اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


ترجمہ ترجمان القرآن ۔۔۔ مولانا ابو الکلام آزادؔ، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک شہرۂ آفاق کارنامہ

ترجمہ ترجمان القرآن

تفسیر ترجمان القرآن میں شامل ترجمہ از قلم

مولانا ابو الکلام آزادؔ

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل
پی ڈی ایف فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

کتاب کا  نمونہ پڑھیں…..

۲۔ سورۃ البقرۃ

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

۱       الف۔ لام۔ میم۔

۲       یہ الکتاب ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں۔ متقی انسانوں پر (سعادت کی) راہ کھولنے والی

۳       (متقی انسان وہ ہیں) جو غیب (کی حقیقتوں) پر ایمان رکھتے ہیں نماز قائم کرتے ہیں اور ہم نے جو کچھ روزی انہیں دے رکھی ہے اسے (نیکی کی راہ میں) خرچ کرتے ہیں

۴       نیز وہ لوگ جو اس (سچائی) پر ایمان رکھتے ہیں۔ جو تم پر (یعنی پیغمبر اسلام پر) نازل ہوئی ہے اور ان تمام (سچائیوں پر) جو تم سے پہلے (یعنی پیغمبر اسلام سے پہلے) نازل ہو چکی ہیں اور (ساتھی ہی) آخرت (کی زندگی) کے لیے بھی ان کے اندر یقین ہے

۵       تو یقیناً یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کے (ٹھہرائے ہوئے) راستہ پر ہیں اور یہی ہیں (دنیا اور آخرت میں) کامیابی پانے والے

۶       (لیکن) وہ لوگ جنہوں … مزید پڑھیے

کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں ۔۔۔ جاوید صدیقی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

اعجاز عبید کی جمع و ترتیب ایک اور شاہکار برقی کتاب

کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں

از قلم

جاوید صدیقی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

کہانی والی خالہ

اور دو مزید کہانیاں

جاوید صدیقی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

کہانی والی خالہ

ماگھ کی پہلی مہاوٹ گری تو جلدی جلدی سارے گدے لحاف نکالے گئے۔ اُنھیں دھوپ دی گئی۔ کچھ نئی رضا ئیاں بنوائی گئیں۔ صدریاں، سویٹر اور شا لیں بھی صندوقوں سے باہر آ گئے۔ دالان میں لٹکے ہوئے بھاری پردے کھول کر دیکھے گئے۔ کہانی والی خالہ ابھی تک نہیں آئیں۔ بچوں نے بار بار پوچھنا شروع کیا۔

کب آئیں گی؟ اے مرے کیوں جا رہے ہو ہر سال تو آتی ہیں اس سال بھی آ جائیں گی۔ مگر بچے بے چین تھے۔ ہر سال تو سردیاں شروع ہوتے ہی آ جاتی تھیں۔ اب کی بار دیر کیوں ہو گئی۔

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب ٹی وی ایجاد نہیں ہوا تھا اور موبائیل فون کا نام بھی کسی نے نہیں سنا تھا۔ ریڈیو آ چکا تھا مگر وہ ہر ایک کے بس کی چیز … مزید پڑھیے

دامنِ خواب ۔۔۔ باقی صدیقی، جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

مشہور بہترین شاعر باقی صدیقی کی غزلیں

دامنِ خواب

شاعر

باقی صدیقی

جمع و ترتیب

یاور ماجد، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

دامنِ خواب

 

باقی صدیقی

 

جمع و ترتیب: یاور ماجد، اعجاز عبید

 

 

 

 

 

جب گھیر کے بے کسی نے مارا

کوئی بھی نہ دے سکا سہارا

 

ساحل سے نہ کیجیے اشارا

کچھ اور بھی دور اب خدارا

 

خاموش ہیں اس طرح وہ جیسے

میں نے کسی اور کو پکارا

 

احساس ملا ہے سب کو لیکن

چمکا ہے کوئی کوئی ستارا

 

ہوتی ہے قدم قدم پہ لغزش

ملتا ہے کہیں کہیں سہارا

 

کھاتے گئے ہم فریب جتنے

بڑھتا گیا حوصلہ ہمارا

 

کس طرح کٹے گی رات باقیؔ

دن تو کسی طور سے گزارا

 

اب کیا ہو کہ لب پہ آ گیا ہے

ہر چند یہ راز تھا تمہارا

 

اس طرح خموش ہیں وہ جیسے

میں نے کسی اور کو پکارا

 

حالات کی نذر ہو نہ جائے

باقیؔ ہے جو ضبطِ غم کا یارا

1/1/1951

٭٭٭

 

 

ندی کے اس پار کھڑا اک پیڑ اکیلا

دیکھ رہا ہے ان … مزید پڑھیے

آنکھیں : مختلف شعراء کی ۵۴ غزلیں ۔۔۔ ترتیب: نا معلوم، اعجاز عبید

یک موضوعی برقی شعری مجموعہ

آنکھیں

فیس بک سے ماخوذ

ترتیب

نا معلوم، اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب کا مطالعہ کریں…..

آنکھیں

ترتیب: نا معلوم، اعجاز عبید

(آنکھوں کے موضوع پر ۵۴ مختلف غزلیں)

1۔ زین شکیل

کون آنکھوں میں ڈال کر آنکھیں

لے گیا ہے نکال کر آنکھیں

تم بہت دیر بعد لوٹے ہو

کون رکھتا سنبھال کر آنکھیں

میں تری دسترس میں ہوں اب بھی

یوں نہ رو رو کے لال کر آنکھیں

لوٹ کے گھر کو آ گئے واپس

تیرے رستوں پہ ڈال کر آنکھیں

چاہے جتنا تباہ کر مجھ کو

چاہے جتنی نڈھال کر آنکھیں

آج اندھوں کے شہر سے آخر

آ گیا ہوں اچھال کر آنکھیں

٭٭٭

2- زین شکیل

چل رہی ہیں چال آنکھیں

اُس کی بے مثال آنکھیں

لے کے پھر رہا ہے وہ

شہر میں کمال آنکھیں

بھولتیں نہیں مجھ کو

اب بھی پُر ملال آنکھیں

کر رہی ہیں زخموں کا

کب سے اندمال آنکھیں

دیکھ دیکھ راہوں کو

ہو گئیں نڈھال آنکھیں

خود جواب تھیں لیکن

بن گئیں سوال آنکھیں

دیکھ! میری آنکھوں میں

اس طرح نہ ڈال آنکھیں

اے خدا رہیں قائم

اُس کی لازوال، … مزید پڑھیے

سہ ماہی سَمت شمارہ ۵۹، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۳ء ۔۔۔ مدیر : اعجاز عبید

عہد ساز جریدہ ’’سَمت‘‘ کا تازہ شمارہ

سہ ماہی سَمت شمارہ ۵۹

جولائی تا ستمبر ۲۰۲۳ء

مدیر :

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

جریدہ کا مطالعہ کریں…..

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔

تازہ شمارہ حاضر ہے اور یہ اتفاق سے بالکل عام شمارہ ہے۔ عرصے سے اتنے احباب ہم سے بچھڑتے رہے تھے کہ ہر شمارے میں  تین چار رفتگاں کو یاد کیا جاتا تھا۔ اور اس وجہ سے ’سمت‘ کے خصوصی گوشے بھی ختم کر دئے گئے تھے۔ اور ہر شمارہ ضخیم یعنی چار پانچ سو A4  سائز کے صفحات کے ورڈ ڈاکیومینٹ پر مشتمل ہو رہا تھا۔ اس بار پیش ہے تقریباً دو سو صفحات پر مبنی عام شمارہ جس کی خصوصی مبارکباد، وہ اس وجہ سے پچھلے سہ ماہی میں خوش قسمتی سے کوئی  اتنا اہم ادیب و شاعر نے ہمیں خیرباد نہیں کیا ہے جسے یاد کرنا ضروری سمجھا جائے!  البتہ  مستقبل کے لئے خصوصی نمبر کے بارے میں احباب رائے دیں کہ کس نوعیت کا اور کس موضوع پر خصوصی شمارہ رکھا جائے۔

اس شمارے میں قسط وار سلسلہ کا شمول نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ سلسلوں کے لئے گفتگو جاری … مزید پڑھیے

ترجمہ تدبر القرآن ۔۔۔ امین احسن اصلاحی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

قرآنی تفاسیر اور تراجم میں ایک اور اضافہ

ترجمہ تدبر القرآن

از قلم

امین احسن اصلاحی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

۱۔ سورۃ الفاتحۃ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے

۱۔ شروع خدائے رحمن و رحیم کے نام سے

۲۔ شکر کا سزا وار حقیقی اللہ ہے کائنات کا رب

۳۔ رحمان اور رحیم

۴۔ جزا و سزا کے دن کا مالک

۵۔ ہم تیری ہی بندگی کرتے ہیں اور تجھی سے مدد مانگتے ہیں

۶۔ ہمیں سیدھے رستے کی ہدایت بخش

۷۔ ان لوگوں کے رستے کی جن پر تو نے اپنا فضل فرمایا، جو نہ مغضوب ہوئے اور نہ گمراہ

٭٭٭

۲۔ سورۃ البقرۃ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے

۱۔ یہ الف، لام، میم ہے

۲۔ یہ کتاب الٰہی ہے۔ اس کے کتاب الٰہی ہونے میں کوئی شک نہیں ہدایت ہے خدا سے ڈرنے والوں کے لیے

۳۔ ان لوگوں کے لیے جو غیب میں رہتے ایمان لاتے ہیں، نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ہے … مزید پڑھیے

گم سمندر ۔۔۔ آفتاب اقبال شمیم

ایک اور عمدہ شعری مجموعہ

گم سمندر

شاعر

آفتاب اقبال شمیم

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

…..مکمل کتاب پڑھیں

گم سمندر

 

 

آفتاب اقبال شمیم

 

 

 

آشنا نا آشنا

 

دن کے مکان میں

لائے کرن سفارتیں سورج کے شہر کی

در آئے تنگیوں میں دریچے کی آنکھ سے

وسعت سپہر کی

نیرنگ واقعات سے ہر سو بنی ہوئی

تصویر دہر کی

ہر گل کی چشمِ وا

تکتی ہے ایک منظر ہم زاد چار سو

اڑتی ہے اوج شاخ سے ہریالیوں کی بو

لمحوں کے چنگ سے

پھوٹیں شرار نغمہ سرائے بہار کے

رت کے چڑھاؤ میں

موہوم، بے نشان اشارے اتار کے

نا دید کا نمو

حلقے میں گھومتی ہوئی گونجوں کی آب جو

آواز ہفت زاویہ موسم کے اسم کی

جیسے ہو یہ زمیں کوئی وادی طلسم کی

آنکھوں کے آس پاس

عیش رواں میں بہتی ہوئی ناؤ جسم کی

دلدادۂ حواس

تکتا ہے اپنی چشم تمنا کے روبرو

دلدار خوبرو

جس کے بدن میں اطلس دنیا کا لمس ہے

بیٹھا ہے جو نمود کی اونچی نشست پر

جلوے کی شست پر

رنگوں کی دھوپ میں

پھیلی ہیں خوشبوئیں گل ثروت کے عطر کی… مزید پڑھیے

نیا جزیرہ ۔۔۔ اسلمؔ عمادی

ستر کی دہائی کا ایک جدید شعری مجموعہ

نیا جزیرہ

از قلم

اسلمؔ عمادی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

بسم اللہ الرحمن الرحیم

یَا عِماَدُمنْ لَا عِمَادَلَہُ

انتساب

میرے محترم

جناب سعید الحق عمادی

کے نام

تحفہ

میرے پیارے دوست

محمد اعظم

کے لیے

حمد

ہنستے رہیں گے لب یہ عنایت اُسی کی ہے

برسیں گے ہم یہ پھول یہ اُلفت اُسی کی ہے

میں کیا ہوں ایک قطرہ بحر کمال شوق

ہوں آج موج زن تو یہ قدرت اسی کی ہے

مجھ سے تمام شہر میں ہے گرمیِ حیات

میرے بدن میں ساری حرارت اسی کی ہے

ہم کو بنا دیا ہے، ہواؤں کا حکمراں

ہم پر اتر رہی ہے جو طاقت اسی کی ہے

ہم کیا تھے، صرف رنگِ بصارت کا آئینہ

ہم میں جو آ گئی ہے بصیرت اسی کی ہے

٭ ٭٭

نعت

محمدؐ مصطفی

ہم ٹوٹتی راتوں میں جیتے ہیں

ہمارے ہاتھوں میں پتوار ہے اور کشتیِ ہستی میں،

فتنہ ہے شکستوں کا۔

کہ دلدل میں چلا کرتے ہیں

دلدل۔

کچھ ایسا ہے کہ دل تاب و تواں کو بھول جاتا ہے

قدم بھر جاتے ہیں

آنکھیں ہماری آنسوؤں سے … مزید پڑھیے

مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے ۔۔۔ ابن کنول، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

اعجاز عبید کا جمع و ترتیب کردہ افسانوی مجموعہ

مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے

از قلم

ابن کنول

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

چھوٹی آپا

بارہ برس کی طویل مدت کے بعد میں علی گڑھ جا رہا تھا۔ ساجدہ باجی نے بہت بہت لکھا کہ اگر تم نہیں آئے تو عمر بھر کے لیے لڑائی ہو جائے گی۔ ساجدہ باجی میری سب سے بڑی بہن ہیں۔ جب ہم علی گڑھ میں رہتے تھے تو ان کی شادی عمران بھائی سے ہوئی تھی۔ اب وہ اپنی لڑکی کی شادی کر رہے تھے اور ہم سب کو بلایا تھا، امی اور ابّا کے علاوہ ریحان اور اس کے بچّے بھی ساتھ جا رہے تھے۔ ریحان اور سائمہ کی شادی کو کئی سال ہو گئے۔ میں اس سے بڑا ہونے کے باوجود ابھی تک تنہا تھا۔ کبھی اتنی فرصت ہی نہیں ملی کہ شادی کے بارے میں سوچتا۔

بمبئی سے جب ہم لوگ گاڑی پر سوار ہوئے تو مجھے ایک ایک کر کے سب ہی رشتہ داروں اور دوستوں کی باتیں یاد آنے لگیں۔ چچا جان! چچا جان کے تو اب بال بھی سفید ہو گئے … مزید پڑھیے

کچھ اسلامی کہانیاں ۔۔۔ مرتبہ: اسرار الحق

دینی اور اخلاقی سبق آموز کہانیاں

کچھ  اسلامی کہانیاں

مرتبہ

اسرار الحق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
مکمل کتاب پڑھیں ….

ایمرجینسی لائٹ

یہ پچھلے جمعہ کی بات ہے کہ میں رات کے آٹھ بجے اپنے دفتر کی آٹھویں منزل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک بجلی چلی گئی۔ سارا علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔ عجیب بھیانک منظر تھا، دور دور تک کہیں روشنی کا نام نہیں تھا۔ کمرے کا ایر کنڈیشن بھی بند ہو گیا۔ ذرا سی دیر میں سارا جسم پسینے سے شرابور ہو گیا۔ شیشے کی عمارت میں بڑھتی ہوئی گرمی سے سانس پھولنا شروع ہو گیا۔ میں جلدی سے باہر نکلنے کے لئے اٹھا، لیکن اٹھتے ہی دروازے سے ٹکرا گیا۔ مجھے ابھی تک یہ علم بھی نہیں تھا کہ کرسی سے دروازے تک کتنے قدم کا فاصلہ ہے۔ خیر کسی طرح لفٹ تک پہونچا لیکن آہ۔ وہ لفٹ بھی بند پڑی تھی اور اس میں سے ان لوگوں کے چیخنے کی آوازیں آ رہی تھیں جو لفٹ میں پھنس گے تھے۔ کئی جگہ ٹھوکریں کھا کر زینے تک پہنچا اور دیوار کے سہارے ٹٹول ٹٹول کر نیچے اترنا شروع کیا۔ کئی جگہ ٹھوکر کھائی، … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید