اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


پھولوں کے گیت ۔۔۔ اختر شیرانی، مرتبہ: اعجاز عبید

ادب اطفال کی پیشکش

پھولوں کے گیت

شاعر

اختر شیرانی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

پھولوں کے گیت

 

 

اختر شیرانی

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

خدا کی تعریف

تو سب کا مالک

سب کا خدا تو!

بے آسرا ہم

اور آسرا تو!

بندوں پہ شفقت

ہے کام تیرا!

لیتے ہیں ہر دم

ہم نام تیرا!

تو نے بنائی

یہ ساری دنیا!

یہ خوب صورت

یہ پیاری دنیا!

حیوان انساں

تو نے بنائے !

شہر اور بیاباں

تو نے بسائے !

روشن کئے ہیں

تو نے یہ تارے !

یہ ننھے ننھے

یہ پیارے پیارے !

باغوں میں تو نے

پودے اگائے !

پھول اور پھل سب

تو نے بنائے !

تو نے سمجھ کو

بڑھنا سکھایا!

لکھنا سکھایا

پڑھنا سکھایا!

ہے عام سب پر

احسان تیرا!

اختر کو یا رب

ہے دھیان تیرا!

٭٭٭

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے

خدا کی قدرت کے ہیں نظارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

سمے ہیں یہ کیسے پیارے پیارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

وہ سارے سنسار کا خدا ہے

سب اس کی قدرت ہی … مزید پڑھیے

طیورِ آوارہ ۔۔۔ اختر شیرانی، جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

رومانی شاعر کا رومانی مجموعہ

طیورِ آوارہ

از قلم

اختر شیرانی

جمع و ترتیب

فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

طیورِ آوارہ

 

 

اختر شیرانی

 

 

جمع و ترتیب: فاتح الدین بشیر، اعجاز عبید

 

 

 

جلوہ آنکھوں پہ چھا گیا کس کا؟
شوق، دل میں سما گیا کس کا؟

صورت آنکھوں میں کھب گئی کس کی؟
نقش دل کو لُبھا گیا کس کا؟

پھر کٹی ساری رات آنکھوں میں
جلوہ پھر یاد آ گیا کس کا؟

میرے دل سے بھُلا گیا سب کچھ
یہ خیال آہ، آ گیا کس کا؟

شوق ہے پھر بھی دیکھنے کا اُسے
شوق، مجنوں بنا گیا کِس کا؟

یاد سب کچھ بھُلا گئی کِس کی؟
دھیان سب کچھ بھُلا گیا کِس کا؟

کِس سے مِلنے کی ہیں یہ تدبیریں
دل میں ارماں سما گیا کِس کا؟

دل میں لی پھِر حیا نے چُٹکی سی
لب پہ پھِر نام آ گیا کِس کا؟

بیٹھے بٹھلائے رو دئیے اختر
دھیان اِس وقت آ گیا کِس کا؟
مطبوعہ ’رومان‘ لاہور مئی 1936ء

٭٭٭

شب کو پہلُو میں جو وہ ماہِ سِیہ پوش آیا… مزید پڑھیے

اختر و سلمیٰ کے خطوط ۔۔۔ اختر شیرانی، مرتّبہ: خادم حسین بٹالوی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

حقیقی یا تصوراتی؟

اختر و سلمیٰ کے خطوط

از قلم

اختر شیرانی

مرتّبہ:

خادم حسین بٹالوی

باز جمع و ترتیب:

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اختر و سلمیٰ کے خطوط

 

 

اختر شیرانی

 

مرتّبہ:  خادم حسین بٹالوی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

سلمیٰ و اختر کی باہمی مراسلت (مکاتیب)

نہ دے نامہ کو اِتنا طُول غالب مختصر لکھ دے

کہ حسرت سنج ہوں عرضِ ستم ہائے جُدائی کا

 

 

پیش لفظ

غالباً ۱۹۳۴ء کا زمانہ تھا۔  ماہنامہ ’رومان‘ اختر شیرانی مرحوم اور برادرِ محترم ڈاکٹر عاشق حسین بٹالوی کی مشترکہ اِدارت میں نکل رہا تھا۔  میں اُن دنوں منٹگمری میں بسلسلہ ملازمت مقیم تھا اور ڈاکٹر صاحب اسلامیہ کالج کے قریب ملکھی رام سٹریٹ میں سکونت رکھتے تھے۔

میری ملازمت کا ابتدائی دور تھا۔  لاہور میں عمر گزارنے کے بعد منٹگمری کی زندگی بے کیف اور خشک تھی چنانچہ جب کبھی موقع ملتا میں بھاگ کر لاہور آتا اور چند دن بلکہ بعض اوقات چند گھنٹے اِس ’’عروس البلاد‘‘ میں گزار کر واپس چلا جاتا۔  اِسی دوران میں ایک دن ڈاکٹر عاشق حسین صاحب کے ہاں … مزید پڑھیے

جاگ دردِ عشق جاگ ۔۔۔ راجیندر کرشن، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

فلمی موسیقی کے ایک اہم نام راجیندر کرشن کے منتخب فلمی نغمے

جاگ دردِ عشق جاگ

شاعر/ نغمہ نگار

راجیندر کرشن

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

جاگ درد عشق جاگ

 

(منتخب فلمی نغمے)

 

 

راجیندر کرشن

 

 

مرتّبہ: اعجاز عبید

 

 

انار کلی

موسیقی: سی رام چندر

آواز: لتا منگیشکر

مجھ سے مت پوچھ مرے عشق میں کیا رکھا ہے

ایک شعلہ ہے جو سینے میں چھپا رکھا ہے

مجھ سے مت پوچھ مرے عشق میں کیا رکھا ہے

داغ دل داغ جگر داغ تمنا لے کر

میں نے ویران بہاروں کو سجا رکھا ہے

مجھ سے مت پوچھ مرے عشق میں کیا رکھا ہے

ہے زمانہ جسے بیتاب مٹانے کے لئے

میں نے اس یاد کو سینے سے لگا رکھا ہے

مجھ سے مت پوچھ مرے عشق میں کیا رکھا ہے

دیکھنے والے مجھے درد محبت کی قسم

میں نے اس درد میں دنیا کو بھلا رکھا ہے

مجھ سے مت پوچھ مرے عشق میں کیا رکھا ہے

٭٭٭

آواز: لتا منگیشکر

دعا کر غم دل، خدا سے دعا کر

دعا کر غمِ دل خدا … مزید پڑھیے

احیائے اسلام ۔۔۔ پروفیسر محمد رفیق، مرتبہ: اعجاز عبید

اسلام کے احیاء کا مکمل لائحۂ عمل

احیائے اسلام

از قلم

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

احیائے اسلام

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ: اعجاز عبید

انقلابی جد و جہد میں کامیابی کی شرائط

نصب العین خواہ کتنا ہی بلند اور قیادت کتنی ہی لائق کیوں نہ ہو جب تک اراکین جماعت نصب العین کے حوالے سے اپنے اندر مطلوبہ اوصاف پیدا نہ کر لیں اور مخصوص تقاضے پورے نہ کریں کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ امت کے ظاہری حالات کو سامنے رکھیں تو مایوسی اور بد دلی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا لیکن ایک بات خوش آئند ہے کہ بحیثیت مجموعی اسلامی معاشرہ کے قیام کی خواہش ابھی تک دلوں سے محو نہیں ہوئی۔ بس یہی حقیقت امید کی کرن بن کر چمکتی ہے اور مایوسی کے بادل چھٹنے لگتے ہیں ذیل میں کامیابی کی چند شرائط کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

1۔ تحرک

کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کے جذبہ عمل کو متحرک کیا جائے۔ اس خواہش کو رو بہ عمل لانے کے لئے دلسوزی اور اخلاص کی ضرورت ہے۔ جب ہاتھ ہلائے بغیر ایک لقمہ … مزید پڑھیے

احمد ندیم قاسمی کی منتخب کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

اردو افسانے کے ایک اہم نام

احمد ندیم قاسمی کی منتخب کہانیاں

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

احمد ندیم قاسمی کی منتخب کہانیاں

 

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

 

گنڈاسا

اکھاڑہ جم چکا تھا۔ طرفین نے اپنی اپنی ’چوکیاں‘ چن لی تھیں۔ ’پڑکوڈی‘ کے کھلاڑی جسموں پر تیل مل کر بجتے ہوئے ڈھول کے گرد گھوم رہے تھے۔ انہوں نے رنگین لنگوٹیں کس کر باندھ رکھی تھیں۔ ذرا ذرا سے سفید پھینٹھے ان کے چپڑے ہوئے لانبے لابنے پٹوں کے نیچے سے گزر کر سر کے دونوں طرف کنول کے پھولوں کے سے طرے بنا رہے تھے۔ وسیع میدان کے چاروں طرف گپوں اور حقوں کے دور چل رہے تھے اور کھلاڑیوں کے ماضی اور مستقبل کو جانچا پرکھا جا رہا تھا۔ مشہور جوڑیاں ابھی میدان میں نہیں اتری تھیں۔ یہ نامور کھلاڑی اپنے دوستوں اور عقیدت مندوں کے گھیرے میں کھڑے اس شدت سے تیل چپڑوا رہے تھے کہ ان کے جسموں کو ڈھلتی دھوپ کی چمک نے بالکل تانبے کا سا رنگ دے دیا تھا، پھر یہ کھلاڑی بھی میدان میں آئے، انہوں نے بجتے ہوئے … مزید پڑھیے

سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ ۔۔۔ نیر مسعود، مرتبہ: اعجاز عبید

مشہور ناقد اور ان کے گھر کے بارے میں ان کے مشہور صاحبزادے کے دو مضامین

سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ

از قلم

نیر مسعود

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ

 

 

نیر مسعود

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

سید مسعود حسن رضوی ادیب کی ادبی زندگی

 

میرے سامنے ایک چھوٹی سی قلمی کتاب ہے جس کے سرورق کی عبارت یہ ہے :

۷۸۶

اشعار برائے بیت بازی

محمد مسعود طالب علم درجہ پنجم مڈل اسکول اوناؤ

۱۵ جنوری ۱۹۰۷ء

 روز سہ شنبہ

اس کتاب میں پ سے ذ تک گیارہ حروفِ تہجی سے شروع ہونے والے اشعار درج ہیں۔ جن شاعروں کے یہ شعر ہیں ان میں میر، نظیر، دیا شنکر نسیم، ذوق، غالب، انیس وغیرہ کے علاوہ متعدد نامعلوم شاعر بھی شامل ہیں۔ سعدی کا ایک فارسی شعر بھی ہے۔ یہ کتاب بیت بازی کے لیے مفید شعروں کا ایک دل چسپ مجموعہ ہے۔ لیکن اس کی اصل اہمیت یہ ہے کہ یہ پروفیسر سید مسعود حسن رضوی ادیب (پ ۲۹ جولائی ۱۸۹۳) کی پہلی تالیف ہے … مزید پڑھیے

‮لہروں کی شہنائی ۔۔۔ مرتبہ : اعجاز عبید

ساحر لدھیانوی کے منتخب فلمی نغمے

لہروں کی شہنائی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

لہروں کی شہنائی

 

ساحر لدھیانوی کے منتخب فلمی نغمے

مرتبہ :  اعجاز عبید

پہلی بات

یادش بخیر، وہ زمانہ یاد آتا ہے جب پہلی بار ہمارے گھر میں ’گاتا جائے بنجارہ‘ پاکٹ بکس کی شکل میں آئی۔ بلکہ آئی کہنا غلط ہے، میں خود امی کی فرمائش پر اندور کے گھر کے سامنے ’پنجاب بک سٹال‘ رانی پورہ روڈ سے خرید کر لایا۔ یہ پاکٹ بک ۱۹۶۹ء تک ہمارے پاس رہی، پھر یاد نہیں کہ علی گڑھ ہجرت کرتے وقت کہاں گئی! بہر حال اندور میں یہ ہم سب کی پسندیدہ کتاب تھی اور ساحر کی شاعری پسندیدہ شاعری (امی کی پسند ہی ہم دونوں بھائی بہن کی پسند ہوتی تھی ان دنوں)۔ اس کتاب کی آمد سے پہلے ساحر کے گیت ان فلمی گانوں کی کتابوں  میں ملتے تھے جو ایک آنہ، دو آنہ کی ہر فلم کے گانوں پر مشتمل کتابچوں میں شامل ہوتے تھے (جی ہاں، یہ وہ زمانہ تھا جب کوئی کوئی فلمی گانوں کی کتاب اردو میں بھی ملتی تھی! ورنہ ہندی میں … مزید پڑھیے

رئیسِ اعظم ۔۔۔ عصمت چغتائی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بچوں کی کہانی

رئیسِ اعظم

از قلم

عصمت چغتائی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

رئیس اعظم

 

(بچوں کی کہانی)

 

 

عصمت چغتائی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

ہماری ایک نانی اماں تھیں۔  ویسے نانی اماں تو ہر ایک کی ہوا کرتی ہیں مگر ہماری نانی اماں کا تو بس جواب نہ تھا۔  گھر میں نوکروں کی ریل پیل تھی۔  ہِل کے پانی پینے کی بھی ضرورت نہ تھی اور نانی اماں پانی تو بہت پیتی تھیں مگر ہلنے جلنے سے انہیں انتہائی نفرت تھی۔  وہ عموماً برآمدے میں رہا کرتی تھیں۔  نانیاں عموماً برآمدوں ہی میں رہنا پسند کرتی ہیں تاکہ آسانی سے کمروں پر بھی نظر رکھ سکیں اور صحن پہ بھی۔  کسی ہوئی نواڑ کی پلنگڑی پر بیٹھی ہوئی وہ تمام نوکروں اور بچوں کی نگہبانی کیا کرتیں۔  ان کی آواز بڑی پاٹ دار تھی کوئی ذرا بھی خلاف قاعدہ بات کرتا تو وہ انتہائی دبنگ آواز میں ڈپٹنے لگتیں۔

 ’’کیوں رے خدائی خوار پھر وہی لچّا پن۔‘‘

پھر اس کے اماں ابا کی طلبی ہوتی۔  جی بھر کے ان کی … مزید پڑھیے

بچوں کی جیلانی بانو ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچون کے لئے سلسلے کی ایک اور کڑی

بچوں کی جیلانی بانو

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ….۱۶

 

 

بچوں کی جیلانی بانو

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

ایک دن کی بادشاہت

 

 

’’عارف، سلیم چلو فوراً سو جاؤ۔‘‘ امی کی آواز عین اس وقت آتی تھی جب وہ دوستوں کے حلقے میں جیسے قوالی گاتے تھے۔۔ ۔  یا پھر صبح بڑے مزے میں آئس کریم کھانے کے خواب دیکھ رہے ہیں کہ آپا جھنجھوڑ ڈالتیں۔

’’جلدی اٹھو۔  اسکول کا وقت ہو گیا۔۔ ۔‘‘ دونوں کی مصیبت میں جان تھی ہر وقت پابندی۔  ہر گھڑی تکرار۔  اپنی مرضی سے چوں بھی نہ کر سکتے تھے کبھی عارف کو گانے کا موڈ آتا تو بھائی جان ڈانٹتے ’’چپتا ہے یا نہیں ہر وقت مینڈک کی طرح ٹرائے جاتا ہے۔‘‘ باہر جاؤ تو امی پوچھتیں ’’باہر کیوں گئے۔۔ ۔ ؟‘‘ اندر رہتے تو دادی چلاتیں:

’’ہائے میرا دماغ اڑا جا رہا ہے شور کے مارے۔  اری رضیہ ذرا ان بچوں کو باہر ہانک دے !‘‘ … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید