اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
بچوں کے لئے ایک بے مثال کہانی
ایک دن کا بادشاہ
از قلم
اطہر پرویز
جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
ایک دن کا بادشاہ
اطہر پرویز
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
(اسی نام کی کتاب سے ماخوذ)
آپ نے خلیفہ ہارون رشید کا نام سنا ہو گا۔ خلیفہ ہارون رشید بغداد کے حاکم تھے۔ کہتے ہیں کہ ہارون رشید کے زمانے میں بغداد میں ایک بہت بڑا تاجر تھا۔ اس کا ایک بیٹا تھا۔ اس کا نام تھا ابو الحسن— باپ کے مرنے کے بعد ابو الحسن نے ساری دولت کو دو حصوں میں بانٹا۔ ایک حصے سے اس نے بڑے بڑے مکان اور دکانیں خریدیں۔ ان مکانوں اور دکانوں کے کرایے سے اس کا خرچ بہت اچھی طرح چلنے لگا۔ دوسرے حصے کو اس نے نقد روپیہ کی شکل میں رکھا۔ اس کو وہ اپنے عیش و آرام اور سیر و تفریح پر خرچ کرتا۔ ہر وقت اس کے گھر پر یار دوستوں کی بھیڑ لگتی رہتی۔ تمام دن ناچ گانے اور ہنسی مذاق ہوتے، بڑی شاندار دعوتیں ہوتیں۔ اس طرح اس کے دن عید … مزید پڑھیے
تفسیر تیسیر القرآن کی آخری جلد
تفسیر تیسیر القرآن
از قلم
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
جلد چہارم
جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
۱۰۵۔ سورۃ الفیل
ببِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
۱۔ کیا آپ نے دیکھا نہیں کہ آپ کے پروردگار نے ہاتھی [۱] والوں سے کیا برتاؤ کیا
[١] یمن میں ابرہہ کا عالی شان گرجا تعمیر کرنا :۔ اس آیت میں اگرچہ بظاہر خطاب رسول اللہﷺ کو ہے۔ تاہم اس کے مخاطب تمام اہل عرب ہیں۔ قرآن میں ان ہاتھی والوں کی کوئی تفصیل مذکور نہیں کہ یہ لوگ کون تھے؟ کہاں سے آئے تھے اور کس غرض سے آئے تھے۔ اس لیے کہ یہ واقعہ بالکل قریبی زمانہ میں پیش آیا تھا اور عرب کا بچہ بچہ اس کی تفصیلات سے واقف تھا اور بہت سے شعراء نے اس واقعہ کو اپنے اپنے قصائد اور منظوم کلام میں قلمبند کر دیا تھا۔ واقعہ مختصراً یہ تھا کہ یمن میں اہل حبشہ کی عیسائی حکومت قائم تھی اور ابرہہ نامی ایک شخص حکومت حبشہ … مزید پڑھیے
ایک اور نئی جلد کا اضافہ
تفسیر تیسیر القرآن
جلد سوم (کہف تا یٰسین)
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
۳۶۔ سورۃ یٰسٓ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
۱۔ یٰس [۱، ۲]
[۱] فضائل سورۃ یس:۔ سورہ یٰسین میں قرآن مجید کی دعوت کو بڑے پر زور دلائل کے ساتھ اور نہایت موثر پیرائے میں پیش کیا گیا ہے۔ بندہ مومن کا ایمان تازہ ہو جاتا ہے اور عالم آخرت کا نقشہ سامنے آ جاتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ ترجمہ بھی ذہن میں رکھا جائے اور جو لوگ ترجمہ نہیں جانتے وہ ساتھ ساتھ اردو ترجمہ پڑھتے جائیں تاکہ اس سورت کی برکات سے مستفید ہوا جائے۔ یہ جو عام طور پر جامع ترمذی نہیں جانتے وہ ساتھ ساتھ اردو ترجمہ پڑھتے جائیں تاکہ اس سورت کی برکات سے مستفید ہوا جائے۔ یہ جو عام طور پر ترمذی کی روایت مشہور ہے کہ سورہ یٰسین قرآن کا دل ہے جس نے سورۃ یٰسین پڑھی … مزید پڑھیے
سماجی جہد کار اور مصبف
اروندھتی رائے کے تین خطبات
جمع و ترتیب
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
اروندھتی رائے کے تین خطبات
اروندھتی رائے
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
جنتر منتر کا خطاب
[بھارت کی معروف ناول نگار اور مفکر اروندھتی رائے نے اتوار یکم مارچ 2020 کے روز دہلی کے جنتر منتر میں ایک اکٹھ سے خطاب کیا اور دہلی میں جاری مسلم نسل کُشی پر بات کی۔ ان کی تقریر اس ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔ بد قسمتی سے اس خطاب کی ویڈیو تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکی۔ اس تقریر کا اردو ترجمہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔ مدیر]
[مزید نوٹ: اروندھتی رائے کے مضامین کا ایک مجموعہ بعنوان ’’آزادی‘‘ ستمبر 2020ء میں شائع ہوا ہے جس میں یہ تقریر بھی شامل ہے۔]
پیارے دوستو، کامریڈو اور میرے ساتھی لکھاریو!
یہ جگہ جہاں ہم آج اکٹھے ہوئے ہیں اُس جگہ سے تھوڑی ہی دور ہے جہاں چار روز قبل ایک فاشسٹ ہجوم، جو حکمران جماعت کے نمائندوں کی تقاریر سے مشتعل تھا، جسے پولیس کی پشت پناہی اور فعال مدد حاصل تھی، جسے الیکٹرانک میڈیا … مزید پڑھیے
اعجاز عبید کی جمع کردہ تفاسیر میں ایک اور جلد کا اضافہ
تفسیر تیسیر القرآن
جلد دوم
سورۃ مائدہ تا اسراء
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
۱۷۔ سورۃ الإسراء/ بنی اسرائیل
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
۱۔ پاک ہے وہ ذات جس نے ایک رات اپنے بندے کو مسجد الحرام [۱] سے لے کر مسجد اقصیٰ تک سیر کرائی۔ جس کے ماحول کو ہم نے برکت [۲] دے رکھی ہے (اور اس سے غرض یہ تھی) کہ ہم اپنے بندے کو اپنی بعض نشانیاں [۳] دکھائیں۔ بلا شبہ وہ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔
[۱] واقعہ معراج کے جسمانی ہونے کے دلائل:۔ یہ واقعہ ہجرت نبوی سے تقریباً ایک سال پہلے پیش آیا تھا۔ اس واقعہ کے دو حصے ہیں۔ مسجد الحرام سے مسجد اقصیٰ تک کے سفر کو ”اسراء” کہا جاتا ہے اور قرآن میں صرف واقعہ اسراء کا ہی ذکر ہے۔ دوسرا حصہ مسجد اقصیٰ سے آسمانوں کی سیاحت اور واپسی ہے اسے ”معراج” کہا جاتا ہے اور … مزید پڑھیے
اہم موضوع کے دینی مضامین کا مجموعہ
مقصود کائنات
از قلم
حافظ محمد ایوب دہلوی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
….. مکمل کتاب پڑھیں
ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی
سابق وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی
زیبا منظر 1، شرف آباد 5، شہیدِ ملت روڈ کراچی
علامہ حافظ محمد ایوب صاحب مرحوم و مغفور کی خدمت میں جن اہل علم کو حاضری کا موقع ملتا تھا، وہ ان کے تبحرِ علمی کے گرویدہ ہو جاتے تھے۔ اس کا سبب یہ تھا کہ علامہ موصوف کو علوم معقول و منقول میں حیرت انگیز دستگاہ تھی، اس زمانے میں ایسے علماء جو علم الکلام میں اس درجہ امتیازی قابلیت کے حامل ہوں نظر نہیں آتے۔ منطق و فلسفہ اور قرآن و حدیث کے علوم کا ایسا امتزاج دوسروں کی تصانیف میں مشکل سے ملتا ہے، اس پر مستزادیہ کہ مولانا کا علم اس قدر حاضر تھا کہ ان کی تقریر معانی و معارف سے لبریز ہوتی تھی، وہ بے تکان مسلسل ایسی علمی تقریر کرتے تھے کہ دوسروں کو غرق ریزی اور مطالعے کے بعد بھی تحریر تک میں وہ بات پیدا کرنی دشوار ہوتی تھی۔ ان کے برجستہ ارشادات نکات و حقائق کا … مزید پڑھیے
تقریر سے تحریر میں تبدیلی کی گئی کتاب
فتنہ انکارِ حدیث
از قلم
حافظ محمد ایوب دہلوی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
ظن شرعاً حجت ہے یا نہیں؟
پہلا سوال: کیا ظن شرعاً حجت ہے یا نہیں؟
جواب: ظن شرعاً بھی حجت ہے اور عقلاً بھی حجت ہے۔ ظن کے حجت ہونے کے یہ معنی ہے کہ ظن عمل کو واجب کر دیتا ہے، یعنی ظن موجبِ عمل ہے موجبِ ایمان نہیں ہے۔
ظن کے معنی: ۔ پہلے ظن کے معنی سمجھ لینے چاہییں۔ جب حکایت ذہن میں آتی ہے تو اس کی دو حالتیں ہوتی ہیں؛ ذہن اس کے صدق و کذب کی طرف ملتفت ہوتا ہے یا نہیں ہوتا؛ اگر حکایت کے ذہن میں آنے کے بعد ذہن اس کے صدق و کذب کی طرف ملتفت نہیں ہوا، تو اس کو ’تخییل‘ کہتے ہیں۔ اگر ملتفت ہوا، تو کسی ایک طرف یعنی فقط صدق یا فقط کذب کی طرف ملتفت ہوا یا دونوں کی طرف ملتفت ہوا؛ اگر فقط ایک طرف التفات ہوا، تو یک طرفہ التفات ’جزم یا قطع‘ کہلاتا ہے۔
اور اس کی تین صورتیں ہیں؛ اور وہ یہ ہیں کہ … مزید پڑھیے
ایک عالمِ دین کے کوائف پر مبنی کتاب
مولانا محمد ایوب دہلوی
پیشکش
حفیظ الرحمٰن
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
سوانح مولانا محمد ایوب دہلوی
https://www.scholars.pk/ur/scholar/hazrat-allama-hafiz-muhammad-ayub-dehlvi
رئیس المتکلمین علامہ حافظ محمد ایوب دہلوی بن عبد الرحمٰن، محلہ کوچہ قابل عطار، دہلی (بھارت) میں 1888ء کو تولد ہوئے۔ شیخ عبد الرحمٰن دہلی میں تجارت کرتے تھے۔
تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلم اپنے گھر سے حاصل کی، اس کے بعد قرآن حکیم کی لازوال دولت سے سرفراز ہوئے۔ بعد ازاں وقت کے مشاہیرِ علماء سے شرف تلمیذ حاصل کیا، اس کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی۔ البتہ ملا واحدی کی خوش نوش کتاب ’دلی جو ایک شہر تھا‘ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے عظیم ریاضی دان علامہ مولانا محمد اسحاق رامپوری سے بھی استفادہ کیا تھا۔ بہت حال مختلف علمائے کرام سے درسِ نظامی کر کے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ موصوف کتاب و سنت کے ساتھ منطق و فلسفہ میں کمال درجے کے عالم و فاضل تھے۔ صاحب تصنیف قادرُ الکلام خطیب اور متوکل صوفی تھے۔ بلا کے ذہین، فطین، طبع اخذ اور مزاج نقاد تھا۔
بیعت: آپ فرماتے تھے کہ ’میں نے حضرت … مزید پڑھیے
اعجاز عبید کی جمع و ترتیب کردہ ایک اور قرآنی تفسیر
تفسیر تیسیر القرآن
جلد اول، فاتحہ تا نساء
از قلم
مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
کتاب کا نمونہ پڑھیں …..
۱۔ سورۃ الفاتحۃ
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ[۱]
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے
تلاوت سے پہلے تعوذ کا حکم
قرآن کریم کی تلاوت شروع کرنے سے پہلے
﴿اَعوذ باللّٰہ من الشیطٰن الرّجیم﴾
ضرور پڑھ لینا چاہیے۔ کیونکہ اللہ نے فرمایا ہے آیت
﴿فَاِذَا قَرَاْتَ الْقُرْاٰنَ فَاسْتَعِذْ باللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ﴾
(۱۶: ۹۸) ’’جب آپ قرآن پڑھنے لگیں تو شیطان مردود سے اللہ کی پناہ طلب کیجئے‘‘ اور یہ تو ظاہر ہے کہ پناہ کسی نقصان پہچانے والی چیز یا دشمن سے درکار ہوتی ہے اور ایسی ہستی سے پناہ طلب کی جاتی ہے جو اس نقصان پہچانے والے دشمن سے زیادہ طاقتور ہو۔ شیطان چونکہ غیر محسوس طور پر انسان کی فکر پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ دعا در اصل قرآن کی تلاوت کے دوران کج فکری سے بچنے اور قرآن سے ہدایت حاصل کرنے کی دعا ہے۔ نیز یہ وہ دعا ہے جو اللہ تعالیٰ … مزید پڑھیے
ہند و پاک اور کشمیر کے مسائل کسے متعلق ایک نیا نظریہ
آخر کب تک؟
ڈرامہ
مصنف:
امجد علی راجا

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں …..
آخر کب تک؟
ڈرامہ
امجد علی راجا
ڈرامہ کا مقصد
اس کہانی کا مقصد انٹرنیشنل کمیونیٹی اور ہیومن رائیٹس کی توجہ پاکستانی، ہندوستانی اور کشمیری قوموں کی حالتِ زار کی طرف مبذول کرانا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ پاک ہند دشمنی دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
اپنے اقتدار اور بالا دستی کی بقا کی غرض سے دونوں قوموں کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنے کے لئے اس دشمنی کو نہ صرف بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ اس دشمنی کو استحکام دینے کے لئے مظلوم کشمیری قوم کو تختۂ مشق بنایا گیا ہے۔
اگر دونوں ممالک کی عوام کو اپنی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی عزیز ہے تو انہیں اپنی اپنی حکومتوں کو مسئلۂ کشمیر کے حل کی طرف دھکیلنا ہوگا تاکہ پاک ہند دشمنی کی سب سے اہم وجہ کو ختم کیا جا سکے۔ اس … مزید پڑھیے