اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


وہ لڑکا جس نے ’’بچاؤ بھیڑیا آیا‘‘ کا شور مچایا ۔۔۔ نا معلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بچوں کی عالمی کہانیوں میں سے ایک اور کہانی

وہ لڑکا جس نے ’’بچاؤ بھیڑیا آیا‘‘ کا شور مچایا

از قلم

نا معلوم

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

وہ لڑکا جس نے ’’بچاؤ بھیڑیا آیا‘‘ کا شور مچایا

 

نا معلوم

 

(مشینی ترجمہ)

 

 

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک چرواہا لڑکا جس کا نام آصف تھا، پاکستان کے شمالی علاقوں کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک میں واقع گاؤں میں رہتا تھا۔ آصف کا گاؤں در اصل پاکستان کے مشہور پہاڑی سلسلہ کے دامن میں واقع تھا جسے ’’ کوہ قرا قرم‘‘ کہتے ہیں۔ یہ پہاڑ بہت ہی اونچے ہیں اور ان پر زیادہ سبزہ بھی نہیں، لیکن وادیوں میں منظر اس سے مختلف ہے جہاں تیز رو دریا بہتے ہیں جیسا کہ دریائے سوات جو کہ برف سے لدے ہوئے پہاڑوں سے نیچے کی طرف بہتے ہوئے نہایت خوبصورت آبشار یں اور جھیلیں بناتا ہوا گزرتا ہے۔ وہاں پر سرسبز گھاس ہے، اور موسمِ بہار میں تمام زمین خوبصورت رنگوں کے پھولوں سے بھر جاتی ہے، اور سینکڑوں ہزاروں شوخ رنگوں کی تتلیاں … مزید پڑھیے

بعد میں! ۔۔۔ نا معلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

عالمی بچوں کی کہانیوں میں سے ایک

بعد میں!

از قلم

نا معلوم

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بعد میں!

 

 

نا معلوم

 

مشینی ترجمہ

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

 

آسکر ہر روز اپنے طریقے سے سب کچھ کیا کرتا تھا۔ آسکر جو چاہتا کھاتا، جب چاہتا کھیل کھیلتا اور جب چاہتا سو جاتا۔ اگر اس کی ماں اسے اپنی صفائی کرنے یا رات کے کھانے کے لیے نیچے آنے کو کہتی، تو وہ چیختا کہ ’’بعد میں!‘‘ اور جو کچھ وہ کر رہا ہوتا اسے جاری رکھتا۔

ایک دن، آسکر پارک میں اپنے بہترین دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد اسکول سے دیر سے گھر آیا۔

’’میں گھر آ گیا ہوں!‘‘ اس نے دالان میں جمائی لی۔ ساری دوپہر کھیل کر وہ تھک گیا تھا۔

‘ہیلو، ہنی!’ آسکر کی ماں نے واپس جواب دیا۔

آسکر اگلا کام کرنے چلا گیا جو اس کی روزانہ کی فہرست میں تھا۔ اس نے الماری سے کافی اسنیکس لیے اور پھر سورج غروب ہونے تک ویڈیو گیمز کھیلتا رہا۔ اس کے اردگرد کمرہ انتہائی … مزید پڑھیے

دفن خزانہ ۔۔۔ نا معلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

مشینی ترجمے سے اصلاح شدہ عالمی کہانیوں میں شامل ایک طویل کہانی

دفن خزانہ

از قلم

نا معلوم

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

دفن خزانہ

نا معلوم

مشینی ترجمہ

 

 

ایک دفعہ کا ذکر ہے، کہ ایک نہایت محنتی کسان جس کا نام رحیم تھا، ایک زرعی گاؤں میں رہتا تھا جو کہ پاکستان کے زرخیز صوبہ پنجاب میں واقع تھا۔ رحیم کے چار بیٹے تھے۔ ان کے نام تھے اکبر، اصغر، ناصر اور بابر جو کہ چاروں میں سب سے چھوٹا تھا۔

یہ چاروں بھائی دوسرے سب ان بچوّں سے بہت مختلف تھے جو کہ قریبی دیہی علاقوں میں رہتے تھے، کیوں کہ یہ چاروں اپنا زیادہ تر وقت کھیلنے اور شرارتیں کرنے میں گزارتے تھے۔ جب ہمسائے میں رہنے والے لوگ ان بھائیوں کی شرارتوں سے تنگ آ جاتے تو وہ رحیم سے ان کی شکایت کرتے، تب وہ سب شرارتی بھائی بھولے بھالے بن جاتے اور وعدے پر قائم رہنے کا ارادہ کئے بغیر ہمسایوں سے معافی بھی مانگ لیتے۔

گاؤں میں ایک پرائمری سکول تھا۔ رحیم نے اپنے چاروں بیٹوں کو وہاں اس امید میں داخل … مزید پڑھیے

ابھی تو رات ہے ۔۔۔ انیس جاوید

ایک انعام یافتہ ڈرامہ

ابھی تو رات ہے

از قلم

انیس جاوید

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ابھی تو رات ہے

 

انیس جاوید

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

کردار : پرجا۔ جن۔ گن۔ من۔ آدمی۔ ایک۔ دو۔ تین۔ نوجوان۔

پہلا آدمی۔ دوسرا آدمی۔ تیسرا آدمی۔ ڈاکو

 

 

(پردہ اٹھتا ہے۔)

(اسٹیج کے وسط میں ایک کرسی ہے۔ بائیں جانب ایک جھونپڑی ہے۔ کرسی سے ذرا آگے روشنی کے دائرے میں ایک خوبصورت عورت کھڑی ہے۔ اس کے جسم پر تین رنگوں کی پھٹی ساڑی ہے اور وہ زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ اس عورت کا نام پرجا ہے۔ وہ ناظرین سے کہتی ہے۔)

پرجا : میرا نام پرجا ہے۔ آج میں ان زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہوں۔ یہ زنجیریں مجھے بے بس کئے ہوئے ہیں۔ میرے جسم کے جوڑ جوڑ کو ہلائے ہوئے ہیں۔ مجھے اپنے بوجھ تلے دبائے ہوئے ہیں۔ میں ان زنجیروں سے نجات چاہتی ہوں۔ چھٹکارہ چاہتی ہوں۔ لیکن آہ! میں کتنی بے بس ہوں کہ ایسا نہیں کر پا رہی ہوں۔ کاش کہ میں ایسا کر پاتی۔ کاش … مزید پڑھیے

بچوں کے غلام حیدر ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلہ جاری، نمبر ۱۲

بچوں کے غلام حیدر

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔ ۱۲

 

بچوں کے غلام حیدر

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

پیڑ پیڑ مرا دانہ دے

ایک تھی گلہری۔ اس کا نام تھا کٹوؔ۔

کٹو پیڑ پر بیٹھی ایک چنا کھا رہی تھی۔

کٹو کا چنے کا دانا پیڑ کے ایک سوراخ میں گر گیا۔

کٹو بولی: ’’پیڑ پیڑ مرا دانہ دے۔

مرا دانہ دے!‘‘

پیڑ بولا: ’’میں تو نہیں دیتا!‘‘

کٹو نے سوچا۔ ’کون میری مدد کرے گا؟‘‘

کٹو ایک بڑھئی کے پاس گئی اور کہا:

’’بڑھئی بڑھئی تو پیڑ کو کاٹ دے۔!‘‘

’’میں پیڑ نہیں کاٹوں گا۔! ‘‘ بڑھئی بولا۔

پھر کٹو سپاہی کے پاس گئی اور بولی:

’’پیڑ مرا دانا نہیں دیتا۔ بڑھئی پیڑ کو نہیں کاٹتا،

سپاہی تو بڑھئی کو پکڑ لے!‘‘

’’نہیں۔ پیڑ اچھا ہوتا ہے۔ میں بڑھئی کو نہیں

پکڑوں گا۔!‘‘ سپاہی نے کہا۔

کٹو راجا کے پاس گئی اور بولی:

’’راجا راجا سپاہی کو نکال دے!‘‘

’’کیوں!؟‘‘ راجا نے پوچھا۔

’’پیڑ … مزید پڑھیے

بچوں کی واجدہ تبسم ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۱

بچوں کی واجدہ تبسم

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بچوں کی واجدہ تبسم

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

امن کانفرنس

جب میز کے آزو بازو چار دن کرسیاں جمائی جا چکیں ، تو رازی میاں بڑے اطمینان اور بزرگی والے انداز میں مڑ کر بولے۔

’’جناب راشد۔۔ مسٹر ٹلو۔۔۔ اور آپ محترمی پپّو!۔۔ آئیے اب یہاں تشریف رکھئے اور اپنی کانفرنس کا افتتاح کیجئے۔‘‘

سب چاروں کرسیوں پر آ بیٹھے، اور اتفاق رائے سے رازی میاں کو صدر منتخب کیا گیا۔۔چنانچہ جناب صدر کھنکارتے ہوئے بولے۔

’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں۔ یہ شکریہ وکریہ بالکل رسمی سی چیز ہے اس لئے میں معافی چاہوں گا۔۔۔ اب ہمیں یہ ہے کرنا ہے کہ گھر میں امن کس طرح قائم کیا جائے۔۔ جیسا کہ آپ سبھی جانتے ہیں ، ہمارا یہ گھر۔۔۔ گھر کاہے کو ہے بوچڑ خانہ ہے ، مچھلی بازار ہے، بلکہ اس قبیل کا کوئی اور لفظ ہو تو وہ بھی آپ یاد دلا دیں۔۔۔ ہاں تو آپ جانتے ہیں کہ اس شور پکار میں … مزید پڑھیے

بچوں کے نصرت شمسی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۰

بچوں کے نصرت شمسی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۱۰

 

بچوں کے نصرت شمسی

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

درخت کی گواہی

گرمیوں کی چھٹیاں تھیں اور سب بچے اپنی نانی دادی کے گھر گھومنے گئے ہوئے تھے۔ لبیب بھی اپنی نانی کے گھر گیا ہوا تھا۔ لبیب کے خالہ ماموں کے بچے بھی وہیں گئے ہوئے تھے۔ سب کو خوب مزہ آ رہا تھا۔ دن بھر کھیل، اودھم کود، بچوں کی محفلیں الگ تو بڑوں کی الگ، رات کو کھانے پر تو سب مرد بھی جمع ہوتے اور خوب رات تک محفلیں چلتیں، کبھی مشاعرہ ہوتا تو کبھی بچے بڑے مل کر کوئی کھیل کھیلتے۔ لبیب کو لوڈو اور کیرم بہت پسند تھا اور وہ چاہتا تھا کہ ہر وقت کسی نہ کسی کے ساتھ کھیلتا رہے۔ لوڈو ہر وقت اس کی بغل میں دبی نظر آتی۔ نانی بچوں کو یوں ہنستے کھیلتے دیکھتیں تو خوب خوش ہوتیں اور ان سب کی سلامتی کی دعائیں کرتی رہتیں۔… مزید پڑھیے

بچوں کے میرزا ادیب ۔۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

  بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے

سلسلہ ۔۔۔۸

بچوں کے میرزا ادیب

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں  کے لئے ۔۔۔ ۸

بچوں کے میرزا ادیب

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

میری کہانی

کسی نے جو کہا ہے کہ زندگی پھولوں کی سیج نہیں تو درست ہی کہا ہے۔ زندگی پھولوں کی سیج بھی ہے اور کانٹوں کا بستر بھی۔ مطلب یہ کہ زندگی میں دُکھ ہی دُکھ نہیں سُکھ بھی ہے۔ دُنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کی زندگی میں صِرف دُکھ ہو اور سُکھ نہ ہو۔۔۔ سُکھ ہو اور دُکھ نہ ہو! واقعہ یہ ہے کہ اگر دُکھ نہ ہو تو سُکھ کا بھی مزا نہیں ہے۔ تم نے کبھی نہ کبھی میٹھے چشمے کا پانی ضرور پیا ہو گا۔ فرض کرو یہ چشمہ تمہارے گھرکے عین سامنے ہے۔ چند قدم چل کر پانی پی لیتے ہو کیا لطف ہے اس طرح میٹھا پانی پینے میں۔ اصل لطف میٹھے پانی کا اس وقت آتا ہے جب تم کہیں دُور سے تھک تھکا کر آؤ۔ پیاس زور سے لگی … مزید پڑھیے

بچوں کے اشرف صبوحی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

’بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے‘ سلسلہ، کڑی ۶

بچوں کے اشرف صبوحی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بچوں کے اشرف صبوحی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

جل پری

کسی چھوٹی سی بستی میں کوئی بڑھیا رہتی تھی۔ اس کے آگے پیچھے ایک لڑکی کے سوا کوئی دوسرا نہ تھا۔ بڑھیا نے لاڈ پیار میں اسے ایسا اٹھایا تھا کہ وہ اپنوں کو خاطر میں لاتی نہ غیروں کو۔ زبان دراز۔ کلے کار۔ پھوہڑ کام چور۔ ماں کے جھونٹے نوچنے کو تیار مگر ماں تھی کہ واری صدقے جاتی۔ اس کے نخرے اٹھاتی۔

بڑھیا نے اپنی مرنے والی بہن کی لڑکی کو بھی اپنے پاس رکھ لیا تھا۔ بے چاری بے گھر بے بسی۔ سارے دن خالہ کی خدمت میں لگی رہتی۔ بہن کے نکتوڑے اٹھاتی جب کہیں روکھی سوکھی میسر آتی۔ غریب لونڈیوں کی طرح صبح سے شام تک ٹخر ٹخر کرتی۔ اپنی ننھی سی جان کو مارتی۔ لیکن کیا مجال جو کبھی خالہ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ہو یا بہن نے میٹھی زبان سے کوئی بات کی ہو۔ جب دیکھا ماں … مزید پڑھیے

تیرے نام محبت ہے ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

زین شکیل کا ایک اور مجموعہ

تیرے نام محبت ہے

شاعر

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

تیرے نام محبت ہے

(غزلیں، نظمیں)

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب

زین نذر، رحمان الدین اور سلطان نذر کے نام

 

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

غزلیں

٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ٭٭٭

ہر شے کا آغاز محبت اور انجام محبت ہے

درد کے مارے لوگوں کا بس اک پیغام، محبت ہے

یہ جو مجھ سے پوچھ رہے ہو، ’’من مندر کی دیوی کون؟‘‘

میرے اچھے لوگو سن لو، ’’اُس کا نام محبت ہے!‘‘

شدت کی لُو ہو یا سرد ہوائیں، اِس کو کیا پروا

کانٹوں کے بستر پر بھی محوِ آرام محبت ہے

بِن بولے اک دل سے دوجے دل تک بات پہنچتی ہے

جو ایسے روحوں پر اُترے، وہ الہام محبت ہے

پگلے! دامن بندھ جاتی ہے، جس کے بخت میں لکھی ہو

تم کتنا بھاگو گے، آگے ہر ہر گام محبت ہے

اب تو بس اک یاد سہارے وقت گزرتا رہتا ہے

اور اُس یاد میں ہر اک صبح، ہر اک شام محبت ہے

ہم جیسے پاگل دیوانے، سود خسارہ کیا جانیں

نفرت … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید