ہندی غزلوں کے نوجوان شاعر کا مجموعہ
آمین
شاعر
آلوک شریواستو
انتخاب و ترجمہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
مکمل کتاب پڑھیں…..
آمین
آلوک شریواستو
انتخاب و ترتیب اور ہندی سے رسم الخط کی تبدیلی: اعجاز عبید
نئے افق کھولنے کے لئے آمین!
گلزار
آلوک ایک روشن خیال شخص ہے جس کے اندر شاعری ہر وقت جگمگاتی رہتی ہے۔ اس کی اینرجی اور اشتیاق دیکھ کر اکثر حیرت ہوتی ہے۔ وہ ایک اچھے شعر اور شاعر کے گرد یوں گھومتا ہے جیسے جلتے بلب کے گرد پتنگے گھومتے ہیں، سر پھوڑتے ہیں، نہ جل پاتے ہیں، نہ فرار ہوتے ہیں۔ اس کی لگن دیکھ کر بے ساختہ دعائیں دینے کو جی چاہتا ہے
الفاظ کا چناؤ اور آہنگ اسے کچھ وراثت میں ملا ہے، کچھ اس کی اپنی ’لاک‘ ہے۔ اپنی عمر سے بڑی بات کرتا ہے آلوک۔۔
یہ جسم کیا ہے کوئی پیرہن ادھار کا ہے
یہیں سنبھال کے پہنا یہیں اتار چلے
غزل کے انداز میں یہ شعر کہنا واقعی بڑے صفت کی بات ہے، اس میں ایک انداز بھی ہے اور نغمگی بھی۔
سالا پانسا ہر دم الٹا پڑتا ہے
آخر کتنا … مزید پڑھیے



