اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


پہلی بارش ۔۔۔ ناصر کاظمی

اب کلاسیک بن جانے والا شعری مجموعہ

پہلی بارش

از قلم

ناصرؔ کاظمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

پہلی بارش

ناصِر کاظمی

دیباچہ

(1)

میں سکول میں پڑھتا تھا۔ نیا نیا شعر کہنا شروع کیا تھا۔ ایک محبوب مشغلہ پاپا کی غیر موجودگی میں، ان کے کمرے میں، ہر قسم کے نئے اور پرانے رسالے ’کھنگالنا‘ تھا (غیر نصابی کتابیں پڑھنے کا دور ابھی نہیں آیا تھا)۔ ایک روز ’نیا دور‘ کے دو مختلف شماروں میں پاپا کی کئی غزلیں ایک ساتھ ملیں۔ ان کے بارے میں انوکھی بات یہ تھی کہ یہ سب کی سب ایک ہی زمین میں تھیں۔ حیرت ہوئی کہ پاپا، جو ایک غزل میں ایک ہی قافیہ ایک سے زائد بار باندھنے سے گریز کرنے کو کہا کرتے تھے، خود ایک ہی زمین میں اتنی غزلیں لکھ گئے، اور کئی قافیے کئی کئی دفعہ استعمال کیے۔ اچنبھے کی دوسری بات یہ تھی کہ ان غزلوں کی زبان اتنی سادہ تھی کہ ’پہاڑ اور گلہری‘ اور ’گائے اور بکری‘ کی یاد تازہ ہو جاتی تھی اور لب و لہجہ روزمرہ گفتگو کے اتنا قریب کہ لگتا تھا جیسے نثر کو اوزان … مزید پڑھیے

نرم گرم ہوائیں ۔۔۔ ضیا فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اور شعری مجموعہ

نرم گرم ہوائیں

از قلم

ضیا فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

نرم گرم ہوائیں

ضیا فتح آبادی

سال اشاعت:  ۱۶۱۱ء

ناشر:  شریمتی راج کماری سونی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ضیا فتح آبادی کا ادبی سفر ۔۔۔ اوم پرکاش بجاج

وقت طلوع مستی

نکلا تھا گھر سے راہی

اک سوچ کے سفر پر

صحن چمن میں اُس نے

سورج اگا دیا تھا

لے کر جمالِ ہستی

راہوں کی گرد اڑاتا

حُسن غزل کی دھن میں

نغمات صبح گاتا

ظلمت مٹانے نکلا

رستہ دکھانے نکلا

ہر لفظ اس کا جادو

ہر بات اک تخیل

بن کر ضیائے ہستی

محفل پہ چھا گیا تھا

منزل کو پا گیا تھا

تصویر اس کے فن کی

کندہ ہے دل کی لو پر

جاوید ہو گئی ہے

دھوپ اور چاندنی میں

دنیا کی کھو گیا ہے

خاموش ہو گیا ہے

شاید تھکا تھکا سا

دو پل کو سو گیا ہے

آؤ چراغ اس کا

روشن کریں جہاں میں

دل میں بسائیں اس کو

بھولیں نہ ہم گماں میں

صِدق و صفا پر اس نے

مٹ کر دکھا … مزید پڑھیے

فردا نژاد ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم، جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

جدیدیت کا ایک اور  اعلیٰ نمونہ

فردا نژاد

از قلم

آفتاب اقبال شمیم

جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

فردا نژاد

آفتاب اقبال شمیم

جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

آدم زاد کی دعا

زمیں کی تنگیوں کو اپنی بخشش سے کشادہ کر

کہ سجدہ کر سکوں

یہ کیا کہ میرے حوصلوں میں رفعتیں ہیں

اور گرتا جا رہا ہوں اپنی فطرت کے نشیبوں میں

تری کوتاہیوں میری انا کی سرحدیں ہیں

کیا یہ دیواریں

سدا اٹھتی رہیں گی میرے سینے پر؟

بتا یہ رنگتیں، یہ دوریاں پیدا ہوئی ہیں

کس کی دانش سے

بتا میرے لہو میں ڈوبتے جاتے ہیں کیوں

انجیر و زیتون کے گیاہستاں

مجھے بھائی میرے نیلام کرنے جا رہے ہیں

تک رہا تو مجھے معذور آنکھوں کی سفیدی سے

یہ کیسا شہر ہے

جس کی ثقافت کی مچانوں سے

مجھے مارا گیا ہے اور میں شو کیس میں

لٹکا ہوا ہوں

میرا منظر دیکھنے والے

لکھی سطروں کی کالی ڈوریوں پر ناچتے آتے ہیں

خود اپنے تماشائی

بتا بڑھتی ہوئی آبادیوں میں

چاندنی کیوں گھٹ گئی ہے

لبریم، پلکیں جھپکتے قمقمے، آنکھوں کا … مزید پڑھیے

جس لاہور نئیں ویکھیا ….. ۔۔۔ اصغر وجاہت/ اعجاز عبید

مشہور ہندی ڈرامے کا اردو روپ

جس لاہور نئیں ویکھیا …..

از قلم

اصغر وجاہت

اردو روپ: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب ہڑھیں…..

جس لاہور نئیں ویکھیا  …

ہندی ڈرامہ

اصغر وجاہت

اردو روپ: اعجاز عبید

نوٹ

اس ڈرامے کے پنجابی مکالمات کی اصلاح / ترمیمات خاص لاہور کے محاورہ کے مطابق لاہور کے فیصل عظیم فیصل  نے کی ہے۔ اس طرح اس ڈرامے کے مکالمے اصل ڈرامے اور مصنف کی دہلی کی پنجابی کی بہ نسبت بھی زیادہ بہتر اور اصل محاورے کے قریب تر ہو گئے ہیں۔

اعجاز عبید

کردار

سکندر مرزا :عمر 55 سال

حمیدہ بیگم : بیوی، عمر 45 سال

تنویر بیگم (تنو) :چھوٹی لڑکی عمر 11-12 سال

جاوید :سکندر مرزا کا جوان لڑکا عمر 24-25 سال

رتن کی ماں :عمر 65-70 سال

پہلوان :محلے کا مسلم لیگی لیڈر، مہاجر ،عمر 23-25 سال

انور : پہلوان کا پنجابی دوست، عمر 20-22 سال

رضا :پہلوان کا دوست، عمر 20-22 سال

ہدایت حسین :سکندر مرزا کا پڑوسی، پرانا زمیندار، مہاجر، عمر 50 سال

ناصر کاظمی: سکندر مرزا کا پڑوسی، عمر 35-36 سال (شاعر) مہاجر

مولوی اکرام الدین :مسجد کا مولوی، عمر … مزید پڑھیے

ہندوستان کے بانکے ۔۔۔ عبدالحلیم شررؔ

ادبیات عالیہ میں شامل کلاسیکی مضمون جسے چودھری محمد نعیم مرحوم دنیا کے سامنے لائے

ہندوستان کے بانکے

از قلم

عبدالحلیم شررؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

ہندوستان کے بانکے

عبدالحلیم شرر

تحقیق: چودھری محمد نعیم

جمع و ترتیب: تصنیف حیدر، اعجاز عبید

اپنے مضمون ’’پابند ادب انفرادیت:  دہلی اور لکھنؤ میں وضع داری کی مختصر تاریخ‘‘ (مطبوعہ ’اردو ادب‘ کتاب ۳۵۲) میں لکھنؤ کے بانکوں کے ذکر میں میں نے لکھا تھا کہ بانکوں کے بارے میں کوئی مطبوعہ تحریر مجھے دستیاب نہیں اگرچہ بچپن میں کئی کتابچے اس موضوع پر دیکھے تھے۔  میں نے یہ بھی لکھا تھا کہ شر رؔ نے بانکوں کا ذکر محض ایک خاص انداز کے پاجامے کے بیان میں کیا ہے اور یہ کہ شر رؔ نہ تو وضع داری کے خاص مدح خواں تھے اور نہ بانکوں کے۔  ان کی مشہور کتاب جسے اب ’گذشتہ لکھنؤ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، بانکوں کے دل چسپ قصّوں سے عاری ہے جب کہ اور ہر طرح کے متعدد پُر لطف قصّے اس میں موجود ہیں۔

اس وقت تک میری نظر سے محمد قمر سلیم کی انتہائی … مزید پڑھیے

قریۂ فکر ۔۔۔ اسلمؔ عمادی

ایک اور جدید شاعری کا عمدہ نمونہ

قریۂ فکر

از قلم:

اسلمؔ عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں ……..

قریۂ فِکر

(چوتھا مجموعۂ کلام)

اسلم عمادی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتساب

       ان تمام لوگوں کے نام جو اردو سے محبت کرتے ہیں

       تحفہ:

       اپنے بچوں لبنیٰ، شاداں، احمد کامران اور احمد ایمن

       کے لیے۔

سجدہ

میں زندہ رہنا چاہتا ہوں۔ اے خدا

میری روشنی نہ کھینچ لے

میں نے تو شرر شرر کو جمع کر کے ایک روح ڈھالی ہے

جس میں تیری الفتوں کا عکس ہے

میری روشنی نہ کھینچ لے

ریزہ ریزہ کر نہ دے مرے وجود کا نشاں

کہ اس میں مٹّیاں ہیں۔

بہتی ندیوں کے ساحلوں کی، اگتی کھیتیوں کے جسم کی،

صفا مروہ کی، تبوک کی، ساحلِ فرات کی

کہ اس میں نقش ہیں تری دلیل کے

ٹوٹتے ہوئے قمر کے رود نیل کے

ریزہ ریزہ کر نہ دے مرے وجود کا نشاں

بجھا نہ دے میری آرزو کی آگ کو

جو بھڑک رہی ہے موجۂ سخن میں محشرِ خیال میں

بجھا نہ دے میری آرزو کی آگ کو

میں زندہ رہنا چاہتا ہوں۔ اسے خدا

٭٭٭

اندھیری شب میں

مزید پڑھیے

خوابوں کا ڈورا ۔۔۔ شائستہ مفتی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

افسانوی مجموعہ

خوابوں کا ڈورا

از قلم

شائستہ مفتی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

خوابوں کا ڈورا

شازیہ مفتی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

مصلحت

کل صبا ملی، بہت اصرار کر کے اپنے گھر لے گئی۔ میری سہیلی بچپن کی ہمجولی جو کبھی بہت خوش قسمت لگتی تھی اور پھر وہی قسمت اسے دھوکا دے گئی تھی۔ لیکن قسمت کا کیا ہے پھر دوست ہو جائے گی موسموں کی طرح یا شاید سمندر کی موجوں کی طرح۔

چائے بناتے بناتے کہنے لگی۔

بہت دن ہوئے ایک دفتر میں گئی وہاں شہریار ڈپٹی کمشنر کی کرسی پر براجمان تھا۔  شاید اپنے کمرے کے کسی چور کیمرے سے اس نے باہر بیٹھے بدحال سائلین میں مجھے دیکھا اور پہچان گیا۔  ایک سرکاری اہلکار نے مجھے ایک چٹ دی جس پر لکھا تھا۔

’’دفتر میں تشریف لے آئیے‘‘

سرکاری اہلکار کے پیچھے پیچھے فائل سینے سے لگائے اپنے پیروں پر نظر جمائے دفتر میں داخل ہوئی۔  لمبی چوڑی میز کے دوسرے سرے پر سائے کی طرح وہ کھڑا تھا اور میں شاندار کمرے کی خنکی میں سر سے پاوں تک پسینے سے بھیگی … مزید پڑھیے

میرے بھی ہیں کچھ خواب ۔۔۔ ن م راشد، جمع و ترتیب: اے سین پوئی

اے سین پوئی کے انگریزی ترجمے سے تدوین کی گئی کتاب

میرے بھی ہیں کچھ خواب

از قلم

ن م راشد

جمع و ترتیب: اے سین پوئی

(باز ترتیب: اعجاز عبید)

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں ……

بادل (سانیٹ)

چھائے ہوئے ہیں چار طرف پارہ ہائے ابر

آغوش میں لئے ہوئے دنیائے آب و رنگ

میرے لئے ہے ان کی گرج میں سرودِ چنگ

پیغامِ انبساط ہے مجھ کو صدائے ابر

اٹّھی ہے ہلکے ہلکے سروں میں نوائے ابر

اور قطر ہائے آب بجاتے ہیں جلترنگ

گہرائیوں میں روح کی جاگی ہے ہر امنگ

دل میں اتر رہے ہیں مرے نغمہ ہائے ابر

مدّت سے لٹ چکے تھے تمنّا کے بار و برگ

چھایا ہوا تھا روح پہ گویا سکوتِ مرگ

چھوڑا ہے آج زیست کو خوابِ جمود نے

ان بادلوں سے تازہ ہوئی ہے حیات پھر

میرے لیے جوان ہے یہ کائنات پھر

شاداب کر دیا ہے دل ان کے سرود نے!

لارنس باغ میں

بیٹھا ہوا ہوں صبح سے لارنس باغ میں

افکار کا ہجوم ہے میرے دماغ میں

چھایا ہوا ہے چار طرف باغ میں سکوت

تنہائیوں کی گود میں لیٹا ہوا ہوں … مزید پڑھیے

اجنبی پرندے ۔۔۔ اسلم عمادی

اسلم عمادی کا دوسرا شعری مجموعہ

اجنبی پرندے

از قلم

اسلم عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں……

اجنبی پرندے

دوسرا مجموعۂ کلام

اسلم عمادی

عَالیَہ تسنیم کے نام

اور

محترم والدین کی نذر

تعارف

محمد اسلم عمادی بی۔  ای (میکانیکل )

انجینئر، بھارت ہیوی الکٹریکلز لمیٹڈ حیدرآباد

پیدائش:  ۱۵؍ دسمبر ۱۹۴۸ء

تصانیف: نیا جزیرہ ( پہلا مجموعۂ کلام ) ۱۹۷۴ء

نظمیں

یا محمدؐ

بزمِ ہستی میں جسم و جاں تجھ سے

وقت و آب و ہوا رواں تجھ سے

گہرے اُلجھے ہوئے اندھیروں میں

سبز سی روشنی نشاں تجھ سے

ٹمٹماتی ہوئی صداقت میں

شعلگی قائم و عیاں تجھ سے

منتظر اک اشارے کا مہتاب

مہر تاباں شفق فشاں تجھ سے

بوسہ گردِ پا کی آرزو مند

کس تمنا سے کہکشاں تجھ سے

ہے گلیمِ سیہ کی متمنی

وسعتِ دہر ولا مکاں تجھ سے

ذکر سے تیرے رنگ و نورِ حیات

ہے فروزاں مِرا جہاں تجھ سے

میری آنکھوں میں تیری خوشبو ہے

بے حجابانہ ہر نہاں تجھ سے

میرے ہونٹوں میں گرمیِ اظہار

میرے الفاظ میں بیاں تجھ سے

میرے دل میں ترے خیال کا حسن

ذہن میں نورِ بے اماں تجھ سے

یا محمدؐ … مزید پڑھیے

طلوع ۔۔۔ ضیا فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

سیماب اکبر آبادی کے شاگرد کے قطعات و رباعیات کا مجموعہ

طلوع

از قلم

ضیا فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

طلوع

ضیا فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

آرزو کا نہ خُون کر ساقی

دل دکھانے سے کچھ تو ڈر ساقی

دیکھ گھنگھور وہ گھٹا آئی

لا صراحی، پیالہ بھر ساقی

کر کیف کی خلّاقی ساقی

حسرت نہ رہے باقی ساقی

یوں دور ہو جام رنگیں کا

ہر لب پر ہو ساقی ساقی

چمن میں شور ہے ابر بہار آیا ہے

جہانِ غنچۂ و گل پر نکھار آیا ہے

پیالہ تو بھی مئے ارغواں سے بھر ساقی

کہ پُر اُمید ترا میگسار آیا ہے

کام شام و سحر ہے مستی سے

میں ہوں آزاد رنج ہستی سے

کیوں میں، اے فکر باطل فردا!

باز آ جاؤں مے پرستی سے

لے کالی گھٹائیں آئی ہیں

پرُکیف ہوائیں آئی ہیں

لا بادۂ و مینا اے ساقی

ہر سمت بہاریں چھائی ہیں

دور میں جام ارغوانی ہے

صحبتِ عیش جاودانی ہے

کیا ڈراتا ہے مجھ کو اے واعظ

میں جواں ہوں، مری جوانی ہے

ہے غلامی سے اسیری اچھی

اور … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید