اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


چند مشہور اشعار ۔۔۔ رشید سندیلوی

ایسے اشعار جو شاعر کے نام کو چھوڑ کر آگے بڑھ گئے

چند مشہور اشعار

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

چند مشہور اشعار

 

 

 

تحقیق و ترتیب

رشید سندیلوی

 

 

 

مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے

وہی ہوتا ہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے

ثاقب لکھنوی

۔

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا

ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے

ثاقب لکھنوی

۔

دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

مہتاب رائے تاباں

۔

موت سے کس کو رستگاری ہے

آج وہ کل ہماری باری ہے

مرزا شوقؔ لکھنوی

۔

یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجے

اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

جگر مراد آبادی

۔

روندتی پھرتی ہے پھولوں کو سواری آپ کی

کس قدر ممنون ہے بادِ بہاری آپ کی

نامعلوم

۔

ان کا جو فرض ہے وہ اہل سیاست جانیں

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

جگر مراد آبادی

۔

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیر

سارے جہاں کا … مزید پڑھیے

نقطۂ نظر ۔۔۔ رشید سندیلوی

شاعری پر مضامین، تبصرے اور تجزیوں کا مجموعہ

نقطۂ نظر

از قلم

رشید سندیلوی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

نقطۂ نظر

 

شاعری پر ادبی مضامین  اور تبصرے

 

 

رشید سندیلوی

 

 

کچھ اپنے بارے میں

 

میرا نام رشید احمد اور قلمی نام رشید سندیلوی ہے میں یکم جنوری 1959  کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ سندیلیانوالی میں پیدا ہوا۔ میرے والدِ گرامی جناب غلام غوث غم ایک صوفی منش اردو پنجابی کے شاعر تھے ان کی ابتدائی تربیت اپنے والد محترم محمد عبداللہ جو تحصیلدار تھے، کی وفات کے بعد اپنے چچا محترم جناب حضرت غلام محمد المعروف امام جلوی/جلوآنوی کے زیر سایہ ہوئی۔ میں نے میٹرک 1974  میں ڈی سی ہائی سکول سندیلیانوالی سے کیا 1977  میں انٹر کی تعلیم گورنمنٹ ڈگری کالج فرید آباد چک نمبر 333  گ ب سے حاصل کی۔  بی-اے 1981  اور اردو میں ایم-اے 1983 میں پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔ ملازمت کا آغاز 31  مئی 1979  سے ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی سے ہوا۔  بعد ازاں 20 اپریل 1982  میں اے جی پی آر آفس اسلام آباد میں بحیثیت سینئر آڈیٹر تعیناتی … مزید پڑھیے

پتلی ۔۔۔ محمد یاسر، مرتبہ: اعجاز عبید

پاکستان کی فلم انڈسٹری پر منحصر ایک ناول

پتلی

از قلم

محمد یاسر

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

پتلی

 

 

 

محمد یاسر

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

۱

 

یہ موسم بہار کی آمد سے پہلے اور جاتے ہوئے جاڑے کی ایک سرد گرم ملی جُلی شام تھی، مارچ کا تیسرا ہفتہ تھا جب اُس نے اپنی موندی موندی آنکھوں سے دنیا کو دیکھا اور پہچاننے کی کوشش کی تھی، ساتھ لیٹی ماں کی کراہیں تھیں جو شاید ہر بچے کی طرح اُس نے بھی سنی تھیں اور پھر بلک کر رو دی تھی،  دنیا سے ہر انسان کا ہی تعارف اسی طرح رو کر ہوتا ہے اور بعد کا پھر سارا سفر انسان روتے اور رُلاتے ہوئے ہی طے کرتا ہے، وہ برسات کی جھڑی اپنے مقسوم میں لے کر آئی تھی یا جس دنیا میں آ گئی تھی وہاں اُس کی تقدیر اس سیاہی سے لکھی جانی تھی جسے آنسو کہتے ہیں، وہ نہیں جانتی تھی، وہ تو یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ اُس نے دنیا کے جس حصے میں آنکھ کھولی ہے اس کا … مزید پڑھیے

تتلی کے پر (افسانے) ۔۔۔ اعجاز عبید

میرے افسانوں کا اکلوتا مجموعہ

تتلی کے پر

از قلم

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

تتلی کے پر

(کہانیاں)

 

 

 

اعجاز عبید

 

 

اپنا تعارف

 

 

ٹرین کسی اجاڑ اور سنسان سی جگہ پر رک گئی۔ سب لوگ چونک اٹھے۔ انھیں یقین نہ آیا یہ کوئی اسٹیشن ہے بھی یا نہیں۔ میں نے کھڑکی سے جھانکا۔ اندھیری رات میں ڈوبا ہوا واقعی یہ ایک چھوٹا سا اسٹیشن تھا۔ جہاں صرف دو لمپ پوسٹ تھے جن میں مٹی کے تیل کے چراغ جل رہے تھے۔ مگر فضا میں مختلف قسم کی خوشبوئیں گھلی ہوئی تھیں۔ اچانک میری نظر اس اسٹیشن پر اترنے والے تنہا مسافر کی طرف پڑی۔ جو میرے کمپارٹمنٹ سے اترا ہے اور اسے میں نے پہلے نہیں دیکھا۔ میں دوبارہ اندر دیکھتا ہوں اور یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سب لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کے اوپر کی برتھ پر لیٹے ہوئے موٹے سے صاحب اب بھی اسی طرح خراٹے لے رہے تھے۔ وہ ادھیڑ جوڑا اور ان کا 10۔ 12 سالہ بچہ تینوں ایک دوسرے کے سہارے سے اسی طرح بیٹھے اونگھ رہے … مزید پڑھیے

مائل بکرم راتیں (ناولٹ) ۔۔۔ اعجاز عبید

قرۃ العین حیدر کے ناول ’آگ کا دریا‘ کی توسیع

مائل بکرم راتیں

ایک ناولٹ از

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

مائل بکرم راتیں

(ایک ناولٹ)

 

 

اعجاز عبید

 

 

مائل بکرم ہیں راتیں

آنکھوں سے کہو کچھ مانگیں

خوابوں کے سوا جو چاہیں

       شہریار

 

 

 

 

قرۃ العین حیدر کی نذر

’’پی چو۔ ہمارے سارے آیڈیلس!‘‘ رخشندہ نے آہستہ سے کہا۔ پھر اسے ہی محسوس ہوا کہ اس نے کتنی بیکار بے معنی لغو بات کہی ہے۔‘‘

        (میرے بھی صنم خانے۔ ص۔ 202)

 

 

ستارے اور دھند

 

   ہم نے موتی سمجھ کے چوم لیا

   سنگ ریزہ جہاں پڑا دیکھا

       (ناصر کاظمی)

 

٭

کمرے کی جھلملیوں سے صبح کے نور کی پہلی کرن شرماتی لجاتی اندر داخل ہوئی۔ سامنے دیوار پر کلاک ایک سے بارہ اور پھر بارہ سے ایک تک مسلسل سفر کر رہا تھا۔ ٹِک۔ ٹِک۔ ٹِک۔ ٹِک

عمران صاحب کی آنکھ کھلتے ہی نظر سامنے رکھی تصویر پر پڑی۔ ابھی جیسے کل کی ہی بات ہے کہ شاہینہ نے کہا تھا کہ اس سال فرحان کو اسکول میں داخل کرنا … مزید پڑھیے

ام الکتاب ۔۔۔ مولانا ابو الکلام آزادؔ

مشہور معیاری تفسیر قرآن ’ترجمان القرآن‘ جو مکمل نہیں ہو سکی کا ابتدائی حصہ

ام الکتاب

سورۂ فاتحہ کی تفسیر

از قلم:

