اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سیکریٹ ایجینٹ ۔۔۔ عطا محمد تبسم

بچوں کا جاسوسی ناول

سیکریٹ ایجینٹ

از قلم

عطا محمد تبسم


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

سیکرٹ ایجنٹ

 

 

بچوں کا ناول

 

 

عطا محمد تبسّم

 

 

پہلا باب : بہروپیا فنکار

عدیل کی چھٹیاں ختم ہو چکی تھیں اور کینیا سے اس کی واپسی کا سفر شروع ہو رہا تھا۔ وہ دو ماہ پہلے اپنے چچا کے یہاں چھٹیاں گزارنے آیا تھا۔ کینیا کے باغات اور جنگلوں میں اس نے اپنی چھٹیوں میں خوب مزے کئے۔ اب اسے نیویارک واپس جانا تھا۔ عدیل کے والدین بہت عرصے سے امریکہ میں مقیم تھے۔ اس کی پیدائش امریکہ میں ہوئی تھی اس لئے وہ یہاں کی بود و باش کا عادی ہو چکا تھا۔ اس کے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان کے شہر کراچی میں رہتے تھے۔ اس کی خواہش تھی کہ وہ اپنی اگلی چھٹیاں پاکستان میں گزارے۔ فی الحال تو اسے امریکہ واپس جانا تھا۔ اس لئے اس نے ایک سفری ایجنٹ سے رابطہ قائم کیا تاکہ جہاز سے اس کی واپسی کی نشست محفوظ ہو جائے۔ عدیل کے سفری ایجنٹ نے اسے ایک پیشکش کی کہ اگر … مزید پڑھیے

پھولوں کے گیت ۔۔۔ اختر شیرانی، مرتبہ: اعجاز عبید

ادب اطفال کی پیشکش

پھولوں کے گیت

شاعر

اختر شیرانی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

 

پھولوں کے گیت

 

 

اختر شیرانی

 

مرتبہ: اعجاز عبید

 

 

خدا کی تعریف

تو سب کا مالک

سب کا خدا تو!

بے آسرا ہم

اور آسرا تو!

بندوں پہ شفقت

ہے کام تیرا!

لیتے ہیں ہر دم

ہم نام تیرا!

تو نے بنائی

یہ ساری دنیا!

یہ خوب صورت

یہ پیاری دنیا!

حیوان انساں

تو نے بنائے !

شہر اور بیاباں

تو نے بسائے !

روشن کئے ہیں

تو نے یہ تارے !

یہ ننھے ننھے

یہ پیارے پیارے !

باغوں میں تو نے

پودے اگائے !

پھول اور پھل سب

تو نے بنائے !

تو نے سمجھ کو

بڑھنا سکھایا!

لکھنا سکھایا

پڑھنا سکھایا!

ہے عام سب پر

احسان تیرا!

اختر کو یا رب

ہے دھیان تیرا!

٭٭٭

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے

خدا کی قدرت کے ہیں نظارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

سمے ہیں یہ کیسے پیارے پیارے

زمیں پہ پھول آسماں پہ تارے !

وہ سارے سنسار کا خدا ہے

سب اس کی قدرت ہی … مزید پڑھیے

تسبیح ۔۔۔ ڈاکٹر سیما شفیع

بچوں کی دلچسپ دینی کہانی، ایک قرآنی آیت سکھانے والی

تسبیح

از قلم

ڈاکٹر سیما شفیع

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تسبیح

 

 

ڈاکٹر سیما شفیع

 

 

آنگن میں بیٹھی سب لڑکیوں کا ہنس ہنس کر برا حال تھا!

تہنیت بیچاری سب کے درمیان سمٹی سی بیٹھی تھی۔ چہرہ شدت جذبات سے سرخ ہوا جا رہا تھا، اب یہ طے کرنا مشکل تھا کہ وہ کونسی جذباتی کیفیت میں تھی۔

شرم!

یا غصہ!

امی جی سب بچیوں کو یوں کھلکھلاتے دیکھ کر مسکرائیں اور بے اختیار ان کے دل سے دعا نکلی!

یا اللہ انہیں یوں ہی خوش و خرم رکھ، صراط مستقیم اور خوش بختی عطاء فرما، اور میرے سب بچوں کو اپنے حفظ امان میں رکھ! آمین!

مسکراتی ہوئیں باہر برآمدے میں آئیں تو بچیوں کے قہقہے دبی دبی مسکراہٹوں میں تبدیل ہو گئے۔

’’کیا لطیفے سنائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟‘‘

’’ہم بھی تو سنیں۔۔۔۔!‘‘

امی جی نے بڑے پیار سے سب کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔

’’امی جی۔۔۔۔! وہ۔۔۔۔!‘‘

’’تہنیت کہہ رہی ہے کہ اسے تیراکی سیکھنی ہے، کیونکہ۔۔۔۔۔۔‘‘

’’ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔‘‘

مناہل اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں … مزید پڑھیے

صلح حدیبیہ ۔۔۔ آیۃ اللہ مکارم شیرازی، مرتبہ: اعجاز عبید

شہعہ تفاسیر قرآن میں مشہور تفسیر نمونہ سے مقتبس

صلح حدیبیہ

از قلم

آیۃ اللہ مکارم شیرازی

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

صلح حدیبیہ

آیۃ اللہ مکارم شیرازی

مرتبہ

اعجاز عبید

 

 

صلح حدیبیہ کی کیفیت

 

چھٹی ہجری کے ماہ ذی قعدہ میں پیغمبر اکرم  عمرہ کے قصد سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ مسلمانوں کو رسول اکرم کے خواب کی اطلاع مل چکی تھی کہ رسول اکرمؐ نے اپنے تمام اصحاب کے ساتھ مسجد الحرام میں وارد ہونے کو خواب میں دیکھا ہے، اور  تمام مسلمانوں کو اس سفر میں شرکت کا شوق دلایا، اگر چہ ایک گروہ کنارہ کش ہو گیا، مگر مہاجرین و انصار اور بادیہ نشین اعراب کی ایک کثیر جماعت آپ کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہو گئی۔

یہ جمعیت جو تقریباً یک ہزار چار سو افراد پر مشتمل تھی، سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہوا تھا، اور تلوار کے علاوہ جو مسافروں کا اسلحہ شمار ہو تی تھی، کوئی جنگی ہتھیار ساتھ نہ لیا تھا۔

جب مسلمان ’’ذی  الحلیفہ‘‘ مدینہ کے نزدیک پہونچے، اور بہت سے اونٹوں کو قربانی کے … مزید پڑھیے

رئیسِ اعظم ۔۔۔ عصمت چغتائی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بچوں کی کہانی

رئیسِ اعظم

از قلم

عصمت چغتائی

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

رئیس اعظم

 

(بچوں کی کہانی)

 

 

عصمت چغتائی

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

ہماری ایک نانی اماں تھیں۔  ویسے نانی اماں تو ہر ایک کی ہوا کرتی ہیں مگر ہماری نانی اماں کا تو بس جواب نہ تھا۔  گھر میں نوکروں کی ریل پیل تھی۔  ہِل کے پانی پینے کی بھی ضرورت نہ تھی اور نانی اماں پانی تو بہت پیتی تھیں مگر ہلنے جلنے سے انہیں انتہائی نفرت تھی۔  وہ عموماً برآمدے میں رہا کرتی تھیں۔  نانیاں عموماً برآمدوں ہی میں رہنا پسند کرتی ہیں تاکہ آسانی سے کمروں پر بھی نظر رکھ سکیں اور صحن پہ بھی۔  کسی ہوئی نواڑ کی پلنگڑی پر بیٹھی ہوئی وہ تمام نوکروں اور بچوں کی نگہبانی کیا کرتیں۔  ان کی آواز بڑی پاٹ دار تھی کوئی ذرا بھی خلاف قاعدہ بات کرتا تو وہ انتہائی دبنگ آواز میں ڈپٹنے لگتیں۔

 ’’کیوں رے خدائی خوار پھر وہی لچّا پن۔‘‘

پھر اس کے اماں ابا کی طلبی ہوتی۔  جی بھر کے ان کی … مزید پڑھیے

بچوں کی جیلانی بانو ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

بڑوں نے لکھا بچون کے لئے سلسلے کی ایک اور کڑی

بچوں کی جیلانی بانو

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ….۱۶

 

 

بچوں کی جیلانی بانو

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

ایک دن کی بادشاہت

 

 

’’عارف، سلیم چلو فوراً سو جاؤ۔‘‘ امی کی آواز عین اس وقت آتی تھی جب وہ دوستوں کے حلقے میں جیسے قوالی گاتے تھے۔۔ ۔  یا پھر صبح بڑے مزے میں آئس کریم کھانے کے خواب دیکھ رہے ہیں کہ آپا جھنجھوڑ ڈالتیں۔

’’جلدی اٹھو۔  اسکول کا وقت ہو گیا۔۔ ۔‘‘ دونوں کی مصیبت میں جان تھی ہر وقت پابندی۔  ہر گھڑی تکرار۔  اپنی مرضی سے چوں بھی نہ کر سکتے تھے کبھی عارف کو گانے کا موڈ آتا تو بھائی جان ڈانٹتے ’’چپتا ہے یا نہیں ہر وقت مینڈک کی طرح ٹرائے جاتا ہے۔‘‘ باہر جاؤ تو امی پوچھتیں ’’باہر کیوں گئے۔۔ ۔ ؟‘‘ اندر رہتے تو دادی چلاتیں:

’’ہائے میرا دماغ اڑا جا رہا ہے شور کے مارے۔  اری رضیہ ذرا ان بچوں کو باہر ہانک دے !‘‘ … مزید پڑھیے

بچوں کے کرشن چندر ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

’بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے‘  سلسلے کی ایک اور کڑی

بچوں کے کرشن چندر

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

بڑوں نے لکھا بچوں کے لئے ۔۔۔۱۱

 

 

بچوں کے کرشن چندر

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

 

سبز پری

 

 

میرے بچے کی پانچویں سالگرہ تھی۔

ماں نے اسے نئے کپڑے پہنائے۔  دوستوں نے تحفے پیش کیے۔  دوسرے گھروں سے اور بھی بچے آئے تھے۔  میرا بچہ دن بھر ان سے کھیلتا رہا۔  آم کھا کر اپنے کپڑے میلا کرتا رہا۔  جامن اور چیکو کے درختوں پر چڑھنے کی کوشش کرتا رہا اور جب اس کے سارے دوست چلے گئے اور وہ بالکل تھک گیا تو سونے کے لئے میری گود میں آ بیٹھا۔

بچے نے پوچھا ’’آج ماں نے دن بھر پیار کیا۔  ایک بار بھی نہیں ڈانٹا، کیا بات ہے؟‘‘

میں نے کہا ’’آج تمہاری سالگرہ ہے۔‘‘

وہ بولا ’’تو پھر یہ سالگرہ ہر روز کیوں نہیں آتی؟‘‘

میں نے کہا ہر روز کیسے ہو گی۔  آج نیا سال ہے۔  تمہاری زندگی کا پانچواں سال ہے۔‘‘

بچہ چپ ہو … مزید پڑھیے

علی اور جنی ۔۔۔ ربیعہ سلیم مرزا

ڈم ڈم جن کے بعد بچوں کے ادب میں اس کی مصنفہ کی ایک اور پیشکش

علی اور جنّی

از قلم

ربیعہ سلیم مرزا

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

علی اور جنّی

 

ربیعہ سلیم مرزا

 

 

 

رات کے سنّاٹے میں علی کی آنکھیں نیند سے بوجھل تھیں، مگر اس کا دل کسی خاص کام کے انتظار میں دھڑک رہا تھا۔

دن میں جب  وہ اپنی دادی کی پرانی الماری کی صفائی کر رہا تھا تو اچانک ایک چمکدار چیز پر اس کی نظر پڑی۔  گرد سے اٹی ہوئی ایک پرانی، نیلی جلد والی کتاب، جس کے سرورق پر سنہری نقوش چمک رہے تھے۔

علی کو مدھم مدھم سا یاد تھا کہ جب وہ چھوٹا تھا تو دادی اس بہت ساری خوبصورت کہانیاں سناتی تھیں۔ جب وہ حیرانی سے پوچھتا،  ’’دادو،  آپ نے یہ سب کہانیاں کہاں سے سُنیں‘‘

 تو دادی چُپکے چُپکے مُسکاتیں اور کہتیں میرے پاس ایک کتاب ہے۔ جو مجھے یہ سب کہانیاں سُناتی ہے۔ اب دادی کے گزرنے کے بعد ان کی الماری علی اپنے کمرے میں اٹھا لایا تھا۔ اور اب اسے کتاب بالآخر مل … مزید پڑھیے

بلیک کول اور شیطان کی سرائے ۔۔۔ چارلس ڈیکنس، ترجمہ: عطا محمد تبسمؔ

چارلس ڈیکنس کے بچوں کے ناول کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ

بلیک کول اور شیطان کی سرائے

ترجمہ

عطا محمد تبسمؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

بلیک کول اور شیطان کی سرائے

(بلیک کول اینڈ دی ڈیولز ان)

چارلس ڈیکنس

ترجمہ: عطا محمد تبسم

’شیطان کی سرائے‘ جانے لوگ اس گھر کو اس نام سے کیوں یاد کرتے تھے۔ یہ گھر آئرلینڈ میں کونیمارا پہاڑوں میں ایک چھوٹی سی وادی میں تھا۔ اسے ایک اجنبی نے بنایا تھا۔ لیکن اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کہاں سے آیا ہے، اور آس پاس کے لوگوں نے اسے بلیک کول کا نام دے رکھا تھا۔ لوگوں نے اس کے گھر کو شیطان کی سرائے کا نام دے رکھا تھا۔ یہاں کسی نے کسی کو کبھی آتے جاتے نہیں دیکھا۔ بلیک کول اکیلا رہتا تھا۔ سوائے ایک پرانے نوکر کے۔ ان دونوں کی جوڑی بھی دو شیطانوں کی جوڑی تھی۔ جس سے کوئی ملنا نہیں چاہتا تھا۔

پہلے پہلے جب وہ وادی میں رہتے تھے، ان کے بارے میں خوب اندازے لگائے گئے، کہ وہ کون تھے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ بلیک کول اس … مزید پڑھیے

پر اسرار پینٹنگ ۔۔۔ عمیر صفدر، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اور (ترجمہ شدہ؟) ناول

پر اسرار پینٹنگ

از قلم

عمیر صفدر

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

پر اسرار پینٹنگ

 

 

نا معلوم

 

 

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

 

مارکیٹ میں چہل قدمی کے دوران جے جے اور ایرک ادھر ادھر چیزوں پر نظر ڈالنے میں مصروف تھے۔ ان دونوں بھائیوں کو شاید علم ہی نہیں تھا کہ انہیں ایک عجیب قسم کے اور حیرت انگیز ایڈونچر کا سامنا ہونے والا ہے۔ چمکدار دھوپ نکلی ہوئی تھی اور یہ جگہ کوسٹ ٹاؤن تھی جو مچھیروں کا ایک گاؤں ہے۔

’’واہ!‘‘ ایرک نے ایک قدیم پستول اٹھاتے ہوئے کہا۔ ’’یہ انکل براؤن کو تحفہ کے طور پر دے سکتے ہیں۔ آخر کئی دن سے ہم ان کے ہاں ٹھہرے ہوئے بھی تو ہیں۔‘‘

پھر ایرک نے اس کی قیمت معلوم کی۔ ’’ارے شاید نہیں۔‘‘ پھر یہ الفاظ ادا کرنے کے بعد اس نے پستول واپس نیچے رکھ دی۔

انہوں نے مارکیٹ میں ایک گھنٹہ مزید گزارا جہاں سوئی سے صوفے تک سب دستیاب تھا۔ ان دونوں کو شاپنگ میں کیا مزہ آیا ہو گا کہ … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید