ایک قابل قدر شعری مجموعہ
کتنے موسم خواب ہوئے
از قلم
طارق بٹ

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کتنے موسم خواب ہوئے
طارق بٹ
جملہ حقوق میرے بچوں کے نام محفوظ ہیں
سرورق تصویر: محمد عمر طارق
انتساب
اپنے پیاروں کے نام
یہی دل تھا، چمن آثار کبھی
آن بیٹھے ہو، تو اب جاؤ نہیں
خواجہ رضی حیدر
نئے شعری اُفق کا متلاشی: طارق بٹ
طارق بٹ ایک صاحبِ اسلوب اور تخلیقی موج سے بھرپور شاعر ہیں۔ لہٰذا اُن کے اب تک دو مجموعے طبع ہو چکے ہیں۔ اور تیسرے مجموعے ’’کتنے موسم خواب ہوئے‘‘ کا مسودہ میرے سامنے ہے۔ سامنے ہی نہیں بلکہ اس نے تو میری تفہیمی صلاحیتوں کو اس طرح آواز دی ہے کہ میں اس مجموعے میں شامل شاعری پر مسلسل غور کرتا رہا ہوں۔ ویسے اس غور و فکر کو ان کے ایک فقرے نے مزید مہمیز کیا ہے جو انھوں نے اپنے دوسرے مجموعے کے ابتدائیہ میں درج کیا تھا اور وہ یہ تھا: ’’میں اپنی حیرتوں کا اسیر رہا ہوں اور میں نے انھی حیرتوں سے … مزید پڑھیے





ڈاؤن لوڈ کریں

ڈاؤن لوڈ کریں