اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


نظمگی ۔۔۔ آصف جانف

ایک نئے شاعر کی نثری نظمیں

نظمگی

از قلم

آصف جانف


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نظمگی

نظمیں

آصف جانف

 

 

خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے

کائنات بنا کر

خُدا نے پوسٹ اپلوڈ کی

اور

ری ایکٹس دیکھنے بیٹھ گیا!

ری ایکٹس میں

نیلے ری ایکٹس،

دِل والے ری ایکٹس،

کیئرِنگ ری ایکٹس،

لافِنگ ری ایکٹس،

حیرانگی والے ری ایکٹس،

اُداسی والے ری ایکٹس

اور

غُصّے والے ریک ایکٹس شامِل ہیں!

کامینٹس کرنے والوں میں

آہ والے،

واہ والے،

کنفیوژن والے،

اور

تنقید کرنے والے شامِل ہیں!

آئی ڈی کو فیک سمجھنے والوں

اور نظر انداز کرنے والوں کی

تعداد میں اِضافہ ہوتا جا رہا ہے

کیوں کہ

’’خُدا کی آئی ڈی پر پروفائل پِکچر نہیں ہے‘‘

خدا کی آئی ڈی پر پروفائل پکچر نہیں ہے 2

خدا نے آئی ڈی بنا کر

انسانوں کو ریکویسٹس بھیجیں

اور پوسٹ اپلوڈ کی

"I’m the God”

پڑھنے والوں کی ہنسی نہیں رُکی

وہ زور زور سے ہنسنے لگے

کچھ نے دل والا ری ایکٹ کیا

کچھ نے نیلا

کچھ نے اداسی والا

کچھ نے کیئرنگ

کچھ نے واؤ

اور کچھ نے غصے … مزید پڑھیے

ان صحبتوں میں …. ۔۔۔ شمس الرحمٰن فاروقی

میر تقی میرؔ کی کہانی، فاروقی کی زبانی

ان صحبتوں میں….

از قلم

شمس الرحمٰن فاروقی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

ان صحبتوں میں آخر۔۔۔

شمس الرحمٰن فاروقی

ان صحبتوں میں آخر جانیں ہی جاتیاں ہیں
نے عشق کو ہے صرفہ نے حسن کو محابا
(میر، دیوان اول)
گھر سے نکلے آج لبیبہ خانم کو پانچواں ہفتہ تھا۔ اس کے گھرانے کے لیے خانہ بدری کا یہ پہلا موقع نہ تھا۔ اس کے دادا افراہیم جودت بیگووچ نے صدی کے آغاز میں بلقان کو چھوڑ کرارمن کے شہر نخجوان میں سکونت اختیار کر لی تھی اور اس سے بھی کئی صدیاں پہلے جب (۱۴۹۲ء میں، مرتب) فلپ پنجم نے غرناطہ بلکہ سارے اندلس ہی کے مسلمانوں اور یہودیوں کے سامنے شرط رکھی تھی کہ یا مذہب ترک کریں یا ملک چھوڑیں، یا جان سے ہاتھ دھوئیں، تو لبیبہ خانم کے یہودی النسل اور یہودی المذہب جد اعلیٰ، شاعر، فقیہ اور کاہن اعظم ذئب بن صالح نے جلاوطنی کو گلے لگا کر چار سو برس کے بسے بسائے گھر، کتب خانے اور دنیاوی املاک، سب کو اپنے ہاتھوں سے آگ دے کر سربیہ … مزید پڑھیے

غالب افسانہ ۔۔۔ شمس الرحمٰن فاروقی

شمس الرحمٰن فاروقی کا ایک اور افسانہ جو پہلے فرضی ناموں سے شائع ہوا

غالب افسانہ

از قلم

شمس الرحمٰن فاروقی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

غالب افسانہ

 

 

شمس الرحمٰن فاروقی

 

 

نوٹ

یہ افسانہ میری برقی کتابوں کی  پرانی سائٹ پر پہلے ’بینی مادھو رسوا‘  بطور مصنف کے نام سے شائع ہوا تھا۔

اب جب میں شمس الرحمٰن فاروقی کے افسانوں کی ریختہ  / الف یار کی ویب سائٹ سے متون کاپی پیسٹ کر کے  ای بکس بنا رہا  ہوں ، تو احساس ہوا کہ ’غالب نامہ‘ کی ای بک بن چکی ہے۔ دوبارہ اپنی پرانی فائلوں میں دیکھا تو یہ افسانہ بینی مادھو رسوا کے نام سے ملا۔ جو یہاں اب بھی موجود ہے:

http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/GhalibAfsana.html

کیونکہ یہ مواد  اجمل کمال کی زیر ادارت ’آج‘ کی مرحوم ویب سائٹ سے ماخوذ تھا، اس لئے میں نے اجمل کمال کو ۲۱ اپریل ۲۰۲۴ء کو مراسلہ بھیجا:

’’میری ایک پریشانی دور کر دیں۔

’آج‘ کے شمارہ ۲۷ میں ’غالب افسانہ‘ بینی مادھو رسوا کا تصنیف کردہ شائع ہوا تھا جسے آج کی مرحوم ویب سائٹ

http://pakdata.com/aaj/aaj27/ghalib.htm

سے کاپی پیسٹ … مزید پڑھیے

لاہور کا ایک واقعہ ۔۔۔ شمس الرحمٰن فاروقی

شمس الرحمٰن فاروقی کا ایک اور طویل افسانہ

لاہور کا ایک واقعہ

از قلم

شمس الرحمٰن فاروقی


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

لاہور کا ایک واقعہ

 

 

شمس الرحمن فاروقی

یہ بات ۱۹۳۷ء کی ہے۔ میں ان دنوں لاہور میں تھا۔

ایک دن میرے جی میں آئی کہ چلو علامہ اقبال سے مل آئیں۔ اس زمانے میں میرے پاس ہلکے بادامی سفید (Off White) رنگ کی ایمبسیڈر (Ambassador) تھی۔ میں اسی میں بیٹھ کر علامہ صاحب کی قیام گاہ کو چلا۔ ان کی کوٹھی کا نمبر اور وہاں تک پہنچنے کا صحیح راستہ مجھے ٹھیک سے نہ معلوم تھا، لیکن میکلوڈ روڈ، جہاں وہ رہتے تھے، اس کی جائے وقوع سے میں اچھی طرح واقف تھا۔ لہٰذا کسی خاص مشکل کے بغیر میں علامہ کے بنگلے تک پہنچ گیا۔

سڑک کچھ گرد و غبار سے بھری ہوئی لگتی تھی۔ فٹ پاتھ، یا یوں کہیں کہ فٹ پاتھ کی جگہ سڑک کے دونوں طرف کی چوڑی پٹی، خشک اور گرد آلود تھی۔ علامہ کے بنگلے کا پھاٹک اچھا خاصا اونچا، لیکن لکڑی کا تھا۔ اس پر سلیٹی رنگ کی لوہے (یا ٹین) کی … مزید پڑھیے

سوار ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

شمس الرحمٰن فاروقی کا مشہور افسانہ مکمل ای بک کی صورت میں

سوار

از قلم

شمس الرحمن فاروقی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سوار

شمس الرحمن فاروقی

He would not stay for me; and who can wonder?

He would not stay for me to stand and gaze.

I shook his hand and tore my heart asunder

And went with half my life about my ways.

  1. E. Housman

چراغ کی روشنی مدھم تھی، یا یوں کہیں کہ زرد اور دودی تھی۔  اس لفظ کو لکھ کر میں ذرا مسکرایا ہوں۔  یہ مصطلحات طب میں سے ہے اور مجھے اس کے معنی جانے ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے۔  اشرف الاطبا حکیم شریف خاں صاحب مدظلکم العالی کبھی کبھی ہمارے مدرسے میں درس دینے قدم رنجہ فرماتے ہیں۔  گزشتہ یوم الاحد کو آپ نے نباضی کے فن پر بڑی جامع تقریر فرمائی تھی۔  تقریر کیا تھی، پڑھنے اور پڑھانے کا مثالی سبق تھا۔  ایک بڑی عمر کا طالب علم شیخ الرئیس کی کتاب سے ایک جملہ پڑھتا، اگر پڑھنے میں اس سے غلطی ہوتی، یا خود کتاب کے نسخے ہی میں کوئی غلطی ہوتی … مزید پڑھیے

کوئی ایک لمحہ رقم نہیں ۔۔۔ دلشاد نظمی

ایک اچھا شعری مجموعہ

کوئی ایک لمحہ رقم نہیں

از قلم

دلشاد نظمی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

کوئی ایک لمحہ رقم نہیں

 

(شعری مجموعہ)

 

دلشاد نظمی

انتساب

اپنے والد محترم کے نام

جنھوں نے اپنے خواب میری آنکھوں کے حوالے کر دئے

دلشاد نظمی  : ایک مختصر تعارف

سن پیدائش:  ۲۱ جنوری ۱۹۶۵

مقام پیدائش:  جمشید پور

والد:  جناب فضل کریم

ابتدائی تعلیم:  سنٹرل کریمیہ مڈل اسکول، ہائی اسکول (جمشید پور)

کالج:  کریم سٹی کالج (جمشید پور)، بی اے

ملازمت:  ٹا ٹا آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی، جمشید پور( ۶ سال)

سعودی آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی، ( ۱۱ سال )

اہل خانہ:  بیوی:  شبانہ جمال، بیٹی:  خدیجہ عنبرین، بیٹا:  عبد المعز شاداب

پتہ:  مکان نمبر 107، روڈ نمبر 7، ذاکر نگر ایسٹ، پوسٹ:  آزاد نگر،

جمشید پور(جھارکھنڈ)

مکان نمبر 423، ہاتھی خانہ، کالی مندر روڈ۔ ڈورنڈہ، رانچی، جھارکھنڈ، انڈیا

رابطہ: (موبائل)

+91918709966321

ای۔ میل:  nazmi.dilshad@gmail.com

 

 

پس نوشت

 

میرا خیال تھا کہ شعر کہنے کے مقابلے نثر لکھنا نسبتاً آسان ہے۔  لیکن آج جب مجھ پر یہ افتاد پڑی ہے تو احساس ہو رہا ہے کہ یہ میری … مزید پڑھیے

مشک پوری کی ملکہ ۔۔۔۔ محمد عاطف علیم

شکاریاتی ادب میں ایک دلچسپ اضافہ

مشک پوری کی ملکہ

از قلم

محمد عاطف علیم

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

مشک پوری کی ملکہ

ناولا

محمد عاطف علیم

(۱ )

پوری رات کا چاند ایک طویل اور اکتا دینے والے سفر کے بعد افق کی کگر پر ذرا سا ٹکا بیٹھا تھا اور گلیات کی خوابیدہ وسعتوں سے چاندنی کو سمیٹ پاتال میں گم ہونے کی فکر میں تھا۔ رات کا دم واپسی تھا۔ کوئی دیر گذرتی کہ جنگل کے سحر خیز مکین اپنی گہری نیند سے جاگ اٹھتے سو ایک کاہلی سے ٹمٹماتے ستاروں نے بھی ماند پڑنے سے پہلے بوجھل پلکوں یونہی ذرا کی ذرا غار کی تاریک گہرائی میں جھانکا جہاں اندھیرے میں دو بیقرار آنکھیں فروزاں تھیں۔

’’یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا۔۔۔ آہ!‘‘

مشک پوری پہاڑ سے ذرا دورا یوبیہ نیشنل پارک کے ایک سنگلاخ ویرانے کی غار میں وہ بے تکان چکر کاٹے اور اپنے ہی زہر میں گھلے جا رہی تھی۔  ’’میرے ساتھ یہ کیسے ہو گیا؟۔۔۔ میں اتنی کمزور کیسے پڑ گئی؟۔۔۔ کیوں۔۔۔ آخر کیوں؟؟‘‘۔

وہ بے چین تھی اور زخم خوردہ … مزید پڑھیے

موت زدہ ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

ایک عمدہ طویل نظم

موت زدہ

از قلم

فرحت عباس شاہ


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

موت زدہ

( طویل نظم )

فرحت عباس شاہ

پہلا ایڈیشن ۱۹۹۷ء، نیا برقی ایڈیشن ۲۰۲۴

پہلی بات

 1997 میں گورا پبلشرز سے شائع ہونے والی، 28 ابو اب پر مشتمل یہ طویل نظم ایک شعر سے شروع ہوتی ہے، پھر ایک قطعہ ہے اور پھری نثری نظم کا ایک ٹکڑا ہے۔  اس پہ باب اول کا اختتام ہوتا ہے۔  باب دوم آزاد نظم کی ہئیت لیے ہوئے ہے اور بحر میں ہے جسے بین کا عنوان دیا گیا ہے۔  پھر یہ کبھی نثری نظم اور کبھی آزاد نظم کے بینوں پر مشتمل آگے بڑھتی ہے۔  نظم کے آخری دو ابو اب آزاد نظم کی ہئیت میں ہیں اور اسی بحر میں ہیں جس میں پچھلے ابو اب چلے آ رہے ہیں لیکن ان کو بین کی بجائے ماتم کا نام دیا گیا ہے۔  نظم کا اختتام آغاز کی طرح ایک شعر سے کیا گیا ہے۔  نظم مختلف ہئیتوں کے امتزاج سے لیکن موضوع اور احساس کے تسلسل سے تشکیل پاتی ہے۔  موت پر ایسا تخلیقی بیانیہ … مزید پڑھیے

چلو اُداسی کے پار جائیں ۔۔۔ زینؔ شکیل

ایک اور شعری مجموعہ

چلو اُداسی کے پار جائیں

از قلم

زینؔ شکیل


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

چلو اُداسی کے پار جائیں

زینؔ شکیل

انتساب!

امّی جی کے نام

جن کی بدولت میں یہاں تک پہنچ پایا

٭

سرد ہوائیں بول رہی ہیں بالکل اس کے لہجے میں

میں بھی یاد کی چادر اوڑھے اس کو سننے بیٹھا ہوں

بِسمِ اللہ الَّرحمٰنِ الرَّحِیم

جتنی بھی زینؔ شکیل کی شاعری دیکھی پڑھی بہت لطف آیا۔

میں کسی کو فکر سخن کی صلاح نہیں دیتا لیکن اگر شعر نہیں کہو گے تو اپنے اوپر ظلم کرو گے۔ اللہ نے زینؔ شکیل کو بھی یہ صلاحیت ودیعت کی ہے۔ اللہ نے اِسے کامل ولی کے فیض نظر سے نوازا ہے۔

’’خوشبو آپ کے اندر موجود ہے۔ چاہت کے گھپ اندھیروں میں روشنی کا چراغ بن جاؤ جلد ہی تمہیں مان لیا جائے گا۔‘‘

بابا جی صاحب مبارکؒ کی دعائیں زینؔ شکیل کے ساتھ ہیں۔

محمد نظر (سمن آباد، لاہور)

بنام محمد نظر صاحب

آؤ نظر! نظر کہ دکھاؤں بساط شوق

دنیا سجی ہوئی ہے تمہارے خیال سے

ایک توانا شاعر کی آمد

میرا ہمیشہ سے نظریۂ شعر … مزید پڑھیے

عشق اول ۔۔۔ عطیہ خالد

ایک عمدہ ناولٹ

عشق اول

از قلم

عطیہ خالد

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

عشق اول

عطیہ خالد

’’تو چاہے تو مجھے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔۔‘‘

”تو جو چاہتا تو میں مامن بھکاری کے گھر پیدا ہی نہ ہوتا۔۔‘‘

”مگر تو کیوں چاہتا۔۔۔۔ میں کوئی تیرا پیارا تھوڑی ناں ہوں!!‘‘

”پر، سن!! تیری مجھ سے دوستی ہو یا نہ ہو میں تو تجھی کو دوست کہتا ہوں۔

تو ہی ہے میرا۔۔ بس تو!!!!۔۔ تیرے سوا کوئی نہیں۔۔!!‘‘

تنہا رات آج کچھ زیادہ ہی تنہا تھی۔ جابر اور سرد اندھیرا دور دور تک ہر چیز کو چھپائے ہوئے تھا۔ گھور سیاہ آسمان پر جھلمل کرتے تاروں کو دیکھتا سجاول ریت کے بستر پر لیٹا تھا اپنے جھولے کا تکیہ بنائے۔ اس سے کچھ دور اس کے تمام ساتھی جھگی میں سو رہے تھے۔ ان میں سے کئی ایک کے خراٹوں کی آواز جھینگروں کی آواز سے مل کر ایک نیا ساز بن رہی تھی۔۔۔

"سب کو جھولی بھر بھر کے نیند دینے والے میرے حصے کی نیند کہاں ہے؟؟؟‘‘

"سب کو بے فکری عطا کرنے والا مجھے فکر میں ڈال کے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید