اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


ختم نبوّت ۔۔۔ مولانا ابو الاعلیٰ مودودی

معرکۃ الآرا تفسیر ’’تفہیم القرآن‘‘ سے مقتبس

ختم نبوّت

از قلم

مولانا ابو الاعلیٰ مودودی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ختم نبوت

 

 

تفہیم القرآن ،سورۂ احزاب کی تفسیر کا ضمیمہ

 

ابو الاعلیٰ مودودی

 

 

ابتدائیہ

 

ایک گروہ، جس نے اِس دور میں نئی نبوّت کا فتنۂ عظیم کھڑا کیا ہے، لفظ خَاتَم النّبیّین کے معنی ’’نبیوں کی ُمہر‘‘ کرتا ہے اور اس کا مطلب یہ لیتا ہے کہ نبیﷺ کے بعد جو انبیاء بھی آئیں گے وہ آپؐ کی مُہر لگنے سے نبی بنیں گے، یا با لفاظ دیگر جب تک کسی کی نبوت پر آپؐ کی مُہر نہ لگے وہ نبی نہ ہو سکے گا۔

لیکن جس سلسلۂ بیان میں یہ آیت وارد ہوئی ہے اس کے اندر رکھ کر اسے دیکھا جائے تو اِس لفظ کا یہ مفہوم لینے کی قطعاً کوئی گنجائش نظر نہیں آتی، بلکہ اگر یہی اس کے معنی ہوں تو یہاں یہ لفظ نے محل ہی نہیں، مقصود کلام … مزید پڑھیے

تماشا کب ختم ہو گا؟۔۔۔ عطا محمد تبسّم

سیاسی، نیم سیاسی اور غیر سیاسی کالموں کا مجموعہ

تماشا کب ختم ہو گا؟

از قلم

عطا محمد تبسّم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تماشا کب ختم ہو گا؟

 

عطا محمد تبسم

 

چار یاروں کے نام جن کی بیٹھک میں

دنیا بھر کے مسائل پر بکواس ہوتی ہے

 

میری بات

 

تماشہ کب ختم ہو گا؟ پاکستان کو بنے ہوئے برسوں گذر گئے، لیکن اس ملک کو چلانے والے حکمراں، سیاستدان، صحافت کے ہفت خواں، اور انصاف کے ایوان سب ایک مداری کی ڈگڈگی پر ناچ رہے ہیں، مداری جب چاہے کھیل کا اسکرپٹ بدل دیتا ہے، اور جب چاہے کردار، کردار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں، اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ان کی مرضی سے ہو رہا ہے، لیکن جب کوئی کردار اپنی حدود سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اپنی کم مائے گی کا احساس ہونے لگتا ہے، ایسے میں کوئی ہیرو بننے کی کوشش کرے تو اس کو اپنی اوقات اور کھال میں رہنے کا سبق بھی سکھا دیا جاتا ہے۔ یہ کھیل پہلے بھی جاری تھا، اور اب … مزید پڑھیے

سیکریٹ ایجینٹ ۔۔۔ عطا محمد تبسم

بچوں کا جاسوسی ناول

سیکریٹ ایجینٹ

از قلم

عطا محمد تبسم


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

سیکرٹ ایجنٹ

 

 

بچوں کا ناول

 

 

عطا محمد تبسّم

 

 

پہلا باب : بہروپیا فنکار

عدیل کی چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں اور کینیا سے اس کی واپسی کا سفر شروع ہو رہا تھا۔ وہ دو ماہ پہلے اپنے چچا کے یہاں چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ کینیا کے باغات اور جنگلوں میں اس نے اپنی چھٹیوں میں خوب مزے کئے۔ اب اسے نیویارک واپس جانا تھا۔ عدیل کے والدین بہت عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔ اس کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اس لئے وہ یہاں کی بود و باش کا عادی ہو چکا تھا۔ اس کے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان کے شہر کراچی میں رہتے تھے۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اگلی چھٹیاں پاکستان میں گزارے۔ فی الحال تو اسے امریکہ واپس جانا تھا۔ اس لئے اس نے ایک سفری ایجنٹ سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز سے اس کی واپسی کی نشست محفوظ ہو جائے۔ عدیل کے سفری ایجنٹ نے اسے ایک پیشکش کی کہ اگر … مزید پڑھیے

تفسیرِ محمود (جز عم، النباء تا الناس) ۔۔۔ مفتی محمود، مرتبہ: اعجاز عبید

ایک ضخیم تفسیر جس کی مکمل اشاعت ممکن نہیں ہو رہی

تفسیرِ محمود (جز عم، النباء تا الناس)

مفسر:

مفتی محمود

مع ترجمہ:

احمد علی لاہوری

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تفسیرِ محمود

(جز عم، النباء تا الناس)

 

 

مفتی محمود

 

ترجمہ قرآن: احمد علی لاہوری

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

۷۸۔ سورۃ النباء

سورة مرسلات سے ربط

سورة مرسلات میں قیامت کے دن کو یوم الفصل کہا گیا۔  یہاں بھی فرمایا ان یوم الفصل کان میقاتا۔  وہاں فرمایا و اذ السماء فرجت۔  یہاں فرمایا وفتحت السماء فکانت ابو ابا۔  وہاں فرمایا الم نجعل الارض کفاتا۔  یہاں فرمایا۔  الم نجعل الارض مہادا۔  والجبال اوتادا۔  وہاں فرمایا لا ینطقون۔  یہاں فرمایا لایملکون منہ خطابا۔  الغرض ان دونوں سورتوں کے مضامین اس قدر مشابہ اور مشترک ہیں کہ سورة نباء سورة مرسلات کا تتمہ معلوم ہوتی ہے۔  واللہ اعلم۔

بِسْمِ اللَّہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
عَمَّ يَتَسَاءلُونَ ﴿۱﴾ عَنِ النَّبَإِ الْعَظِيمِ ﴿۲﴾ الَّذِي همْ فِيه مُخْتَلِفُونَ ﴿۳﴾ كَلاَ سَيَعْلَمُونَ ﴿۴﴾ ثُمَّ كَلاَ سَيَعْلَمُونَ ﴿۵﴾ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهادًا ﴿۶﴾ وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا ﴿۷﴾ وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا ﴿۸﴾ وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا ﴿۹﴾
مزید پڑھیے

تفسیر محمود (فاتحہ، بقرہ، آل عمران) ۔۔۔ مفتی محمود

تین سورتوں کی تفسیر

تفسیر محمود (فاتحہ، بقرہ، آل عمران)

مفسر

مفتی محمود

جمع و ترتیب

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

تفسیرِ محمود

(فاتحہ تا آل عمران)

 

 

مفتی محمود

 

ترجمہ قرآن: احمد علی لاہوری

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

۱۔ سورۃ الفاتحہ

 

1. بِسمِ اللَّہ الرَّحمَنِ الرَّحِیمِ
2. الحَمدُ لِلَّہ رَبِّ العَالَمِینَ
3. الرَّحمَنِ الرَّحِیمِ
4. مَالِکِ یَومِ الدِّینِ
5. إِیَّاکَ نَعبُدُ وَ إِیَّاکَ نَستَعِینُ
6. اہدِنَا الصِّرَاطَ المُستَقِیمَ
7. صِرَاطَ الَّذِینَ أَنعَمتَ عَلَیہم غَیرِ المَغضُوبِ عَلَیہم وَ لَا الضَّالِّینَ

ترجمہ

۱.   شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

۲.   سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے۔

۳.   بڑا مہربان نہایت رحم والا۔

۴.   جزا کے دن کا مالک۔

۵.   ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔

۶.   ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔

۷.   ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ وہ گمراہ ہوئے۔

افاداتِ محمود

سورة الفاتحہ کی بالاتفاق سات آیات ہیں، لیکن اختلاف … مزید پڑھیے

پھولوں کے گیت ۔۔۔ اختر شیرانی، مرتبہ: اعجاز عبید

ادب اطفال کی پیشکش

پھولوں کے گیت

شاعر

اختر شیرانی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

پھولوں کے گیت

 

 

اختر شیرانی

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

خدا کی تعریف

تو سب کا مالک

سب کا خدا تو!

بے آسرا ہم

اور آسرا تو!

بندوں پہ شفقت

ہے کام تیرا!

لیتے ہیں ہر دم

ہم نام تیرا!

تو نے بنائی

یہ ساری دنیا!

یہ خوب صورت

یہ پیاری دنیا!

حیوان انساں

تو نے بنائے !

شہر اور بیاباں

تو نے بسائے !

روشن کئے ہیں

تو نے یہ تارے !

یہ ننھے ننھے

یہ پیارے پیارے !

باغوں میں تو نے

پودے اگائے !

پھول اور پھل سب

تو نے بنائے !

تو نے سمجھ کو

بڑھنا سکھایا!

لکھنا سکھایا

پڑھنا سکھایا!

ہے عام سب پر

احسان تیرا!

اختر کو یا رب

ہے دھیان تیرا!

٭٭٭

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے

خدا کی قدرت کے ہیں نظارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

سمے ہیں یہ کیسے پیارے پیارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

وہ سارے سنسار کا خدا ہے

سب اس کی قدرت ہی … مزید پڑھیے

تسبیح ۔۔۔ ڈاکٹر سیما شفیع

بچوں کی دلچسپ دینی کہانی، ایک قرآنی آیت سکھانے والی

تسبیح

از قلم

ڈاکٹر سیما شفیع

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تسبیح

 

 

ڈاکٹر سیما شفیع

 

 

آنگن میں بیٹھی سب لڑکیوں کا ہنس ہنس کر برا حال تھا!

تہنیت بیچاری سب کے درمیان سمٹی سی بیٹھی تھی۔ چہرہ شدت جذبات سے سرخ ہوا جا رہا تھا، اب یہ طے کرنا مشکل تھا کہ وہ کونسی جذباتی کیفیت میں تھی۔

شرم!

یا غصہ!

امی جی سب بچیوں کو یوں کھلکھلاتے دیکھ کر مسکرائیں اور بے اختیار ان کے دل سے دعا نکلی!

یا اللہ انہیں یوں ہی خوش و خرم رکھ، صراط مستقیم اور خوش بختی عطاء فرما، اور میرے سب بچوں کو اپنے حفظ امان میں رکھ! آمین!

مسکراتی ہوئیں باہر برآمدے میں آئیں تو بچیوں کے قہقہے دبی دبی مسکراہٹوں میں تبدیل ہو گئے۔

’’کیا لطیفے سنائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟‘‘

’’ہم بھی تو سنیں۔۔۔۔!‘‘

امی جی نے بڑے پیار سے سب کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔

’’امی جی۔۔۔۔! وہ۔۔۔۔!‘‘

’’تہنیت کہہ رہی ہے کہ اسے تیراکی سیکھنی ہے، کیونکہ۔۔۔۔۔۔‘‘

’’ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔‘‘

مناہل اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں … مزید پڑھیے

احیائے اسلام ۔۔۔ پروفیسر محمد رفیق، مرتبہ: اعجاز عبید

اسلام کے احیاء کا مکمل لائحۂ عمل

احیائے اسلام

از قلم

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

احیائے اسلام

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ: اعجاز عبید

انقلابی جد و جہد میں کامیابی کی شرائط

نصب العین خواہ کتنا ہی بلند اور قیادت کتنی ہی لائق کیوں نہ ہو جب تک اراکین جماعت نصب العین کے حوالے سے اپنے اندر مطلوبہ اوصاف پیدا نہ کر لیں اور مخصوص تقاضے پورے نہ کریں کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ امت کے ظاہری حالات کو سامنے رکھیں تو مایوسی اور بد دلی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا لیکن ایک بات خوش آئند ہے کہ بحیثیت مجموعی اسلامی معاشرہ کے قیام کی خواہش ابھی تک دلوں سے محو نہیں ہوئی۔ بس یہی حقیقت امید کی کرن بن کر چمکتی ہے اور مایوسی کے بادل چھٹنے لگتے ہیں ذیل میں کامیابی کی چند شرائط کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

1۔ تحرک

کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کے جذبہ عمل کو متحرک کیا جائے۔ اس خواہش کو رو بہ عمل لانے کے لئے دلسوزی اور اخلاص کی ضرورت ہے۔ جب ہاتھ ہلائے بغیر ایک لقمہ … مزید پڑھیے

قومی تہذیب ۔۔۔ سبطِ حسن، مرتبہ: اعجاز عبید

سبطِ حسن کی مشہور کتاب ’’پاکستان میں تہزیب کا ارتقا‘‘ کا پہلا باب

قومی تہذیب

از قلم

سبطِ حسن

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

قومی تہذیب

 

 

سید سبط حسن

 

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

تہذیب  کی تعریف

ہر قوم کی ایک تہذیبی شخصیت ہوتی ہے۔ اس شخصیت کے بعض پہلو دوسری تہذیبوں سے ملتے جلتے ہیں، لیکن بعض ایسی انفرادی خصوصیتیں ہوتی ہے جو ایک قوم کی تہذیب کو دوسری تہذیبوں سے الگ اور ممتاز کرتی ہیں۔ ہر قومی تہذیب اپنی انہیں انفرادی خصوصیتوں سے پہچانی جاتی ہے۔

جب سے پاکستان ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے وجود میں آیا ہے، ہمارے دانشور پاکستانی تہذیب اور اس کے عناصر ترکیبی کی تشخیص میں مصروف ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا پاکستانی تہذیب نام کی کوئی شئے ہے بھی یا ہم نے فقط اپنی خواہش پر حقیقت کا گمان کر لیا ہے اور اب ایک بے سود کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستانی تہذیب کی تلاش اس مفروضے پر مبنی ہے چونکہ ہر ریاست قومی ریاست ہوتی ہے اور ہر قومی ریاست کی اپنی انفرادی تہذیب ہوتی ہے۔ لہٰذا پاکستان … مزید پڑھیے

صلح حدیبیہ ۔۔۔ آیۃ اللہ مکارم شیرازی، مرتبہ: اعجاز عبید

شہعہ تفاسیر قرآن میں مشہور تفسیر نمونہ سے مقتبس

صلح حدیبیہ

از قلم

آیۃ اللہ مکارم شیرازی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

صلح حدیبیہ

آیۃ اللہ مکارم شیرازی

مرتبہ

اعجاز عبید

 

 

صلح حدیبیہ کی کیفیت

 

چھٹی ہجری کے ماہ ذی قعدہ میں پیغمبر اکرم  عمرہ کے قصد سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ مسلمانوں کو رسول اکرم کے خواب کی اطلاع مل چکی تھی کہ رسول اکرمؐ نے اپنے تمام اصحاب کے ساتھ مسجد الحرام میں وارد ہونے کو خواب میں دیکھا ہے، اور  تمام مسلمانوں کو اس سفر میں شرکت کا شوق دلایا، اگر چہ ایک گروہ کنارہ کش ہو گیا، مگر مہاجرین و انصار اور بادیہ نشین اعراب کی ایک کثیر جماعت آپ کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہو گئی۔

یہ جمعیت جو تقریباً یک ہزار چار سو افراد پر مشتمل تھی، سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہوا تھا، اور تلوار کے علاوہ جو مسافروں کا اسلحہ شمار ہو تی تھی، کوئی جنگی ہتھیار ساتھ نہ لیا تھا۔

جب مسلمان ’’ذی  الحلیفہ‘‘ مدینہ کے نزدیک پہونچے، اور بہت سے اونٹوں کو قربانی کے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید