اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


جھلی ۔۔۔ زین شکیل، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

زین شکیل کی ایک طویل نظم

جھلی

شاعر

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

جھلّی

(نظم)

زین شکیل

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب

 جھَلّی کے نام

جھلّیے!

سُن مری جھلّیے!

میں یہ کچھ روز سے جو زِخود رفتگی کے سے عالم میں الجھا ہوا ہوں

یہ تیری فسوں ریختہ، تیغِ برّاں سی چشمِ غزالاں ہی اس کا سبب ہیں فقط

جھلّیے!

تُو کہاں تھی؟ بتا

جب فراغت پڑاؤ میں تھی منتشر زیست میں

تُو کہاں سے چلی آئی ہے میری جھلّی!

کہ میں جاں بَلَب، مضطرب، پائے دَر گِل تری چشمِ حیراں کا بسمل ہوا

تن بدن پر لگے تیری چاہت کے یہ زخم ناسور ہونے پہ ایسے بضد ہیں

کہ جرّاح بھی ہاتھ جوڑے ہوئے معذرت چاہتے ہیں

مری جھلّیے!

مان لے کہ یہ بُنّت نہیں، یادہ گوئی نہیں!

تیری خاطر یہ جذبات،

اک رات آکاش بانی ہوئی تو مرے قلبِ بے چین میں

اور ژولیدہ حالی کے عالم میں،

اترے کہ بس

کیا کہوں؟

تو نہیں مانتی!

کیوں نہیں مانتی؟

یہ جو آدھار رستے ہیں یہ منتظر ہیں ترے

کہ کبھی تُو چلی … مزید پڑھیے

بچوں کی کشور ناہید ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلے کی چوتھی کڑی

بچوں کی کشور ناہید

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بچوں کی کشور ناہید

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

چاند کی بیٹی

ایک چھوٹی سی بچی تھی۔ اس کے ماں باپ مر چکے تھے۔ وہ بچاری گھر میں اکیلی رہ گئی تھی۔ ایک امیر آدمی کے گھر میں اسے بہت کام کرنا پڑتا تھا۔ وہ پانی بھر کے لاتی، کھانا پکاتی۔ بچوں کی دیکھ بھال کرتی اور اتنے کاموں کے بدلے اسے بس دو وقت کی روٹی ملتی۔ کھیلنا کودنا تو کیا دو گھڑی آرام بھی نہیں کر سکتی تھی۔ وہ آدمی بہت چالاک اور بے رحم تھا اور اس کی بیوی تو میاں سے بھی دو قدم آگے تھی۔

ایک رات چاند آسمان پر چمک رہا تھا اور باہر بہت سخت سردی تھی۔ امیر آدمی کی بیوی نے اس بچی سے پانی لانے کے لیے کہا۔ بچی پانی بھرنے باہر گئی۔ جب وہ تالاب پر پہنچی تو سردی سے اس کے پیر پتھر ہو چکے تھے۔ تالاب کا پانی بھی اوپر سے جما ہوا تھا۔ … مزید پڑھیے

بچوں کی عصمت چغتائی ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے سلسلے کی تیسری کڑی

بچوں کی عصمت چغتائی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔ ۳

بچوں کی عصمت چغتائی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

میٹھے جوتے

یہ بھائی، بہنوں کو عجیب عجیب طریقے سے بیوقوف بناتے ہیں۔

ننھے بھائی بالکل ننھے نہیں بلکہ سب سے زیادہ قد آور اور سوائے آپا کے سب سے بڑے ہیں۔ ننھے بھائی آئے دن نت نئے طریقوں سے ہم لوگوں کو الو بنایا کرتے تھے۔ ایک کہنے لگے، ’’چمڑا کھاؤ گی؟‘‘

ہم نے کہا، ’’نہیں تھو! ہم تو چمڑا نہیں کھاتے۔‘‘

 ’’مت کھاؤ!‘‘ یہ کہہ کر چمڑے کا ایک ٹکڑا منہ میں رکھ لیا اور مزے مزے سے کھانے لگے۔

اب تو ہم بڑے چکرائے۔ ڈرتے ڈرتے ذرا سا چمڑا لے کر ہم نے زبان لگائی۔ ارے واہ، کیا مزے دار چمڑا تھا، کھٹا میٹھا۔ ہم نے پوچھا، ’’کہاں سے لائے ننھے بھائی؟‘‘

انہوں نے بتایا، ’’ہمارا جوتا پرانا ہو گیا تھا، وہی کاٹ ڈالا۔‘‘

جھٹ ہم نے اپنا جوتا چکھنے کی کوشش کی۔ آخ … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ ۶۳، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء

اردو تحریر (یونیکوڈ) میں اردو ادب کا پہلا جریدہ

سہ ماہی ’سَمت‘

کا

شمارہ ۶۳، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء

مدیر:

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

سَمت

 

شمارہ ۶۳

 

جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

 

مجھے کہنا ہے کچھ۔۔۔۔۔

تازہ شمارہ حاضر ہے۔ جو اس بار کچھ زیادہ ہی ضخیم ہو گیا ہے اگرچہ اس بار کچھ نیا قسط وار سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ تھا، لیکن رسالے کی ضخامت کے باعث اسے مؤخر کر رہا ہوں۔

اس بار بہت دنوں بعد کوئی گوشہ شامل کیا جا رہا ہے۔ احمد رشید علی گڑھ کے احباب میں (بلکہ کچھ حد تک شاگرد کہا جا سکتا ہے، کہ انہوں نے اپنے ابتدائی افسانے اصلاح کے لئے مجھے دئے تھے!) شامل ہیں، اور ان کے ضمن میں مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اب تک ان کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں ہو سکی ہے۔ اس احساس کے تحت ان پر گوشہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا کہ ادھر کئی احباب کی دائمی جدائی کی خبریں ملیں۔ … مزید پڑھیے

بائیں پہلو کی پسلی ۔۔۔ احمد رشید (علیگ)

نامور افسانہ نگار کا مجموعہ

بائیں پہلو کی پسلی

از قلم

احمد رشید (علیگ)

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

بائیں پہلو کی پسلی

 

 

احمد رشید (علیگ)

 

 

 

ویٹنگ روم

اپنا وطن کو چھوڑے ہوئے صدیاں بیت گئیں۔ اب تو ماہ و سال بھی یاد نہیں کہ آبا و أجداد کب جلا وطن ہوئے … غریب الوطن ہونا، جلا وطن ہونا، ہجرت ہونا ایک دیرینہ روایت ہے یا انسانی تہذیب کے مقدّرات کی کتاب میں مرقوم فیصلے۔ یہ بات سینہ بہ سینہ چلی آر ہی ہے کہ اپنا وطن بہت خوبصورت تھا۔ جب اپنا تھا تو خوبصورت تو ہونا ہی تھا۔ وہاں شور تھا نا کوئی شر۔ ہر سوٗ سکون و قرار تھا۔ فرحت و مسرت و شادمانی تھی۔ چاروں طرف لہلہاتا سبزہ پھولوں کی خو شبوؤں سے معطر فضا شب و روز کی رنگینی اور موسموں کی مستی تھی۔ اب یہ عالم ہے کہ میری نسل کے زیادہ تر لوگ اپنا وطن بھول گئِے ہیں۔ کبھی کسی کو یاد آتا ہے کبھی کبھی کسی کو بہت یاد آتا ہے۔

جد امجد نے اپنا وطن خیرباد کیا۔ … مزید پڑھیے

فکشن: تنقید و تجزیہ ۔۔۔ احمد رشید (علیگ)

افسانہ نگار کے قلم سے افسانی تنقیدی مضامین

فکشن: تنقید و تجزیہ

از قلم

احمد رشید (علیگ)

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

افسانہ کی ہیئت و ماہیت  (صنفیاتی مباحثہ)

افسانہ پُر اسرار کائنات میں رونما ہونے والے وقوعات اور انسان کی زندگی کے عرصہ میں پیش آنے والی واردات و کیفیات کا بیانیہ ہے۔ روز ازل سے آج تک کائنات سے زندگی کا رشتہ ہموار کرنے کی سعی اور اس کے مختلف پہلوؤں کی ترتیب و تعمیر کے علی الرغم ایک متوازی کائنات کی تخلیق بھی افسانہ نگار کرتا ہے۔

پیش نظر کائنات سر بستہ رازوں کا خزینہ ہے۔ انسان نے درون خانہ رازوں کا انکشاف کرنے کے لیے شعور و فہم کے گھوڑے دوڑانے کے باوجود تخلیق کائنات کا راز آج بھی تلاشِ رائیگاں ثابت ہوا ہے۔ اگر وجہ تخلیق اشرف المخلوقات کے درجہ پر فائز انسان ہے تو یہ التباس اس لیے ہے کہ احدیت اپنی ذاتِ اقدس کی جملہ تجلیات دیکھنے اور اپنے وجود کی صفت کمالیہ ’’کن فیکون‘‘ کے شوق کی تکمیل کے لیے اس عارضی کائنات کو سجانے کی روایت بھی ملتی ہے۔ تمام ادیان اور مذاہب … مزید پڑھیے

ارتسامِ لمس ۔۔۔ احمد رشید (علیگ)

نثری نظموں کا مجموعہ

ارتسامِ لمس

از قلم

احمد رشید (علیگ)


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

انتساب

والدین

کے نام

 

 

پروفیسر شافع قدوائی

احمد رشید کی نثری نظمیں : خیال انگیز حسیاتی تجربے کا نیا شعری آفاق

تخلیقی اظہار کا وفور صنفی حد بندیوں کا تابع نہیں ہوتا اور اکثر یہ اصناف کے بے لچک درجہ بندی پر سوالیہ نشان قائم کرتا ہے۔  مرتعش اور پہلو دار اظہار نثر اور نظم کے باہمی ادغام سے نمو پذیر ہوتا ہے اور اس کی سب سے بہتر مثال نثری نظم ہے۔  تخلیقی دبازت کا کثیر حسی بیانیہ عرصہ قائم کرنے والے متعدد شعراء بشمول شفیق فاطمہ شعریٰ، خلیل مامون، فہمیدہ ریاض، افضال احمد سید، سارہ شگفتہ، شائستہ یوسف، خورشید اکرم اور شبنم عشائی نے اس صنف کو ایک نئے شعری آہنگ کے طور پر رائج کرنے کی سعی کی اور ان سے قبل خورشید الاسلام، محمد حسن اور قمر رئیس وغیرہ نے بھی اس صنف میں طبع آزمائی کی تھی مگر اوزان اور بحور اور ردیف و قافیہ کے قتیل اردو معاشرہ میں نثری نظم کو قبول عام کا درجہ حاصل نہیں … مزید پڑھیے

کتنے موسم خواب ہوئے ۔۔۔ طارق بٹ

ایک قابل قدر شعری مجموعہ

کتنے موسم خواب ہوئے

از قلم

طارق بٹ


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کتنے موسم خواب ہوئے

 

 

طارق بٹ

 

 

جملہ حقوق میرے بچوں کے نام محفوظ ہیں

سرورق تصویر:  محمد عمر طارق

انتساب

 اپنے پیاروں کے نام

یہی دل تھا، چمن آثار کبھی

آن بیٹھے ہو، تو اب جاؤ نہیں

خواجہ رضی حیدر

نئے شعری اُفق کا متلاشی: طارق بٹ

طارق بٹ ایک صاحبِ اسلوب اور تخلیقی موج سے بھرپور شاعر ہیں۔ لہٰذا اُن کے اب تک دو مجموعے طبع ہو چکے ہیں۔  اور تیسرے مجموعے ’’کتنے موسم خواب ہوئے‘‘ کا مسودہ میرے سامنے ہے۔  سامنے ہی نہیں بلکہ اس نے تو میری تفہیمی صلاحیتوں کو اس طرح آواز دی ہے کہ میں اس مجموعے میں شامل شاعری پر مسلسل غور کرتا رہا ہوں۔ ویسے اس غور و فکر کو ان کے ایک فقرے نے مزید مہمیز کیا ہے جو انھوں نے اپنے دوسرے مجموعے کے ابتدائیہ میں درج کیا تھا اور وہ یہ تھا:  ’’میں اپنی حیرتوں کا اسیر رہا ہوں اور میں نے انھی حیرتوں سے … مزید پڑھیے

نظمگی ۔۔۔ آصف جانف

ایک نئے شاعر کی نثری نظمیں

نظمگی

از قلم

آصف جانف


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نظمگی

نظمیں

آصف جانف

 

 

خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے

کائنات بنا کر

خُدا نے پوسٹ اپلوڈ کی

اور

ری ایکٹس دیکھنے بیٹھ گیا!

ری ایکٹس میں

نیلے ری ایکٹس،

دِل والے ری ایکٹس،

کیئرِنگ ری ایکٹس،

لافِنگ ری ایکٹس،

حیرانگی والے ری ایکٹس،

اُداسی والے ری ایکٹس

اور

غُصّے والے ریک ایکٹس شامِل ہیں!

کامینٹس کرنے والوں میں

آہ والے،

واہ والے،

کنفیوژن والے،

اور

تنقید کرنے والے شامِل ہیں!

آئی ڈی کو فیک سمجھنے والوں

اور نظر انداز کرنے والوں کی

تعداد میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے

کیوں کہ

’’خُدا کی آئی ڈی پر پروفائل پِکچر نہیں ہے‘‘

خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے 2

خدا نے آئی ڈی بنا کر

انسانوں کو ریکویسٹس بھیجیں

اور پوسٹ اپلوڈ کی

"I’m the God”

پڑھنے والوں کی ہنسی نہیں رُکی

وہ زور زور سے ہنسنے لگے

کچھ نے دل والا ری ایکٹ کیا

کچھ نے نیلا

کچھ نے اداسی والا

کچھ نے کیئرنگ

کچھ نے واؤ

اور کچھ نے غصے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید