اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


موجزن احساس دریا (کلیات نظم و غزل) ۔۔۔ اسلم عمادی

نظم و غزل کی کلیات

موجزن احساس دریا

شاعر

اسلم عمادی


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

 

موجزن احساس دریا

 

 

 

کلیاتِ نظم و غزل

 

 

اسلم عمادی

 

 

 

حصار منبر و محراب

 

حمد

 

ہنستے رہیں گے لب یہ عنایت اسی کی ہے
برسیں گے ہم پہ پھول یہ الفت اسی کی ہے

میں کیا ہوں ایک قطرۂ بحر کمال شوق
ہوں آج موجزن تو یہ قدرت اسی کی ہے

مجھ سے تمام شہر میں ہے گرمیِ حیات
میرے بدن میں ساری حرارت اسی کی ہے

ہم کو بنا دیا ہے ہواؤں کا حکمراں
ہم پر اتر رہی ہے جو طاقت اسی کی ہے

ہم کیا تھے صرف رنگِ بصارت کا آئینہ
ہم میں جو آ گئی ہے بصیرت اسی کی ہے
٭٭٭


ایک ادھوری حمد

 

تجھی سے روشنی آنکھوں میں

رنگ بے زبانی میں

تماشا بے نشانی کا

لہو کا زاویہ گہرا

تجھی سے راکھ میں چنگاریاں

سوکھی ندی میں چیتے سوتے

کسی سنسان سی آہٹ

تجھی سے روشنی آنکھوں میں

وحشت سی بصیرت میں

زباں میں قوتِ آتش نشانی

تماشا بے نشانی کا

کہ ہر … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید