ایک مختصر لیکن اہم تفسیر
تفسیر ابن مسعود
عربی تالیف
محمد احمد عیسوی
اردو ترجمہ
مولانا شمس الدین
جمع و ترتیب
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں
تفسیر ابن مسعود
تالیف فی العربیۃ: محمد احمد عیسوی
اردو ترجمہ: مولانا شمس الدین
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
الاستعاذہ
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
شیطان مردود سے میں اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں۔
۱۔ صاحب کشاف نے ۲/۳۴۳ میں حضرت ابن مسعودؓ سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہﷺ کے سامنے اعوذ باللہ السمیع العلیم من الشیطان الرجیم پڑھا تو آپ نے مجھے فرمایا اے ابن ام عبد تم اس طرح پڑھو اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم۔ مجھے جبرئیل نے لوح محفوظ سے لکھ کر اسی طرح پڑھایا ہے۔
۲۔ امام احمد کے بیٹے عبد اللہ نے اپنی اسناد کے ساتھ المسند ۵/۳۱۸ میں حضرت ابن مسعودؓ سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہﷺ اس طرح فرماتے تھے اللہم انی اعوذ بک من الشیطان من ہمزہ و نفثہ و نفخہ۔ اے اللہ میں شیطان کی طرف سے جنون، نفث اور تکبر … مزید پڑھیے








