اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سوزِ نہاں ۔۔۔ نعمان نیئر کلاچوی

ایک مختلف نوعیت کا شعری مجموعہ

سوزِ نہاں

از قلم

نعمان نیئر کلاچوی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

سوزِ نہاں

نظمیات، غزلیات، قطعات

نعمان نیئر کلاچوی

 

 

آئی ایس بی این 978-969-2228-02-2

برائے رابطہ:

Whatsapp+Voice: +923451919810

Email: noman.kulachvi@gmail.com

انتساب

نفاق اور بے ضمیری کی بے ہنگم غوغا میں ایک نحیف سی آواز یعنی

ن۔ م۔ راشد کے نام

سوزِ نہاں کیا ہے؟

لسانیات، اُصولِ شعر اور صرف و نحو پر تفصیلی بحث میں آگے مقدمہ میں کرنے والا ہوں یہاں پر پیشِ نظر معروضات کا مقصدِ اصلی اپنی اُس دیرینہ کیفیت کو بیان کرنا ہے جس کی بنیاد پر میں نے شعر جیسے ایک عمومی ابلاغ کو منتخب کیا بلکہ اگر میں یوں کہوں کہ غیر ارادی طور اِس کا انتخاب ہو گیا تو یہ زیادہ بہتر ہو گا۔ حصولِ علم کے طویل اور نہایت اذیت ناک سفر کے بعد یا پھر یوں سمجھ لیں کہ جاری سفر میں جس ناقابل تردید و ناقابل بیان حقیقت کا انکشاف ہوا، اُس انکشاف نے نہ صرف شعور کو ریزہ ریزہ کر دیا بلکہ جذباتی و جسمانی وجود کو بھی شدید متاثر اور مضمحل کرد یا اور یہ … مزید پڑھیے

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن ۔۔۔ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

ایک سلفی مکتب کی مشہور تفسیر قرآن کا صرف ترجمہ

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

از قلم

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن

(ترجمہ قرآن)

از قلم

ڈاکٹر محمد لقمان السلفی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

۱۰۱۔ سورۃ القارعة

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، بے حد رحم کرنے والا ہے

۱.     سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۲.     کیا ہے سختی کے ساتھ جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۳.     اور آپ کو کیا معلوم، کیا ہے جھنجھوڑ دینے والی قیامت

۴.     جس دن لوگ (میدان محشر میں) بکھرے کیڑوں کے مانند ہوں گے

۵.     اور پہاڑ دھنی ہوئی روئی کی مانند ہو جائیں گے

۶.     پس جس کی نیکیوں کے پلڑے بھاری ہوں گے

۷.     وہ پسندیدہ زندگانی میں ہو گا

۸.     اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے

۹.     اس کا ٹھکانہ ’’ہاویہ“ ہو گا

۱۰.    اور آپ کو کیا معلوم، وہ کیا ہے

۱۱.    وہ دہکتی ہوئی آگ ہے

٭٭٭

۱۰۲۔ سورۃ التكاثر

میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان، … مزید پڑھیے

سفید فام جمالیات ۔۔۔ ناصر عباس نیر

ایک انوکھا موضوع، ایک نئی تحقیق

سفید فام جمالیات

از قلم

ناصر عباس نیر

آن لائن جریدے ’سَمت‘ شمارہ ۶۲ میں شائع شدہ مضمون کی ای بک


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سفید فام جمالیات

ناصر عباس نیر

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ  ۶۲ ، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء سے ماخوذ

سفید فام جمالیات، اثر و نفوذ کی کس بے مثال طاقت کی حامل ہوتی ہے، اکبر نے اسے شوخی و طنز سے پیش کیا ہے۔ پہلے شعر دیکھیے:

میری نصیحتوں کو سن کر وہ شوخ بولا

نیٹو کی کیا سند ہے، صاحب کہے تو مانوں

کلاسیکی اردو شاعری میں محبوب کو کئی صفاتی ناموں سے پکارا جاتا ہے: بت، کافر، ستم گر، قاتل اور شوخ۔ شوخی و شرارت اس کا شیوہ ہی نہیں، محبت کے اظہار کا ایک قرینہ بھی ہے۔ یہاں تک کہ اس کی حیا میں بھی ایک شوخی ہوتی ہے (ساتھ شوخی کے کچھ حجاب بھی ہے /اس ادا کا کہیں جواب بھی ہے: داغ)۔ اس کے پاس اظہار کے بے شمار قرینے اور اسالیب ہیں۔ شاید ہی کوئی کلاسیکی شاعر ہو، جس نے محبوب کی شوخی پر کوئی مضمون … مزید پڑھیے

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم، ایک جائزہ ۔۔۔ محسن خالد محسنؔ

دلچسپ موضوع، اہم شاعر، قابلَ ذکر مضمون

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم

 ایک جائزہ

از قلم

محسن خالد محسنؔ

جریدہ ’سَمت‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کی ای بک

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم

 ایک جائزہ

محسن خالد محسنؔ

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ  ۶۲ ، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء سے ماخوذ

شاعری ایک خدا داد صلاحیت ہے۔ اسے کسرت اور ریاضت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ صلاحیت قدرت نے ودیعت کی ہے تو اس پر مشقت کی جا سکتی ہے۔ اسے تراش سنوار پر خوب سے خوب تر کی تلاش اور مصرعوں کی موزونی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ شاعری کی محبوب ترین صنف غزل ہے جس میں لکھنا بظاہر آسان لیکن انتہائی مشکل کام ہے۔ شعرا اس صنف میں بڑے شوق سے طبع آزمائی کرتے ہیں۔ دو چار غزلیں کہتے ہیں پھر نظم کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ نظم میں بھی ہوتے ہوتے بات آزاد نظم سے نثری نظم کی طرف جا نکلتی ہے جہاں اوزان و بحور کا کوئی التزام … مزید پڑھیے

شوہر کیسے کیسے ۔۔۔ سلمیٰ یاسمین نجمی

ایک دلچسپ کتاب، سہ ماہی ’سَمت‘ میں شائع شدہ مضمون کی ای بک

شوہر کیسے کیسے

از قلم

سلمیٰ یاسمین نجمی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

شوہر کیسے کیسے

سلمیٰ یاسمین نجمی

شوہر حضرات بھی تو لوگوں کی ہی ایک قسم ہیں کیونکہ خواتین کی اکثریت کی گفتگو شوہروں کے قصیدوں یا فضیحتوں سے شروع ہو کر اس موضوع پر ختم ہوتی ہے۔ یہاں ہماری مراد شادی شدہ خواتین ہیں۔ دنیا کا کوئی مسئلہ ہو، کوئی معاملہ ہو، بادہ و ساغر کی طرح بچے اور شوہر صاحب دھرے ہوتے ہیں اور ان کی رائے حرف آخر سمجھی جاتی ہے۔ سقراط، بقراط سب ان کے شوہروں سے سامنے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔ بھئی شوہر ان کے ہیں نکاح میں بندھی ہوئی ہیں مجبوری ہے۔ جو چاہیں انہیں سمجھیں مگر دوسروں نے کیا کیا ہے جو وہ بھی ایمان لائیں۔

ایک دوست ہیں ہماری۔ کہنے لگیں‘‘ بھئی میرے میاں تو چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا ہیں۔’’

’’کون سی والی؟ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا یا شاہکار بک والوں کی؟’’

’’وہ انسان ہیں کتاب نہیں۔ میں تو کہہ رہی تھی کہ دنیا کی تمام معلومات ان کی فنگر … مزید پڑھیے

سہ ماہی سَمت، شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء ۔۔۔ مدیر اعجاز عبید

اردو تحریر کے پہلے آن لائن اردو جریدے

سَمت

شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء

مدیر

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

اردو تحریر میں اردو کا پہلا ادبی جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

سرورق عمل: مریم تسلیم کیانی

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

لیجئے دیکھتے دیکھتے پھر نئے شمارے کا وقت آ گیا ہے، لیکن فلسطین کے حالات مزید دگردوں ہوتے جا رہے ہیں، اور ادھر وطن عزیز میں بھی سی۔ اے۔ اے کا بگل بجا دیا گیا ہے!! بس اللہ سے دعا ہے کہ ساری دنیا میں نہ صرف مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، بلکہ ہر انسان پر ہر قسم کے ظلم کا خاتمہ  ہو جائے۔

پچھلی سہ ماہی میں ادب کی دنیا کئی جانے مانے ناموروں سے خالی ہو گئی۔ ماہر اقبالیات رفیع الدین ہاشمی اور شاعر منور رانا کو اس شمارے میں یاد کیا گیا ہے۔

اردو اب کے دونوں شہنشاہ غالبؔ اور اقبالؔ اس لحاظ سے بھی منفرد ہیں کہ ہر دو پر تحقیق اور مختلف زاویوں سے پرکھنے کے اپنے  شعبے غالبیات اور اقبالیات کہے جاتے ہیں۔ اور اس … مزید پڑھیے

ڈم ڈم جن ۔۔۔ ربیعہ سلیم مرزا، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بچوں کے ادب میں قابل قدر اضافہ

ڈم ڈم جن

از قلم

ربیعہ سلیم مرزا

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

ڈم ڈم جن

 

ربیعہ سلیم  مرزا

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

لوٹ کے گڈو گھر کو آئے

کرونا کی وجہ سے اسکول بند تھے۔ آمنہ اور گڈو گلی کے بچوں کے ساتھ پکڑن پکڑائی کھیل رہے تھے۔ کبھی کبھار کسی بچے کی اماں اسے آواز دیتیں تو کھیل کچھ دیر کے لیے رک جاتا۔ تھوڑا جھنجھلانے کے بعد سب بچے پھر سے مگن ہو جاتے۔

دھیرے دھیرے سب بچے ایک ایک کر کے گھروں کو چلے گئے۔ گڈو اور آمنہ کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ کب وہ اکیلے رہ گئے، کھیل ہی کھیل میں وہ دونوں دور نکل آئے تھے کہ اب گلی بھی اجنبی تھی اور راستہ بھی۔

دونوں بری طرح گھبرا گئے۔ آمنہ گڈو سے کچھ بڑی تھی۔ اس نے لپک کر گڈو کا ہاتھ تھام لیا، جیسے وہ کہیں کھو جائے گا۔ دونوں دائیں بائیں دیکھتے، راستہ کھوجتے آگے بڑھنے لگے۔ شاید کوئی شناسا چہرہ دکھائی دے یا بھولا ہوا راستہ یاد آ جائے۔… مزید پڑھیے

علامہ اقبال اور شیخ عبد القادر: دو نابغۂ روز گار ہستیاں ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃالعین طاہرہ

علامہ اقبال اور شیخ عبد القادر:دو نابغۂ روز گار ہستیاں

 

ڈاکٹر قرۃالعین طاہرہ

 

 

 Abstract

 

Twentieth Century and the Eastern world are equally lucky to produce Allama Iqbal; a dignified  thinker, philosopher and poet. This Century has also big names of knowledge and wisdom. This chapter contains the mention of two dignified personalities; Sir Abdul Qader and Allama Iqbal from their initial meeting till last; the mention of their colleagues and friends.

 

 

 

 اقبال نے کہا تھا … ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی … علامہ محمد اقبال کا دور یقیناً زرخیزی و بالیدگی کا دور تھا۔ ذہانت و فطانت، فہم و ادراک، شعور و آگہی لیے بڑے بڑے نام سر زمین علم سے سر اٹھاتے اور تناور درخت بنتے دکھائی دیتے ہیں۔ خود اقبال ایسا چھتنار تھے کہ جس کے سائے میں اگنے والے پودے اپنے قد و قامت سے محروم رہنے کے بجائے پوری شدت اور آب و تاب سے جلوہ ریز ہوتے اور اپنی چھتر چھایا سے نسل نو کو مستفید کرتے۔ وجہ صرف یہ تھی کہ اقبال جوہر شناس تھے، وہ انسان میں ایسی صلاحیتیں بھی تلاش کر لیتے جو خود اس پر بھی منکشف نہ ہوئی تھیں، اقبال کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی … مزید پڑھیے

امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا ۔۔۔ ابو حیان سعید

دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب

امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا

از قلم

ابو حیان سعید

(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

امام مہدی۔ صدیوں کا بیٹا

ابو حیان سعید

(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)

مہدی کے بارے میں سنی، شیعہ مضحکہ خیز نظریات

میرے خیال میں آپ کو ایم اے راحت کا ناول ’صدیوں کا بیٹا‘ پڑھنا چاہیے۔

آئیے مہدی کے بارے میں سنی نظریات جانتے ہیں۔

ابن کثیر (المتوفی ۷۴۴ھ) اپنی کتاب ’’کتاب الفتن والملاحم‘‘ میں باب قائم کرتے ہیں کہ:

’’فصل ذکر المھدی الذی یکون فی اٰخر الزمان وھو احد الخلفاء الراشدین والائمة المھدین‘‘ (الفتن والملاحم، ج۱، ص۲۷)

ترجمہ: یہ فصل ہے امام مہدی کے ذکر کے بارے میں جو آخری زمانے میں ہوں گے اور وہ خلفاء الراشدین اور الائمہ المھدین میں سے ہوں گے۔‘‘

امام مہدی کا ظہور احادیث کریمہ سے صاف ظاہر ہے اور ساتھ ہی ان اثمار کا بھی ذکر ہے جو ان کے ظاہر ہونے کے وقت ہوں۔

ابن القیم الجوزیة (المتوفی ۷۵۱ھ) فرماتے ہیں:

’’وینتظرون خروج المھدی من اھل بیت النبوة
مزید پڑھیے

ٍفقہ کیا ہے؟ ۔۔۔ ابو حیان سعید

دعوت فکر دینے والی ایک اور کتاب

فقہ کیا ہے؟

از قلم

ابو حیان سعید

(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

فقہ کیا ہے؟

ابو حیان سعید

(ادارہ کا مصنف کی آراء سے اتفاق کرنا ضروری نہیں)

غیر معمولی ذہانت اور اپنے دور کے حالات کے سماجی اور سائنسی احساس کا جامع علم ایک فقیہ کے لیے ضروری ہے۔

میری سمجھ میں عربی لفظ ’فقہ‘ تفہیم کا ایک سمندر ہے۔ ’فقہ‘ کی اصطلاح کا مطلب ہے ’سمجھنا‘، ’سمجھانا‘ وغیرہ۔ یہ قرآن کریم کی متعدد آیات میں بیس مرتبہ چھ مختلف تغیرات میں آتا ہے۔

فقہ کے لفظی معنی گہری فہم و فراست کے ہیں- قرآن پاک میں ہے:

قالوا یا شعیب لانفقہ کثیراً مماتقول

(ھود: ۹۱)

’’قوم شعیب نے کہا اے شعیب! آپ کی بیشتر باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں۔‘‘

تفقہ، فقہ کی تحصیل کو کہتے ہیں اور تفقہ سے مراد دین کی گہری بصیرت کا حصول ہے۔

سورہ التوبہ آیت نمبر 122

وَمَا کانَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لِینفِرُوا۟ کآفَّةًۭ ۚ فَلَوْلَا نَفَرَ مِن کلِّ فِرْقَةٍۢ مِّنْهُمْ طَآئِفَةٌۭ لِّیتَفَقَّهُوا۟ فِى ٱلدِّینِ وَلِینذِرُوا۟ قَوْمَهُمْ إِذَا رَجَعُوٓا۟ إِلَیهِمْ لَعَلَّهُمْ
مزید پڑھیے
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید