اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سوشل میڈیا نیٹ ورکس: تباہی یا امکانات؟ ۔۔۔ ڈاکٹر محمد علی احسان

ایک حالیہ سلگتے ہپوئے موضوع پر اہم کتاب

سوشل میڈیا نیٹ ورکس:  تباہی یا امکانات؟

از قلم

ڈاکٹر محمد علی احسان

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

سوشل میڈیا نیٹ ورکس:  تباہی یا امکانات؟

 

 

ڈاکٹر محمد علی احسان

 

 

 

ابتدائیہ

برطانوی پولیس اس وقت اپنی نوعیت کے پہلے اور ایک انوکھے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔  برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ایک سولہ سالہ نوجوان لڑکی نے ’میٹا ورس‘ [Metaverse] میں اپنے ساتھ ہونے والی ‘غیر حقیقی اجتماعی زیادتی [Virtual gang rape] کی رپورٹ پولیس کو دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق وہ لڑکی ورچول ریلیٹی [Virtual reality] ھیڈ سیٹ پہنے ’میٹا ورس‘ میں ایک ‘حقیقت سے قریب [Immersive game] کھیل رہی تھی، جب اس کے ساتھ کھیلنے والے دوسرے کرداروں نے اس کے خاکے یا کارٹون کریکٹر [Digital Avatar] پر حملہ کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔  اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس لڑکی کو تضحیک یا ٹرولنگ [trolling] کا سامنا کرنا پڑا۔  کسی نے کہا کہ مختلف کمپیوٹر کھیل کھیلتے ہوئے وہ کھیل ہی کھیل میں … مزید پڑھیے

معراجِ رسول: تفصیل اور پیغام ۔۔۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ، مرتّبہ: اعجاز عبید

مولانا مودودی کی تقاریر سے منتخب

معراجِ رسول: تفصیل اور پیغام

از قلم

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی

مرتّبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

معراجِ رسول

تفصیل اور پیغام

(مختلف تقاریر سے جمع شدہ)

 

 

مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی

 

مرتّبہ: اعجاز عبید

 

 

 

معراج کی رات

 

 

عام روایت کے مطابق آج کی رات معراج کی رات ہے۔ یہ معراج کا واقعہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کے سب سے زیادہ مشہور واقعات میں سے ہے لیکن یہ جس قدر مشہور ہے اسی قدر افسانوں کی تہیں اس پر چڑھ گئی ہیں۔ عام لوگ عجوبہ پسند ہوتے ہیں۔ ان کی عجائب پسندی کے جذبے کو بس اپنی تسکین کا سامان چاہیے۔ اس لیے معراج کی اصل روح اور اس کی غرض اور اس کے فائدوں اور نتیجوں کو تو انھوں نے نظر انداز کر دیا اور ساری گفتگو اس پر ہونے لگی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم جسم کے ساتھ آسمان پر گئے تھے یا صرف رُوح گئی تھی۔ براق کیا تھا، جنت اور دوزخ کا حال آپ نے کیا … مزید پڑھیے

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں ۔۔۔ محمد خرم یاسین

ایک نئے موضوع پر نئی کتاب

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب: امکانات و مسائل کے آئینے میں

از قلم

محمد خرم یاسین

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

مصنوعی ذہانت اور اردو زبان و ادب

امکانات و مسائل کے آئینے میں

محمد خرم یاسین

(سہ ماہی آن لائن جریدے ’سمت‘ ، مدیر: اعجاز عبید سے ماخوذ)

سن 2004ء میں جن دنوں انٹرنیٹ عام نہیں تھا اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کے ٹیلی فون کی تار کمپیوٹر میں لگا کر چند کلو بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار (ایک MB ایک ہزار کلو بائٹس کے برابر ہے) سے انٹرنیٹ استعمال کیا جاتا تھا، تمام سافٹ وئیرز، فلموں اور دائرۃ المعارف (انسائیکلو پیڈیا) وغیرہ کے حصول کی سہولت محض سی ڈیز ہی کی صورت میں میسر تھی۔ ایسے میں کمپیوٹر سافٹ وئیر کی ایک سی ڈی راقم کے ہاتھ لگی تھی جس میں انسانوں سے بات کرنے والا ایک سافٹ وئیر ’’الیزا سے گفتگو‘‘ (Talk with Eliza) موجود تھا۔ اس سافٹ وئیر سے بات کا تجربہ جو ایک سائنسی حقیقت تھا، کسی رومان سے کم نہ تھا۔ ابھی تک پہنچ سے دُور انگریز خاتون ’’الیزا‘‘ کی صورت میں کمپیوٹر … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘ ، شمارہ ۶۴، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۴ء ۔۔۔ مدیر: اعجاز عبید

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۶۴

اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

 

سَمت

شمارہ ۶۴

اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

سرورق کی تصویر: مریم تسلیم کیانی

 

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ۔۔۔

آپ کے اپنے جریدے ’سَمت‘ کا چونسٹھواں شمارہ پیش خدمت ہے جو اس بار کچھ تاخیر سے شائع ہو رہا ہے، جس کی معذرت۔ اس کا ذکر بعد میں۔

مصنوعی ذہانت دنیا کے پر میدان میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ ادب اور بطور خاص اردو ادب کے میدان میں اس کی فتوحات کس حد تک ممکن ہیں، اور اس سلسلے میں ادیب اور فن کار کتنا فائدہ یا نقصان اٹھا سکتے ہیں، اس قسم کے سوالات کے حل تلاش کرنے کے لئے اس شمارے میں ایک خصوصی گوشہ شامل کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ مواد معلوماتی ثابت ہو گا اور پسند خاطر ہو گا۔

اس عرصے میں دو احباب نے ملک عدم کی شہریت اختیار کر لی، آفتاب اقبال شمیم … مزید پڑھیے

پھول کھلنے دو ۔۔۔ واجدہ تبسم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک دلچسپ ناول

پھول کھلنے دو

از قلم

واجدہ تبسم

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

پھول کھلنے دو

 

واجدہ تبسم

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

رات کے اندھیرے میں دور ہی سے ایک بورڈ چمک چمک کر اپنی اہمیت کا اعلان کرتا نظر آتا تھا۔

’’شانتی ڈاملے میٹرنٹی ہوم۔‘‘

سیاہ، مہیب سناٹے کو چیرتی ہوئی ایک آواز دور سے اب قریب سنائی دینے لگی۔۔۔ یہ بیل گاڑی کی چرخ چوں چرخ چوں کی آواز تھی۔ شاید کوئی حاملہ اس میں تڑپ رہی تھی، کیونکہ گاڑی کی چرخ چوں سے ہٹ کر کبھی کبھی ایک تیز نسوانی چیخ بھی سناٹے میں گونج گونج اٹھتی تھی۔

گاڑی پھاٹک میں داخل ہوئی اور آواز سنتے ہی لیڈی ڈاکٹر شانتی ڈاملے برآمدے میں نکل آئی۔ یہ عجیب اتفاق تھا کہ آج نرس بھی چھٹی پر تھی اور دایا بھی۔ جو کچھ کرنا تھا ڈاکٹر ہی کو اکیلے کرنا تھا۔ ساتھ میں کوئی مرد نہیں تھا۔ حاملہ عورت کو سہارا دے کر ایک بوڑھی سی ملگجی عورت نے بمشکل اتارا۔ انسانی ہمدردی کے جذبے سے چور ڈاکٹر … مزید پڑھیے

خاں صاحب ۔۔۔ ظریفؔ دہلوی

اردو کی ایک کلاسیکی کتاب

خاں صاحب

از قلم

ظریفؔ دہلوی

پیشکش

مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

خاں صاحب

 

ظریف دہلوی

پیشکش: مجلس ادبیات عالیہ اردو محفل

 

ٹائپنگ: محمد عمر، مومن فرحین، سید عاطف علی، گلِ یاسمین

 

 

ظریف دہلوی کی افسانہ نگاری

’’کہانی سناؤ‘‘ کی فرمائش کا آغاز اس وقت ہوا جب انسان نے بولنا شروع کیا۔ جب سے اب تک اس فرمائش میں کبھی فرق نہیں آیا۔ بچوں کا تو خیر یہ ایک دلچسپ مشغلہ ہے ہی لیکن بڑوں کو بھی کہانیوں کی دھن رہتی ہے۔ آخر بڑا آدمی ایک بڑا بچہ ہی تو ہوتا ہے۔ چڑیا چڑے کی کہانی سے لے کر آج تک کے مختصر افسانے تک ہزاروں سال بیت چکے ہیں۔ اور ہزاروں ہی قسم کی کہانیاں کہی گئی ہوں گی۔ جیسے جیسے بولیاں زبانیں بنتی گئیں ان کا ادب بھی درجہ بدرجہ ترقی کرتا گیا اور اس کے اصول و قواعد منضبط ہوتے گئے۔ ادب زندگی کے پہلو بہ پہلو رہتا ہے اور زندگی کی عکاسی کرتا ہے / تہذیب و تمدن کی ترقی کے ساتھ ساتھ ادب … مزید پڑھیے

سفر نامہ بھارت ۔۔۔ حسن عبّاسی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک سفر نامہ

سفر نامہ بھارت

از قلم

حسن عبّاسی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سفر نامہ بھارت

 

 

حسن عبّاسی

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

گرمی اس کے ہاتھوں کی

آج کیمپ میں ہمارا آخری دن تھا۔ صبح پو پھوٹنے سے پہلے اس کہکشاں نے بکھر جانا تھا۔

یوں لگتا تھا جیسے سب نے دِل ہی دِل میں تہیہ کر لیا تھا کہ وہ آج کے دن کو یادگار بنا دیں گے۔

ستیہ جی کے حُکم کے مطابق تمام شرکاء نے سب سے پہلے گُردوارے جانا تھا۔ اس کے لئے اُنھوں نے علی الصبح ٹریکٹر ٹرالیاں منگوا لی تھیں۔

ٹریکٹر ٹرالیاں؟؟؟

ایک تو شرکاء کی اتنی بڑی تعداد کے لئے گاڑیوں کا انتظام کرنا مشکل تھا دوسرا راستہ کچا تھا اس لئے ٹریکٹر ٹرالی سے بہتر آپشن اور کیا ہو سکتا تھا۔

مردانہ اور زنانہ ٹرالیاں علیٰحدہ نہ تھیں۔ اس لئے اس سفر کی صعوبتیں برداشت کرنے کے لئے سب ہی بخوشی رضا مند ہو گئے۔ سب ہنسی خوشی سوار ہونے لگے۔ پرساد اپنی اسٹوڈنٹس کے ساتھ ٹرالی میں بیٹھا تھا۔ اُس … مزید پڑھیے

احمد رشید (علیگ) اور ان کا فن ۔۔۔ مرتبہ: اعجاز عبید

ایک اہم افسانہ نگار کے فن کا جائزہ

احمد رشید (علیگ) اور ان کا فن

مرتبہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

احمد رشید (علیگ)

اور ان کا فن

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

احمد رشید :کوائف ۔۔۔ نہال افروز

احمد رشید (علیگ) کی پیدائش 10؍ جولائی 1957ء کو علی گڑھ، اتر پردیش کے ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔ ان کا اصلی نام عبد البشیر ہے، لیکن انہوں نے احمد رشید کے قلمی نام سے اپنی پہچان بنائی۔ ان کے والد کا نام عبد الرشید اور والدہ کا نام ہاجرہ بیگم تھا۔ احمد رشید کی عمر تقریباً آٹھ سال کی ہی تھی کہ ان کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ گیا، جس کی وجہ سے ان کے والد ہی نے ان کی پرورش کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت بھی کی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایم اے کی سند حاصل کی اور درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو گئے۔

احمد رشید کا درس و تدریس کے ساتھ ساتھ ادب اور صحافت سے بھی گہرا تعلق رہا۔ اسی … مزید پڑھیے

پر اسرار پینٹنگ ۔۔۔ عمیر صفدر، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اور (ترجمہ شدہ؟) ناول

پر اسرار پینٹنگ

از قلم

عمیر صفدر

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

پر اسرار پینٹنگ

 

 

نا معلوم

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

مارکیٹ میں چہل قدمی کے دوران جے جے اور ایرک ادھر ادھر چیزوں پر نظر ڈالنے میں مصروف تھے۔ ان دونوں بھائیوں کو شاید علم ہی نہیں تھا کہ انہیں ایک عجیب قسم کے اور حیرت انگیز ایڈونچر کا سامنا ہونے والا ہے۔ چمکدار دھوپ نکلی ہوئی تھی اور یہ جگہ کوسٹ ٹاؤن تھی جو مچھیروں کا ایک گاؤں ہے۔

’’واہ!‘‘ ایرک نے ایک قدیم پستول اٹھاتے ہوئے کہا۔ ’’یہ انکل براؤن کو تحفہ کے طور پر دے سکتے ہیں۔ آخر کئی دن سے ہم ان کے ہاں ٹھہرے ہوئے بھی تو ہیں۔‘‘

پھر ایرک نے اس کی قیمت معلوم کی۔ ’’ارے شاید نہیں۔‘‘ پھر یہ الفاظ ادا کرنے کے بعد اس نے پستول واپس نیچے رکھ دی۔

انہوں نے مارکیٹ میں ایک گھنٹہ مزید گزارا جہاں سوئی سے صوفے تک سب دستیاب تھا۔ ان دونوں کو شاپنگ میں کیا مزہ آیا ہو گا کہ … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ ۶۳، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء ۔۔۔ مدیر: اعجاز عبید

۲۰۰۵ء سے جاری اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا ادبی جریدہ

سہ ماہی ’سَمت‘

شمارہ ۶۳

جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

 

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

 

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

سَمت

 

شمارہ ۶۳

 

جولائی تا ستمبر ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

 

 

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ۔۔۔۔۔

تازہ شمارہ حاضر ہے۔ جو اس بار کچھ زیادہ ہی ضخیم ہو گیا ہے اگرچہ اس بار کچھ نیا قسط وار سلسلہ شروع کرنے کا ارادہ تھا، لیکن رسالے کی ضخامت کے باعث اسے مؤخر کر رہا ہوں۔

اس بار بہت دنوں بعد کوئی گوشہ شامل کیا جا رہا ہے۔ احمد رشید علی گڑھ کے احباب میں (بلکہ کچھ حد تک شاگرد کہا جا سکتا ہے، کہ انہوں نے اپنے ابتدائی افسانے اصلاح کے لئے مجھے دئے تھے!) شامل ہیں، اور ان کے ضمن میں مجھے اس بات کا احساس ہے کہ اب تک ان کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں ہو سکی ہے۔ اس احساس کے تحت ان پر گوشہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا جا چکا تھا کہ ادھر کئی … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید