجموعی صلاحیت جو اسلم عمادی کو سلیم احمد اور خلیل الرحمن اعظمی جیسے فن کاروں کی صف میں شامل کرتی ہے، اردو دنیا میں اس قسم کی پذیرائی سے محروم کیوں رہی جیسی خلیل الرحمن اعظمی اور سلیم احمد وغیرہ کے حصے میں آئی۔؟

غور کریں تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اسلم عمادی عرصۂ دراز تک ملازمت کے سلسلے میں ملک سے باہر رہے۔ لیکن ملک سے باہر تو اور بھی بہت سے لوگ رہے جیسے شعرا میں … مزید پڑھیے

چند مشہور اشعار ۔۔۔ رشید سندیلوی

ایسے اشعار جو شاعر کے نام کو چھوڑ کر آگے بڑھ گئے

چند مشہور اشعار

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

چند مشہور اشعار

 

 

 

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

 

 

 

مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے

وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

ثاقب لکھنوی

۔

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

ثاقب لکھنوی

۔

دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

مہتاب رائے تاباں

۔

موت سے کس کو رستگاری ہے

آج وہ کل ہماری باری ہے

مرزا شوقؔ لکھنوی

۔

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے

اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

جگر مراد آبادی

۔

روندتی پھرتی ہے پھولوں کو سواری آپ کی

کس قدر ممنون ہے بادِ بہاری آپ کی

نامعلوم

۔

ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

جگر مراد آبادی

۔

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر

سارے جہاں کا … مزید پڑھیے

نقطۂ نظر ۔۔۔ رشید سندیلوی

شاعری پر مضامین، تبصرے اور تجزیوں کا مجموعہ

نقطۂ نظر

از قلم

رشید سندیلوی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نقطۂ نظر

 

شاعری پر ادبی مضامین  اور تبصرے

 

 

رشید سندیلوی

 

 

کچھ اپنے بارے میں

 

میرا نام رشید احمد اور قلمی نام رشید سندیلوی ہے میں یکم جنوری 1959  کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ سندیلیانوالی میں پیدا ہوا۔ میرے والدِ گرامی جناب غلام غوث غم ایک صوفی منش اردو پنجابی کے شاعر تھے ان کی ابتدائی تربیت اپنے والد محترم محمد عبداللہ جو تحصیلدار تھے، کی وفات کے بعد اپنے چچا محترم جناب حضرت غلام محمد المعروف امام جلوی/جلوآنوی کے زیر سایہ ہوئی۔ میں نے میٹرک 1974  میں ڈی سی ہائی سکول سندیلیانوالی سے کیا 1977  میں انٹر کی تعلیم گورنمنٹ ڈگری کالج فرید آباد چک نمبر 333  گ ب سے حاصل کی۔  بی-اے 1981  اور اردو میں ایم-اے 1983 میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔ ملازمت کا آغاز 31  مئی 1979  سے ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی سے ہوا۔  بعد ازاں 20 اپریل 1982  میں اے جی پی آر آفس اسلام آباد میں بحیثیت سینئر آڈیٹر تعیناتی … مزید پڑھیے

مقدمہ شعر و شاعری ۔۔۔ الطاف حسین حالیؔ، مرتبہ: اعجاز عبید

ایک کلاسیکی کتاب جسے اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کہا جاتا ہے

مقدمہ شعر و شاعری

از

الطاف حسین حالیؔ

مرتبہ: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

مقدمہ شعر و شاعری

الطاف حسین حالی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب ٭

اردو محفل کے مرحوم اراکین

محمد شمشاد خان

اور

محمد وارث

کی اردو خدمات کے نام

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

____________________________________

(اس برقی نسخے کا)

تمہید

حکیم علی الاطلاق نے اس ویرانۂ آباد نما یعنی کارخانۂ دنیا کی رونق اور انتظام کے لیے انسان کے مختلف گروہوں میں مختلف قابلیتیں پیدا کی ہیں تا کہ سب گروہ اپنے اپنے مذاق اور استعداد کے موافق جدا جدا کاموں میں مصروف رہیں۔ اور ایک دوسرے کی کوشش سے سب کی ضرورتیں رفع ہوں اور کسی کا کام اٹکا نہ رہے۔ اگرچہ ان میں بعض جماعتوں کے کام ایسے بھی ہیں جو سوسائٹی کے حق میں چنداں سودمند معلوم نہیں ہوتے۔ مگر چونکہ قسامِ ازل سے ان کو یہی حصہ پہنچا ہے اس لیے وہ اپنی قسمت پر قانع اور اپنی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ جو کام ان کی کوششوں سے سرانجام ہوتا ہے … مزید پڑھیے

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں ۔۔۔ محمد خرم یاسین

ایک نئے موضوع پر نئی کتاب

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں

از قلم

محمد خرم یاسین

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب

امکانات و مسائل کے آئینے میں

محمد خرم یاسین

(سہ ماہی آن لائن جریدے ’سمت‘ ، مدیر: اعجاز عبید سے ماخوذ)

سن 2004ء میں جن دنوں انٹرنیٹ عام نہیں تھا اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹیلی فون کی تار کمپیوٹر میں لگا کر چند کلو بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار (ایک MB ایک ہزار کلو بائٹس کے برابر ہے) سے انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا تھا، تمام سافٹ وئیرز، فلموں اور دائرۃ المعارف (انسائیکلو پیڈیا) وغیرہ کے حصول کی سہولت محض سی ڈیز ہی کی صورت میں میسر تھی۔ ایسے میں کمپیوٹر سافٹ وئیر کی ایک سی ڈی راقم کے ہاتھ لگی تھی جس میں انسانوں سے بات کرنے والا ایک سافٹ وئیر ’’الیزا سے گفتگو‘‘ (Talk with Eliza) موجود تھا۔ اس سافٹ وئیر سے بات کا تجربہ جو ایک سائنسی حقیقت تھا، کسی رومان سے کم نہ تھا۔ ابھی تک پہنچ سے دُور انگریز خاتون ’’الیزا‘‘ کی صورت میں کمپیوٹر … مزید پڑھیے

احمد رشید (علیگ) اور ان کا فن ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

ایک اہم افسانہ نگار کے فن کا جائزہ

احمد رشید (علیگ) اور ان کا فن

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

احمد رشید (علیگ)

اور ان کا فن

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

احمد رشید :کوائف ۔۔۔ نہال افروز

احمد رشید (علیگ) کی پیدائش 10؍ جولائی 1957ء کو علی گڑھ، اتر پردیش کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔ ان کا اصلی نام عبد البشیر ہے، لیکن انہوں نے احمد رشید کے قلمی نام سے اپنی پہچان بنائی۔ ان کے والد کا نام عبد الرشید اور والدہ کا نام ہاجرہ بیگم تھا۔ احمد رشید کی عمر تقریباً آٹھ سال کی ہی تھی کہ ان کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ گیا، جس کی وجہ سے ان کے والد ہی نے ان کی پرورش کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت بھی کی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کی اور درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو گئے۔

احمد رشید کا درس و تدریس کے ساتھ ساتھ ادب اور صحافت سے بھی گہرا تعلق رہا۔ اسی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید