نمائندہ ہندی شاعری
ہر جگہ آسمان
شاعر
راجیش جوشی
اردو ترجمہ
اعجاز عبید، اجمل کمال

ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں…..
ہر جگہ آسمان
راجیش جوشی
اردو ترجمہ: اعجاز عبید، اجمل کمال
راجیش جوشی – ایک تعارف
راجیش جوشی معاصر ہندی ادب میں ایک اہم شاعر، نثرنگار اور مترجم کے طور پر معروف ہیں۔ وہ ۱۹۴۶ میں نرسنگڑھ، مدھیہ پردیش، میں پیدا ہوے۔ تعلیم بھوپال میں پائی اور وہیں رہتے ہیں۔ "آج کی کتابیں” کے زیرِ اہتمام ۱۹۸۵ میں شائع ہونے والے ایک انتخاب "بارہ ہندوستانی شاعر” میں راجیش جوشی کے پہلے مجموعے "ایک دن بولیں گے پیڑ” سے کچھ منتخب نظمیں شامل کی گئی تھیں۔ زیرِ نظر نظمیں ’مٹی کا چہرہ‘ اور ’شہد جب پکے گا‘ ان کے دوسرے مجموعے "مٹی کا چہرہ” سے منتخب کی گئی ہیں۔ راجیش جوشی کہانیاں بھی لکھتے ہیں۔ ان کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "سوموار اور دوسری کہانیاں” کے عنوان سے شائع ہو چکا ہے۔ وہ بھوپال سے ایک ادبی رسالہ "اس لیے” بھی شائع کر چکے ہیں۔
اجمل کمال کے قلم سے
٭٭٭
مٹی کا چہرہ
ایک پاردرشی1 … مزید پڑھیے

