اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


معکوس ۔۔۔ رشید سندیلوی

پانچ پانچ اشعار کی غزلوں کا مجموعہ

معکوس

از قلم

رشید سندیلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

معکوس

پانچ اشعار کی غزلیں

 

 

رشید سندیلوی

اشاعت : نومبر 2024

 

 

انتساب

اپنی شریکِ حیات شہناز گل کے نام جس کی رفاقت سے پُر خار راستے بھی گلزار بن گئے

 

 

کچھ ’معکوس‘ کے بارے میں

 

 یکم مارچ 2021 میں مجھ پر کرونا کا شدید ترین حملہ ہوا۔ اللہ کے فضل و کرم سے جولائی 2021 میں شفا نصیب ہوئی . جہاں کرونا نے میرے وجود کو درہم برہم کیا وہاں ایک اچھی بات بھی ہوئی اور وہ یہ کہ اس نے میری شاعری کا جوہر جو برسوں سے خوابیدہ تھا ، بیدار کر دیا ۔ مجھ پر شاعری اس طرح امڈی کہ تھوڑے عرصے میں بے شمار غزلیں اکٹھی ہو گئیں ۔ میری غزلوں کا پہلا مجموعہ "حیرت” کے نام سے 2023 میں اور غزلوں کا دوسرا مجموعہ "معمول” 2024 میں شائع ہوا۔ ۔ ۔ ۔ اور خدا کا شکر کہ میری غزلوں کا تیسرا مجموعہ "معکوس” بھی اب منصۂ شہود پر آ گیا ہے۔ ۔ ۔ یہاں پر میں … مزید پڑھیے

فکر و خیال ۔۔۔ رشید سندیلوی

نثر پر ادبی مضامین وغیرہ کا مجموعہ

فکر و خیال

از قلم

رشید سندیلوی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

 

فکر و خیال

 

 

نثر پر مضامین، تبصرے، خاکے

 

رشید سندیلوی

 

 

کتاب۔۔  ’اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان‘، مصنف۔  فرحت عباس شاہ

 

فرحت عباس شاہ کی کتاب ’اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان‘ اردو تنقید کی دنیا میں ایک اہم اور منفرد کارنامہ ہے۔  یہ کتاب اردو تنقید میں موجود روایتی یکسانیت، بوریت اور تنقید کے فرسودہ انداز سے آگے بڑھتے ہوئے ایک نیا اور عمدہ تنقیدی نظریہ پیش کرتی ہے۔

اردو تنقید کا میدان ہمیشہ سے ہی مغربی نظریات اور طریقوں کی تقلید کرتا رہا ہے۔  مولانا حالی سے لے کر موجودہ دور تک، اردو تنقید میں کوئی خاطرخواہ نیا پن یا جدت نہیں دکھائی دی۔  مختلف مغربی نظریات جیسے ساختیات، پس ساختیات، جدیدیت اور ما بعد جدیدیت وغیرہ کو اپنانے کے باوجود، اردو ادب میں ان نظریات کا عملی اور حقیقی اثر کم ہی نظر آتا ہے۔

’اردو کا ادراکی تنقیدی دبستان‘ ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تنقید کا ایک نیا زاویہ پیش کرتی ہے۔  فرحت … مزید پڑھیے

چند مشہور اشعار ۔۔۔ رشید سندیلوی

ایسے اشعار جو شاعر کے نام کو چھوڑ کر آگے بڑھ گئے

چند مشہور اشعار

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

چند مشہور اشعار

 

 

 

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

 

 

 

مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے

وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

ثاقب لکھنوی

۔

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

ثاقب لکھنوی

۔

دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

مہتاب رائے تاباں

۔

موت سے کس کو رستگاری ہے

آج وہ کل ہماری باری ہے

مرزا شوقؔ لکھنوی

۔

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے

اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

جگر مراد آبادی

۔

روندتی پھرتی ہے پھولوں کو سواری آپ کی

کس قدر ممنون ہے بادِ بہاری آپ کی

نامعلوم

۔

ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

جگر مراد آبادی

۔

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر

سارے جہاں کا … مزید پڑھیے

نقطۂ نظر ۔۔۔ رشید سندیلوی

شاعری پر مضامین، تبصرے اور تجزیوں کا مجموعہ

نقطۂ نظر

از قلم

رشید سندیلوی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نقطۂ نظر

 

شاعری پر ادبی مضامین  اور تبصرے

 

 

رشید سندیلوی

 

 

کچھ اپنے بارے میں

 

میرا نام رشید احمد اور قلمی نام رشید سندیلوی ہے میں یکم جنوری 1959  کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ سندیلیانوالی میں پیدا ہوا۔ میرے والدِ گرامی جناب غلام غوث غم ایک صوفی منش اردو پنجابی کے شاعر تھے ان کی ابتدائی تربیت اپنے والد محترم محمد عبداللہ جو تحصیلدار تھے، کی وفات کے بعد اپنے چچا محترم جناب حضرت غلام محمد المعروف امام جلوی/جلوآنوی کے زیر سایہ ہوئی۔ میں نے میٹرک 1974  میں ڈی سی ہائی سکول سندیلیانوالی سے کیا 1977  میں انٹر کی تعلیم گورنمنٹ ڈگری کالج فرید آباد چک نمبر 333  گ ب سے حاصل کی۔  بی-اے 1981  اور اردو میں ایم-اے 1983 میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔ ملازمت کا آغاز 31  مئی 1979  سے ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی سے ہوا۔  بعد ازاں 20 اپریل 1982  میں اے جی پی آر آفس اسلام آباد میں بحیثیت سینئر آڈیٹر تعیناتی … مزید پڑھیے

پتلی ۔۔۔ محمد یاسر، مرتبہ: اعجاز عبید

پاکستان کی فلم انڈسٹری پر منحصر ایک ناول

پتلی

از قلم

محمد یاسر

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

پتلی

 

 

 

محمد یاسر

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

۱

 

یہ موسم بہار کی آمد سے پہلے اور جاتے ہوئے جاڑے کی ایک سرد گرم ملی جُلی شام تھی، مارچ کا تیسرا ہفتہ تھا جب اُس نے اپنی موندی موندی آنکھوں سے دنیا کو دیکھا اور پہچاننے کی کوشش کی تھی، ساتھ لیٹی ماں کی کراہیں تھیں جو شاید ہر بچے کی طرح اُس نے بھی سنی تھیں اور پھر بلک کر رو دی تھی،  دنیا سے ہر انسان کا ہی تعارف اسی طرح رو کر ہوتا ہے اور بعد کا پھر سارا سفر انسان روتے اور رُلاتے ہوئے ہی طے کرتا ہے، وہ برسات کی جھڑی اپنے مقسوم میں لے کر آئی تھی یا جس دنیا میں آ گئی تھی وہاں اُس کی تقدیر اس سیاہی سے لکھی جانی تھی جسے آنسو کہتے ہیں، وہ نہیں جانتی تھی، وہ تو یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ اُس نے دنیا کے جس حصے میں آنکھ کھولی ہے اس کا … مزید پڑھیے

حجابِ شعر ۔۔۔ عبیدہ انجمؔ

والدہ مرحومہ کا اکلوتا مجموعہ کلام

حجابِ شعر

از قلم

عبیدہ انجمؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

حجابِ شعر

 

عبیدہ انجمؔ

حجابِ شعر میں اس طرح پوشیدہ ہوں میں انجم
کہ جیسے پھول میں خوشبو ، جو بس محسوس ہوتی ہے

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

حسن فانی ہے جوانی بھی ہے فانی انجم

صرف کردار ہی ایسا ہے جو لافانی ہے

 

 

 

ابتدائی اشعار  (شادی کے بعد)

 

میرے تخیلات کی دنیا صد آفریں
اپنے مکاں میں رہتی ہوں اپنے مکاں سے دور
پردیس میں نصیب مرا  لے کے آ گیا
ہوں آج بی* سے، بھائیوں سے، اور میاں* سے دور
(۱۹۴۱ء)

…….

* ہمارے گھر میں بی اور میاں والدین کو کہا جاتا تھا: ع۔ا

 

 

غزلیں

 

 

اٹھا اے مطربہ اپنا رباب آہستہ آہستہ
ابھرنے دے یمِ دل میں حباب آہستہ آہستہ

مرا دل جو کبھی رنگیں تمنّاؤں کا مسکن تھا
ہوا جاتا ہے اب خانہ خراب آہستہ آہستہ

محبت در حقیقت ایک ایسی موجِ دریا ہے
جو بڑھتی ہے بشکلِ اضطراب آہستہ آہستہ

خزاں آنے سے  یہ اہلِ چمن اندوہگیں کیوں ہیں
عروسِ گل بھی … مزید پڑھیے

نقشِ دوام ۔۔۔۔ صادق اندوری

والد مرحوم کے قطعات اور رباعیات کا مجموعہ

نقشِ دوام

از قلم

صادقؔ اندوری

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

 

نقش دوام

 

 

(رباعیات، قطعات)

 

صادقؔ اندوری

 

 

نقش دوام

 

 

(رباعیات)

 

جو میرا تاثر ہے مدامی ہو جائے
ہر لفظ تمنا کا پیامی ہو جائے
آمیزش رنگ تو میں کرتا ہوں مگر
اے کاش مرا نقش دوامی ہو جائے
***

آزاد ہوئے کھل گئے اپنے مقسوم
سمجھے ہیں غلط اس کا مگر ہم مفہوم
قانون بھی آخر ہے کوئی چیز اے دوست
قانون کو خود ہاتھ میں لینا معلوم
***

مذہب کے نگہبان کو مارا ہی نہیں
کافر نے مسلمان کو مارا ہی نہیں
حیوانوں نے مارا ہے کچھ انسانوں کو
انسان نے انسان کو مارا ہی نہیں
***

 

جذبات نمو سینۂ باطل میں نہیں
ہم راز ترا کوئی بھی محفل میں نہیں
تعمیر کی صورت کوئی نکلے کیوں کر
جو بات ہے تیری وہ کسی دل میں نہیں
***

ہر فرد کو ہو جو حس اخلاص نصیب
ہوتا نہیں انسان کا انسان رقیب
جب دل سے خلوص اور محبت اٹھ جائے
سمجھو کہ قیامت کے … مزید پڑھیے

نظارۂ حرم ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کی عقیدتی شاعری کا مجموعہ

نظارۂ حرم

از قلم

صادقؔ اندوری

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نظارۂ حرم

 

 

صادقؔ اندوری

 

 

احادیث مدینہ

 

 

رسولؐ برحق

زمین پہ تاج شہنشہی ہے
فلک پہ اورنگ سروری ہے
حرا میں وہ قابلِ وحی ہے
جہاں میں سالار امتی ہے
زبان و دل کی صدا یہی ہے
رسولؐ برحق مرا نبی ہے

وہ کوہ فاراں کی روشنی ہے
ہر اک طرف اس کی چاندنی ہے
دکھے دلوں کی وہ تازگی ہے
خدا کا محبوب واقعی ہے
پیمبر امن و آشتی ہے
رسولؐ برحق مرا بنی ہے

عظیم سے ہے عظیم تر وہ
بھٹکتے انساں کا راہبر وہ
ہر اک جگہ ذات معتبر وہ
وہ فاقہ کش، پھر بھی مفتخر، وہ
یتیم و بے کس کی زندگی ہے
رسولؐ برحق مرا نبی ہے

کہیں ورا، ماورا کہیں وہ
قدم قدم آشنا کہیں وہ
اک آئینہ با صفا کہیں وہ
کہیں شروع، انتہا کہیں وہ
اسی کے دم سے ہمہ ہمی ہے
رسولؐ برحق مرا نبیؐ ہے

جمال یوسف کا وہ افادہ
خلیل کے عزم کا وہ جادہ
کلیم … مزید پڑھیے

نشاط و غم ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کا پس مرگ شائع شعری مجموعہ

نشاط و غم

از قلم

صادقؔ اندوری

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

نشاط و غم

(غزلیات)

 

صادقؔ اندوری

 

 

خوش لباسی تو ایک لعنت ہے
کھول کر سینہ بانکپن سے چلو
(آخری شعر)

 

 

آئے نہ اجل۔۔ ۔۔ ۔۔

 

تم میرے قتل پہ آمادہ ہو، اچھا! لیکن
میں بزرگوں کی دعاؤں سے جیوں گا برسوں

مگر افسوس کہ بزرگوں کی دعائیں کام نہ آئیں اور والد محترم جناب صادقؔ اندوری ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء کی صبح ہم کو سوگوار چھوڑ گئے۔ مرحوم اکثر جمعہ کے دن کوئی جنازہ دیکھتے تو کہا کرتے کہ مرنے والا جنتی ہے کہ جمعہ کے مبارک دن وفات پائی۔ ۳۱  جنوری بھی جمعہ کا ہی مبارک دن تھا اور اسی لیے متعلقین نے بعد نماز جمعہ جنازے کی نماز کے بعد مہو ناکہ قبرستان، اندور میں زمین کی امانت کو زمین کے سپرد کر دیا۔ میں ملازمت کے سلسلے میں عرصے سے دور ہوں ہی۔ شومیِ قسمت کہ یکم فروری کی صبح ہی میں نے اپنا مستقر شیلانگ چھوڑا اور میگھالیہ کے ہی ضلع مشرقی گارو ہلس … مزید پڑھیے

نقوشِ خاموش ۔۔۔ صادقؔ اندوری

والد مرحوم کی نظموں کا مجموعہ

نقوشِ خاموش

نظمیں از قلم

صادقؔ اندوری

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نقوش خاموش

 

 

صادق اندوری

 

 

حیات شعری

نام و وطن

نام: غلام معین الدین۔  والد کا نام:  مولا بخش۔  تخلص:  صادقؔ

والدِ مرحوم کہا کرتے تھے کہ تمہارے پر دادا عبداللہ صدیقی مغل فوج میں رسالدار تھے۔  لیکن 1857 ء کی جنگ آزادی میں قتل کر دیے گئے اور تمہارے دادا نصیر آباد میں سکونت پذیر ہو گئے اور میں وہیں پیدا ہوا اس طرح ہمارا آبائی وطن دہلی ہی ہے۔

مقام و تاریخ پیدائش

بروز جمعہ بوقت صبح صادق رانی پورہ روڈ اندور میں 7   محرم الحرام 1336 ھ مطابق 25 اکتوبر 1917ء پیدا ہوا، اور یہیں مستقل سکونت ہے۔

والدہ کا نام صغریٰ بیگم تھا جو سابق ریاست جاؤرہ(مالوہ) کے عامل (نائب تحصیلدار) جناب جان علی خاں کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں جن کو والیانِ ریاست سے رشتہ تھا۔

ابتدائی حالات اور تعلیم

شرفا کے دستور کے مطابق جب میری عمر چار سال، چار ماہ اور دس دن کی ہو گئی تو مجھے قرآن پاک پڑھنے کے لیے بٹھا … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید