اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
برلن کا ایک سفر نامہ
میری یادوں میں برلن
مصنفہ
عشرت ناہید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
مکمل کتاب پڑھیں…..
میری یادوں میں برلن
(سفر نامہ)
عشرت ناہید
عمر رفتہ کی ہر اک طاق پہ جلتا ہے دیا
تم سے ملنے کا، بچھڑنے کا، سنبھل جانے کا
(عشرت معین سیماؔ)
انتساب
عزیز دوست عشرت معین سیما و انور ظہیر رہبر صاحب
رب کی مہر بھائی نظر
نعمت خدا یان، رحمت رب مشا
کے نام
مقدمہ
پروفیسر خالد محمود
انسان فطرتاً مہم جو اور سفر پسند واقع ہوا ہے۔ وہ دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہے۔ شوقِ سیاحت اس کی طبیعت کا خاصہ ہے۔ قدیم زمانے میں جب کہ سفر کی ایسی سہولیتیں میسر نہیں تھیں جیسی آج ہیں اس کے باوجود وہ اپنی جستجو اور خواہش کو دبا نہیں سکا۔ ساری مشکلات برداشت کیں، مصائب جھیلے، پریشانیاں اٹھائیں مگر پائے استقامت میں ذرا بھی لغزش نہیں آنے دی۔ بادِ مخالف اس کے اسپِ شوق کو تازیانہ ثابت ہوئی۔ جب قدم بڑھا تو بڑھتا ہی چلا گیا۔ پیچھے ہٹنا تو کجا ٹھہرنے کا بھی نام نہیں لیا۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ جب جدید ٹیکنالوجی خصوصاً گوگل اور یوٹیوب کی … مزید پڑھیے