اختر شیرانی کی نثری کتاب
دھڑکتے دل
از قلم
اختر شیرانی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
اختر شیرانی
طبع زاد اور مترجمہ افسانے
مرتبہ: اعجاز عبید
ہزاروں سال پہلے
ہزاروں سال پہلے کا ذکر ہے!
یونان کی اصنامی سر زمین کی آغوش میں، ایک شاعر کی نغمہ پیکر ہستی پرورش پا رہی تھی۔۔۔۔۔!
اُس کا آبائی پیشہ باغبانی تھا۔۔۔۔ وہ خوشگوار مشغلہ، جس میں دن رات پھولوں سے کھیلنے اور اُن کی نشہ آلود رنگینی و نکہت میں ڈوبے رہنے سے بھی دل گھبرا جاتا ہے۔۔۔۔ جو افراد حُسن و جمال کی رعنائیوں اور رنگ و بُو کی دلآویزیوں سے تھک جائیں، اُن سے زیادہ خوش نصیب، اِس خاکدانِ ہستی کی کثافتوں میں اور کون ہو سکتا ہے۔۔۔۔؟
شعر و موسیقی سے اُس کو فطری لگاؤ تھا۔ آغازِ طفلی ہی سے، وہ اِن کودو بے نام آرزوؤں کی صورت میں، اپنے دل و دماغ کی معصوم فضاؤں میں موجزن پاتا تھا!
شاعری، موسیقی اور گُلبازی کا مستانہ اجتماع ہی کیا کم تھا کہ عمر کے پندرھویں سال میں اُس کو، ایک اور عجیب و غریب اور … مزید پڑھیے