اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
تنقید کی ایک اہم برقی کتاب
زبان کا لہجائی تغیر: اقسام اور ابلاغی اہمیت؛ اور دوسرے مضامین
مصنف
علی رفاد فتیحی

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
مکمل کتاب پڑھیں…..
زبان کا لہجائی تغیر: اقسام اور ابلاغی اہمیت
اور دیگر مضامین
علی رفاد فتیحی
سلام بن رزاق کے افسانہ "یک لویہ” کی بیانوی ساخت
سلام بن رزاق کا افسانہ "یک لویہ” صرف ایک افسانوی بیانیہ نہیں بلکہ نسلی، سماجی اور ثقافتی درجہ بندیوں کے خلاف ایک علامتی احتجاج بھی ہے۔ یہ افسانہ اساطیری حوالے سے ایک پسماندہ طبقے کے بھیل بچے کی کہانی بیان کرتا ہے جو فنِ تیر اندازی سیکھنے کا متمنی ہے، لیکن ذات پات کے نظام میں اس کی حیثیت اسے یہ حق نہیں دیتی۔ افسانے کی بیانوی ساخت (Narrative Structure) اس کی معنویت کو سہارا دیتی ہے
افسانہ ایک خاص ماحول میں شروع ہوتا ہے جہاں ہرینہ بھیل اپنے بیٹے یک لویہ کو لے کر مختلف قدرتی رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا ایک مخصوص مقام، "اندر پرستھ” پہنچتا ہے۔
جب وہ شہر میں داخل ہوا تو کافی دن چڑھ آیا تھا، اور سائے سمٹ رہے تھے۔ صاف ستھری … مزید پڑھیے