مولانا ابو الکلام آزادؔ

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

ام الکتاب

(’’ترجمان القرآن‘‘ تفسیر کا  ابتدائی حصّہ)

 

 

 

مولانا ابو الکلام آزادؔ

 

 

 

انتساب

 

غالباً دسمبر ۱۹۱۸ کا واقعہ ہے کہ میں رانچی میں نظر بند تھا، عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے نکلا تو مجھے محسوس ہوا کہ کوئی شخص پیچھے آ رہا ہے، مڑ کر دیکھا تو ایک شخص کمبل اوڑھے کھڑا تھا۔

آپ مجھ سے کچھ کہنا چاہتے ہیں؟

ہاں جناب! میں بہت دور سے آیا ہوں۔

کہاں سے؟

سرحد پار سے۔

یہاں کب پہنچے؟

آج شام کو پہنچا میں بہت غریب آدمی ہوں، قندھار سے پیدل چل کر کوئٹہ پہنچا، وہاں چند ہم وطن سوداگر مل گئے تھے، انہوں نے نوکر رکھ لیا اور آگرہ پہنچا دیا۔ آگرے سے یہاں تک پیدل چل کر آیا ہوں۔

افسوس تم نے اتنی مصیبت کیوں برداشت کی؟

اس لیے کہ آپ سے قرآن کے بعض مقامات سمجھ لوں۔ میں نے الہلال … مزید پڑھیے

بلیک کول اور شیطان کی سرائے ۔۔۔ چارلس ڈیکنس، ترجمہ: عطا محمد تبسمؔ

چارلس ڈیکنس کے بچوں کے ناول کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ

بلیک کول اور شیطان کی سرائے

ترجمہ

عطا محمد تبسمؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

بلیک کول اور شیطان کی سرائے

(بلیک کول اینڈ دی ڈیولز ان)

چارلس ڈیکنس

ترجمہ: عطا محمد تبسم

’شیطان کی سرائے‘ جانے لوگ اس گھر کو اس نام سے کیوں یاد کرتے تھے۔ یہ گھر آئرلینڈ میں کونیمارا پہاڑوں میں ایک چھوٹی سی وادی میں تھا۔ اسے ایک اجنبی نے بنایا تھا۔ لیکن اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں سے آیا ہے، اور آس پاس کے لوگوں نے اسے بلیک کول کا نام دے رکھا تھا۔ لوگوں نے اس کے گھر کو شیطان کی سرائے کا نام دے رکھا تھا۔ یہاں کسی نے کسی کو کبھی آتے جاتے نہیں دیکھا۔ بلیک کول اکیلا رہتا تھا۔ سوائے ایک پرانے نوکر کے۔ ان دونوں کی جوڑی بھی دو شیطانوں کی جوڑی تھی۔ جس سے کوئی ملنا نہیں چاہتا تھا۔

پہلے پہلے جب وہ وادی میں رہتے تھے، ان کے بارے میں خوب اندازے لگائے گئے، کہ وہ کون تھے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بلیک کول اس … مزید پڑھیے

ریگستان سے چمن تک ۔۔۔ مشتاق احمد تجاروی

ایک سچی کہانی پر منحصر ناولٹ

ریگستان سے چمن تک

از قلم

مشتاق احمد تجاروی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ریگستان سے چمن تک

 

 

مشتاق احمد تجاروی

 

 

میرا نام سکندر ہے۔ میں پیشے کے اعتبار سے ایک ٹریول ایجنٹ ہوں اور شوق کے اعتبار سے سائنٹسٹ۔  میری کہانی بڑی عجیب ہے، میرا شوق الگ ہے اور میرا پیشہ الگ ہے۔  در اصل میرے پیشے اور میرے شوق دونوں میں نہ میرے شوق کا دخل ہے، نہ خواہش کا، بلکہ حالات کی کشتی ایسے رخ پر چلی کہ میں ٹریول ایجنٹ بھی بن گیا اور سائنٹسٹ بھی۔

 میں ایک معمولی اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ میرے والد پہلے ٹرک ڈرائیور تھے، ان کا اپنا ٹرک تھا، پھر انھوں نے وہ ٹرک بیچ دیا۔ کچھ جمع پونجی اور بھی تھی، سب کو ملا کر ایک آٹو رکشہ خرید لیا اور ایک چھوٹا سا فلیٹ بھی خرید لیا تھا۔  دو کمروں کے اس فلیٹ کو پا کر ہم لوگ بھی اپنے آپ کو مالک کے مکان گرداننے لگے تھے۔  آٹو چلا کران کی آمدنی اتنی ہو جاتی تھی کہ ہم … مزید پڑھیے

مقدمہ شعر و شاعری ۔۔۔ الطاف حسین حالیؔ، مرتبہ: اعجاز عبید

ایک کلاسیکی کتاب جسے اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کہا جاتا ہے

مقدمہ شعر و شاعری

از

الطاف حسین حالیؔ

مرتبہ: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

مقدمہ شعر و شاعری

الطاف حسین حالی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

انتساب ٭

اردو محفل کے مرحوم اراکین

محمد شمشاد خان

اور

محمد وارث

کی اردو خدمات کے نام

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے

____________________________________

(اس برقی نسخے کا)

تمہید

حکیم علی الاطلاق نے اس ویرانۂ آباد نما یعنی کارخانۂ دنیا کی رونق اور انتظام کے لیے انسان کے مختلف گروہوں میں مختلف قابلیتیں پیدا کی ہیں تا کہ سب گروہ اپنے اپنے مذاق اور استعداد کے موافق جدا جدا کاموں میں مصروف رہیں۔ اور ایک دوسرے کی کوشش سے سب کی ضرورتیں رفع ہوں اور کسی کا کام اٹکا نہ رہے۔ اگرچہ ان میں بعض جماعتوں کے کام ایسے بھی ہیں جو سوسائٹی کے حق میں چنداں سودمند معلوم نہیں ہوتے۔ مگر چونکہ قسامِ ازل سے ان کو یہی حصہ پہنچا ہے اس لیے وہ اپنی قسمت پر قانع اور اپنی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ جو کام ان کی کوششوں سے سرانجام ہوتا ہے … مزید پڑھیے

ابن انشا اور خلیل الرحمٰن اعظمی ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

دو اولین جدید شاعروں کے درمیان تعلقات کی داستان

ابن انشا اور خلیل الرحمٰن اعظمی

مرتبہ

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ابنِ انشاء اور خلیل الرحمٰن اعظمی

 

 

ابنِ انشاء، خلیل الرحمٰن اعظمی

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

حرف اول

 

۲۰۰۷ء میں راقم الحروف نے اس مرتبہ کتاب کا پہلا ایڈیشن برقی طور پر ’’اردو کی برقی کتابیں‘‘ ویب گاہ پر شائع کیا تھا۔ اس زمانے میں یونی کوڈ کا چلن اتنا عام نہیں تھا، نہ بیشتر سافٹ وئرس میں اردو کی سپورٹ تھی۔ اس لئے  بہت عرصے سے خیال آ رہا تھا کہ اس کا نیا ایڈیشن شائع کیا جائے۔

اس سلسلے میں پہلے ایڈیشن کی کہانی پھر سنائی جائے تو نا مناسب نہیں ہو گا۔

خلیل صاحب میرے مشفق اور مربی تھے۔ ان سے میرے تعلقات  میری طرف سے حد درجہ تعظیم کے تھے، مگر ان کی طرف سے برادرانہ، کہ وہ کہتے تھے کہ میں انہیں خلیل بھائی کہوں، شاید میرے ’قبلہ‘ کہنے پر انہیں بزرگی کا احساس ہونا گوارا نہ تھا۔ یہ تعلقات  ۱۹۷۵ء تک ہی رہے کہ اس سال میں ملازمت پر کلکتہ  چلا … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید