اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


دیس بدیس کی کہانیاں ۔۔۔ انتخاب و ترجمہ: اعجاز عبید

بچوں کے لئے

دیس بدیس کی کہانیاں

انتخاب و ترجمہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

دیس بدیس کی کہانیاں

 

 

انتخاب و ترجمہ: اعجاز عبید

 

 

پرستان سے واپسی

امریکی کہانی

ایل فرینک بام

L. Frank Baum

 

اس کا نام تھا ڈوروتھی۔ یوں دیکھنے سننے میں وہ دوسری لڑکیوں کی طرح ہی تھی، لیکن اس میں ایک نادر خصوصیت تھی، جس کا علم بہت کم لوگوں کو تھا۔ ڈوروتھی پریوں کی رانی عظمیٰ کی سہیلی تھی۔ عظمیٰ پریوں کے ملک اوز کی رانی تھی۔ ڈوروتھی کئی بار پریوں کے دیس کی سیر کر چکی تھی۔ عظمیٰ نے اپنے جادو سے کئی بار ڈوروتھی کو آفتوں سے بچایا تھا۔ پریوں کے دیس میں بہت بڑی ایک تصویر تھی۔ عظمیٰ کو اس میں کہیں کا بھی منظر دکھائی دے سکتا تھا۔ اس نے ایک بار ڈوروتھی سے کہا تھا، "جب بھی کوئی پریشانی پیش آئے، مجھے یاد کرنا۔ میں اپنی تصویر میں تمہیں دیکھ لوں گی اور تمہاری مدد کرنے آ جاؤں گی۔”

اس رات ڈوروتھی اپنے چچا سے ملنے جا رہی تھی۔ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو وہاں زیب نام کا لڑکا گھوڑا … مزید پڑھیے

بانسری نواز کی واپسی ۔۔۔ ڈاکٹر سیما شفیع

بچوں کے ادب میں قرآنی تفسیر قرآن کی عمدہ کتاب

بانسری نواز کی واپسی

از قلم

ڈاکٹر سیما شفیع

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

بانسری نواز کی واپسی

 

 

 

ڈاکٹر سیما شفیع

 

 

 

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ (۲۹)

ترجمہ: کنز العرفان

 (یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں۔

____________________________

 

انتساب

 

اپنے والدین کے نام کہ آج جو کچھ ہوں ان ہی کی بدولت ہوں۔

اپنی محترم استانی ڈاکٹر پروین اعظم کے نام جنہوں نے میڈیکل کے ساتھ ساتھ میرا رشتہ قرآن سے جوڑا۔

____________________________

 

ایک تعارف

 

امی جی کا گھر پورے محلے کی جان ہے۔ اور کیوں نہ ہو ہر ایک کے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ان کے گھر میں نکل ہی آتا ہے۔ امی جی ایک پچھتر سالہ، عبادت گزار، متلون مزاج، نہایت شفیق، پاکیزہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ بڑی حویلی، نیک اولاد اور مال و دولت کی فراوانی کے باوجود امی جی … مزید پڑھیے

اللہ میاں کے مہمان ۔۔۔ اعجاز عبید

حج (۱۹۹۷ء) کا سفر نامہ ہلکے پھلکے انداز میں

اللہ میاں کے مہمان

از قلم

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

کتاب کا اقتباس پڑھیں…..

 

اللہ میاں کے مہمان

 

 

حج ۱۹۹۷ء کا سفر نامہ ہلکے پھلکے رنگ میں

 

اعجاز عبید

 

 

پہلی بات

 

مشتاق یوسفی کا کون مدّاح نہیں۔ ہم بھی ان کے خوشہ چینوں میں سے رہے ہیں۔ لیکن کچھ اس خوش فہمی کے ساتھ کہ در اصل ہماری ذہنی بُناوٹ (مائنڈ سیٹ) ان کا سا ہے۔ اگرچہ ہم نے شعوری کوشش کبھی نہیں کی کہ ان کی نقل کی جائے۔ اگر ہم جھوٹ نہیں بول رہے ہوں تو ہم نے اپنے پیسوں سے جو پہلی کتاب خریدی وہ ’چراغ تلے‘ تھی۔ اس کے بعد ’خاکم بدہن‘ بھی ہم نے اپنی ہی رقم سے خریدی، نہ کسی سے عاریتاً لی اور نہ چُرائی۔ تیسری کتاب جب سامنے آئی تو ہمارے گھر میں ہمارے، بلکہ ہماری نصف بہتر کے بھانجے افتخار بھی تھے۔ وہ خود بھی یہ کتاب خریدنا چاہتے تھے اور سوچا کہ ٹھیک ہے، گھر میں ایک کتاب تو رہے گی ہی۔ چنانچہ اس طرح ہم یہ کتاب ’آبِ … مزید پڑھیے

کلیدِ قرآن ۔۔۔ ابتسام الٰہی ظہیر، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

آیات متشابہات پر بحث

کلیدِ قرآن

از قلم

ابتسام الٰہی ظہیر

ترتیب و تدوین

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

کلیدِ قرآن

آیاتِ محکمات و متشابہات

 

 

ابتسام الٰہی ظہیر

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

 

قرآن راہ ہدایت اور راہ نجات ہے، جو شخص طالب حق ہو اور یہ جاننے کے لیے قرآن کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہو کہ وہ کس راہ پر چلے اور کس راہ پر نہ چلے، اس کے لیے قرآن کی "آیات محکمات” ہی اصل مرجع ہیں اور فطرتاً انہی پر اس کی توجہ مرکوز ہو گی اور وہ زیادہ تر انہی سے فائدہ اٹھانے میں مشغول رہے گا۔  محکم پکی اور پختہ چیز کو کہتے ہیں۔

ہُوَ الَّذِی أَنزَلَ عَلَیْکَ الْکِتَابَ مِنْہُ آیَاتٌ مُحْکَمَاتٌ ہُنَّ أُمُّ الْکِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِہَاتٌ O فَأَمَّا الَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِیلِہِ O وَمَا یَعْلَمُ تَأْوِیلَہُ إِلَّا اللَّہُ O وَالرَّاسِخُونَ فِی الْعِلْمِ یَقُولُونَ آمَنَّا بِہِ کُلٌّ مِّنْ عِندِ رَبِّنَا O وَمَا یَذَّکَّرُ إِلَّا أُولُو الْأَلْبَابِ ﴿۷﴾

مُتَشَابِہَاتِ قرآن (3: 7) میں سے مراد وہ آیات ہیں جو متضاد، یا مبہم ہیں (ایک سے زیادہ تشریح … مزید پڑھیے

قرآنی سفر کے مظاہر ۔۔۔ بریگیڈئر آفتاب احمد خان (ر), ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

اسلامی فکر جگانے والی ایک کتاب

قرآنی سفر کے مظاہر

از قلم

بریگیڈئر آفتاب احمد خان (ر)

پیشکش: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

قرآنی سفر کے مظاہر

 

 

بریگیڈئر آفتاب احمد خان (ر)

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

 پیش لفظ

 

اسلامی فکر صدیوں سے جمود کا شکار ہے جبکہ علامہ اقبال[1] ایک بصیرت افروز فلسفی، شاعر، اور عالم نے ایک متبادل راستہ کا تصور کیا ان کے ویژن میں بنیادی طور پر اسلامی فکر کو متحرک اور ارتقاء پذیر ہونا چاہیے، جو قرآن کی پائیدار تعلیمات اور رسول اللہﷺ کی حکمت کے ساتھ ہم آہنگ ہو، جو تمام ادوار کے لیے قابل اطلاق ہو۔  قران کی مرکزیت پر قرآن[2] اور رسول اللہﷺ نے بہت زور دیا مگر افسوس کہ قرآن کو متروک العمل کر دیا گیا[3]۔ اقبال اور ڈاکٹر برق[4] کے مجربات و محسوسات بھی قرآن پر فوکس اور (inspire) کرتے ہیں۔ ابتدا امن ایسا ہی تھا مگر پھر بھی، جیسے جیسے وقت آگے بڑھتا گیا، قرآن مومنوں کے دلوں اور دماغوں میں اپنے مرکزی مقام سے پیچھے ہٹتا ہوا دکھائی دیتا ہے، آہستہ آہستہ پس منظر میں دھندلا … مزید پڑھیے

تین بھائی ۔۔۔ سرفراز صدیقی، ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

بچوں کی کچھ کہانیاں

تین بھائی

از قلم

سرفراز صدیقی

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

تین بھائی

 

 

سرفراز صدیقی

 

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

 

 

نادان چوہا

 

کسی جنگل میں ایک بھیڑیا رہتا تھا۔ ایک دن وہ بھیڑیا ایک شکاری کے جال میں پھنس گیا۔ بہت زور لگایا مگر جال سے نکل نہ پایا، بلکہ مزید اُلجھ گیا۔ اِسی تگ و دو میں جال کی ڈوریاں اُس کے جسم میں گڑ گئیں اور جسم سے خون رسنے لگا۔ اتنے میں قریب سے ایک چوہے کا گزر ہوا۔ بھیڑیا اُسے دیکھتے ہی انتہائی لجاجت سے بولا: بھائی چوہے! میری مدد کرو میں اس جال میں بری طرح پھنس گیا ہوں، تم مہربانی کرو اور اپنے تیز دانتوں سے اس جال کو کاٹ دو تا کہ میں آزاد ہو جاؤں۔ چوہا بولا : نہ بابا نہ!  اگر میں نے تمہیں آزاد ی دلا دی تو تم سب سے پہلے مجھے ہی ہڑپ کر جاؤ گے۔ بھیڑیا بولا: تم ٹھیک کہتے ہو ۔ میری فطرت کچھ ایسی ہی ہے مگر تمہارے اس احسان کے بدلے میں وعدہ کرتا ہوں … مزید پڑھیے

خلاصۂ قرآن ۔۔۔ ابتسام الٰہی ظہیر

قرآن کو سمجھنے اور سمجھانے کی ایک کوشش

خلاصۂ قرآن

از قلم

ابتسام الٰہی ظہیر

ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

خلاصۂ قرآن مجید

ابتسام الٰہی ظہیر

 ترتیب و تدوین: اعجاز عبید

1.  پہلے پارے کا خلاصہ

پہلے پارے کا آغاز سورہ فاتحہ سے ہوتا ہے۔ اس سورہ کو اُمّ الکتاب بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پارہ سورہ البقرہ کی آیت 141تک ہے۔ سورہ فاتحہ کا آغاز بسم اللہ سے ہوتا ہے، بسم اللہ کی تلاوت کے ذریعے اس بات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ ہم ہر کام کا آغاز اللہ کے نام کے ساتھ کرتے ہیں، جو نہایت مہربان اور بہت رحم فرمانے والا ہے۔ بسم اللہ کے بعد سورہ فاتحہ میں اللہ کی حمد اور ثنا کا بیان ہے کہ تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں جو کہ مہربان اور بہت زیادہ رحم فرمانے والا ہے۔ اس کے بعد اس بات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ یوم جزا کا مالک ہے۔ یومِ جزا ایک ایسا دن ہے، جس میں جزا اور سزا کا صحیح اور حقیقی فیصلہ ہو گا۔ ہر ظالم کافر اور غاصب کو … مزید پڑھیے

نیا بھائی ۔۔۔ معراج

مشہور بچوں کے ادیب کی تین کہانیوں کا مجموعہ، اردو محفل کی پیشکش

نیا بھائی

اور دو اور کہانیاں

از قلم

معراج

انتخاب وترتیب : سیدہ شگفتہ اور اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

نیا بھائی

اور دو اور کہانیاں

معراج

 

انتخاب وترتیب : سیدہ شگفتہ اور اعجاز عبید

نیا بھائی

 

بات صرف یہ تھی کہ پپو چھوٹا سا تھا، اس لیے اس کا بڑا بھائی ہاشم ذرا ذرا سی بات پر ناراض ہو جاتا اور پپو میاں کو ڈانٹتا اور پٹائی کرتا رہتا۔ اس دن بھی ہاشم نے پپو کو صرف اس بات پر مارا کہ وہ "چور سپاہی” کھیلنا نہیں چاہتا تھا۔ شاید یہ پہلا موقع تھا کہ پپو میاں نے کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

ہاشم غصے سے چلایا: "تم بالکل احمق ہو۔ اگر تم میرے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتے تو جاؤ دفع ہو جاؤ یہاں سے۔ میں اکیلا ہی کھیل لوں گا۔”

پپو نے روتے ہوئے کہا: "تم مجھے ہمیشہ چور بناتے ہو اور جب مجھے پکڑ لیتے ہو تو اس زور سے چلاتے ہو کہ میرے سر میں درد ہو جاتا ہے۔ جب کبھی تم "ماسٹر جی”

مزید پڑھیے

تفسیر عثمانی (جدید ترین فائلیں) ۔۔۔ شبیر احمد عثمانی

مشہور عام تفسیر کی جدید ترین فائلیں

تفسیر عثمانی

دو جلدوں میں

مفسر: شبیر احمد عثمانی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

جلد اول

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل (دونوں جلدیں مکمل ایک ہی زپ فائل میں)
ای پب فائل

 

جلد دوم

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل (اوپر والی زپ فائل میں دونوں جلدوں کی فائلیں ہیں)
ای پب فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

تفسیر عثمانی

تفسیر قرآن مجید

جلد اول

ترجمہ: مولانا محمود الحسن

تفسیر: شبیر احمد عثمانی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

۲۔ سورۃ البقرۃ

 

بِسمِ اللہِ الَّرَحمٰنِ الّرَحِیم

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے

۱. الم۱

۲. اس کتاب میں کچھ شک نہیں۲ راہ بتلاتی ہے۳ ڈرنے والوں کو۴

۳. جو کہ یقین کرتے ہیں بے دیکھی چیزوں کا۵ اور قائم رکھتے ہیں نماز کو۶ اور جو ہم نے روزی دی ہے ان کو اس میں سے خرچ کرتے ہیں۷

۴. اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تیری طرف اور اس پر کہ جو کچھ نازل ہوا تجھ سے پہلے اور آخرت کو وہ یقینی جانتے ہیں۸

۵.

مزید پڑھیے

تفہیم القرآن (چھ جلدوں میں) ۔۔۔ ابو الاعلیٰ مودودیؒ

مزید تصحیحات کے بعد

تفہیم القرآن

اصل سے مطابقت رکھتے ہوئے چھ جلدوں میں

از قلم

مولانا ابو الاعلیٰ مودودی

ڈاؤن لوڈ کریں

جلد ۱

سورۂ فاتحہ تا الانعام

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

جلد ۲‌

سورۂ الاعراف تا اسراء

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

جلد ۳

سورۂ کہف تا روم

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

جلد ۴

سورۂ لقمان تا الاحقاف

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

جلد ۵

سورۂ محمد تا طلاق

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

جلد ۶

سورۂ تحریم تا الناس

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

کتاب کا پرانا متن

اردو کی برقی کتابیں

بزم اردو لائبریری

۱ ، ۲ ،  ۳ ،  ۴  ،۵ ، ۶ ، ۷ ، ۸

۹ ، ۱۰ ، ۱۱ ، ۱۲ ، ۱۳ ، ۱۴ ، ۱۵

 ۱۶ ، ۱۷ ، ۱۸ ، ۱۹ ، ۲۰ ، ۲۱ ، ۲۲

 ٭٭٭

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید