اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
انٹر نیٹ پر اردو کی ترقی کے لئے معروف اردو محفل کی یاد گار، رکن محمد وارث کے پیش کردہ فارسی اشعار اور اردو ترجمے
نقش ہائے رنگ رنگ
انتخاب و ترجمہ
محمد وارث
ترتیب
محمد تابش صدیقی

ڈاؤن لوڈ کریں
تابش صدیقی کی فائلیں:
پی ڈی ایف فائل
ای پب فائل
باز تدوین کردہ فائلیں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
مکمل کتاب پڑھیں…..
نقش ہائے رنگ رنگ
فارسی شاعری اور اردو ترجمے کا انتخاب
انتخاب و ترجمہ
محمد وارث
مرتب
محمد تابش صدیقی
پیش لفظ
فارسی شاعری اپنے اندر معنی و خیال کی ایک دل نشیں دنیا رکھتی ہے۔ محمد وارث صاحب نے اس دنیا سے اپنے پسندیدہ اشعار منتخب کیے اور ان کے رواں اردو تراجم کے ذریعے ان کی لطافت قارئین تک پہنچائی۔ ان کے انتخاب میں ممتاز کلاسیکی شعرا کے ساتھ ایسے اہلِ سخن بھی شامل ہیں جن کا کلام عام قاری تک نسبتاً کم پہنچتا ہے۔
«نقش ہائے رنگ رنگ» انہی منتخب فارسی اشعار اور اردو تراجم کو کتابی صورت میں یکجا کرنے کی کوشش ہے۔ اس کا بنیادی مواد محمد وارث صاحب کے بلاگ «صریرِ خامۂ وارث» اور اردو محفل میں شائع ہونے … مزید پڑھیے