اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


اِک ہاری جنگ کے بارے میں ۔۔۔ سویٹلانا ایلکسیوچ ترجمہ: قیصر نذیر خاورؔ

نوبل انعام کے لیکچر کا ترجمہ

اِک ہاری جنگ کے بارے میں

از قلم

سویٹلانا ایلکسیوچ

ترجمہ: قیصر نذیر خاورؔ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکلمل کتاب  پڑھیں…..

سویٹلانا ایلکسیوچ (Svetlana Alexievich) کا نوبل لیکچر: نوبل انعام 2015ء

(O proigrannoy bitve)

میں اس مقام پر اکیلے نہیں کھڑی۔۔ میرے اردگرد آوازیں ہیں، سینکڑوں آوازیں۔ یہ میرے ساتھ بچپن سے ہمیشہ رہی ہیں۔ میں مضافات میں پلی بڑھی ہوں۔ ہم جب بچے تھے تو گھر کے باہر کھیلنا ہمیں پسند تھا لیکن جیسے ہی شام ہوتی تو گاؤں کی ان عورتوں کی تھکی آوازیں ہمیں مقناطیس کی طرح کھینچ لیتیں جو اپنے جھونپڑوں کے پاس بینچوں پر اکٹھی ہوئی ہوتیں۔ ان میں سے کسی کا خاوند، باپ یا بھائی نہیں تھا۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد ہمارے گاؤں میں مرد تھے، مجھے یاد نہیں۔ جنگ کے دوران ہر چار میں سے ایک بیلارسین یا تو محاذ پر یا پھر مزاحمت کرنے والوں کے ساتھ لڑتے ہوئے مارا جا چکا تھا۔ جنگ کے بعد ہم بچے عورتوں کی دُنیا میں رہتے تھے۔ مجھے جو سب سے زیادہ یاد ہے وہ یہ ہے کہ عورتیں موت کے بارے میں نہیں بلکہ محبت … مزید پڑھیے

رَوشنی کی تلاش ۔۔۔ خرم علی شفیق

بچوں کے لیے اقبال کی شاعری کی تفسیر

رَوشنی کی تلاش

از قلم

خرم علی شفیق

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

 

رَوشنی کی تلاش

بچوں کے لیے

خرم علی شفیق

 

 

 

۱۔ شاعری کا باغ

علامہ اقبال کی شاعری ایک باغ کی طرح ہے۔ یہ دس حصوں میں بٹا ہوا ہے۔ یہ حصے در اصل وہ دس کتابیں ہیں جن میں سے ہر ایک کے کھلنے پر باغ کا ایک ایک حصہ سامنے آ جاتا ہے۔
باغ کے بیچوں بیچ ایک سیار گاہ ہے۔ اِس کا نام جاوید نامہ ہے۔ اگرچہ آپ کو باغ کے اُس حصے کی تلاش ہے جو بچوں کے لیے ہے مگر سیار گاہ کو ایک نظر دیکھے بغیر باغ کی کوئی بھی سیر نا مکمل ہے اِس لیے اب آپ کے قدم جاوید نامہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

 

۲۔ جاوید نامہ

سیار گاہ کے باہر آپ کو علامہ اقبال خدا سے دعا مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں، ’’یا اللہ! میری بات کو نوجوانوں کے لیے آسان بنا دے کیونکہ میں ایک دوسرے جہان کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں۔‘‘
اب … مزید پڑھیے

رابعہ (طویل نظم) ۔۔۔ فرحت عباس شاہ

ایک اور طویل نظم

رابعہ

از قلم

فرحت عباس شاہ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل نظم پڑھیں۔۔۔۔۔

رابعہ

طویل نظم

فرحت عباس شاہ

دو حرف

میں نے اس وقت طویل نظمیں لکھنا شروع کیں جب اردو شاعری میں بہت کم شعراء اس مشکل اور کٹھن میدان میں نظر آئے۔ ن م راشد کی نظم حسن کوزہ گر پڑھی تو میرے اندر سے آواز آئی کہ اسے کسی اور طرح سے ہونا چاہیے تھا۔ پھر میں بھول گیا۔ سالوں بعد یہ نظم تخلیق ہوئی جس کی بحر تو وہی تھی لیکن سیاق و سباق الگ ہو گیا تھا۔ اس نظم نے ایک سچے واقعے اور منہ زور کیفیت سے جنم لیا جس کے گواہ پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر منصور اور شفیق احمد خان ہیں۔ نظم لکھ پانے کے غیر حقیقی زعم جیسی موذی امراض کے شکار شعراء اور بد دیانت ناقدین یہ نظم بالکل نہ پڑھیں ورنہ مارے جائیں گے۔ اور جو سچے اور حقیقی ہیں میں ان کا سب سے بڑا علمبردار ہوں۔۔ ہاں شاعری سے محبت کرنے والے اور شاعری کی عزت کرنے والے یہ نظم مِس نہ کریں۔
فرحت عباس شاہ

رابعہ

رابعہ!
او مری اجنبی … مزید پڑھیے

معاصر شاعری کی تنقیدی بیاض ۔۔۔ حقانی القاسمی

ایک اور طویل معاصر شعری منظر نامہ

معاصر شاعری کی تنقیدی بیاض

از قلم

حقانی القاسمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

فلسفی اور دانشور افلاطون نے تعلیمی اخلاقی اور فلسفیانہ نقطۂ نظر سے شاعری کو نہ صرف مسترد کیا تھا بلکہ شاعروں کو مثالی ریاست سے جلا وطن کرنے کی بات بھی کہی تھی۔  شاعری کے بارے میں افلاطون کا خیال یہ تھا کہ یہ معاشرے کے لیے مضر اور مخرب اخلاق ہے اس کی بنیاد کذب اور فریب پر ہے۔  افلاطون کا ارتکاز اخلاقی اقدار پر تھا وہ شاعری کو فضول اور توانائی کا زیاں سمجھتے تھے افلاطون کے اس شاعری مخالف بیانیے کے باوجود پوری دنیا کے ادبیات میں شاعروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اسی لیے دہائی کے اعتبار سے شاعری کے انتخابات بھی شائع ہوتے رہے ہیں اور ہر معاشرے میں شاعری کی ایک مضبوط اور مستحکم روایت بھی رہی ہے۔  اردو کے تشکیلی اور ارتقائی مراحل میں بھی شاعری کا کردار بہت اہم رہا ہے۔  اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاعری کی اہمیت و معنویت کسی بھی عہد میں کم نہیں رہی ہے۔  عصر حاضر … مزید پڑھیے

معاصر شعری کہکشاں ۔۔۔ حقانی القاسمی

کچھ نئے شاعروں پر مضامین

معاصر شعری کہکشاں

از قلم

حقانی القاسمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل
….. کتاب کا نمونہ پڑھیں

یاور وارثی

حرف حرف حیرتوں کے در کھولنے والی شاعری روبرو ہو تو ذہنی وجود ایک عجب ارتعاشی کیفیت سے ہمکنار ہوتا ہے۔ باطن کی قندیلیں خارج میں روشن تو تخیل کی نئی لہریں ماورائے امکاں سمتوں کا سفر کرنے لگتی ہیں۔:

چومنے آتی ہے اک شوخ کرن سورج کی
عارض گل پہ چمکتا ہے گہر پانی کا

ہر برگ رہگزر نے مری رہنمائی کی
ہر پھول میرے واسطے قندیل ہو گیا

ندرت و تحیر سے معمور یہ شعر جہاں ایک نئی تخلیقی رہ گزر کا پتہ دیتے ہیں وہیں شاعر کے آئینہ ادراک کا اشارہ بھی بن گئے ہیں۔
تازہ پانی کے لمس سے ہی سخن چہرہ کو شادابی ملتی ہے اس لئے اچھی شاعری ہمیشہ احساس و اظہار کے نئے در کی تلاش میں رہتی ہے۔ یاور وارثی نے اپنے تخلیقی بہاو کے عمل میں تازہ کاری سے رشتہ جوڑے رکھا ہے مگر تازگی کی رو میں کلاسیکیت کی روح سے تعلق نہیں توڑا ہے کہ جدت اور روایت کے حسن امتزاج سے ہی تخلیقی … مزید پڑھیے

نیا نگر ۔۔۔ تصنیف حیدر

کسی بھی شہر کے ادبی حلقوں کی سرگرمیوں، رفاقتوں اور رقابتوں کا بیانیہ

نیا نگر

ناول

از قلم

تصنیف حیدر

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

….. کتاب کا نمونہ پڑھیں

اقتباس

نجیب بہت دیر سے بیٹھا ایک پھڑکتی ہوئی دھن سنے جا رہا تھا۔ موسیقی کے تاروں پر کہیں کہیں کسی شخص کی اوبڑ کھابڑ اور بے سری تان گونج رہی تھی، مگر وہ سمجھ سکتا تھا کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں اس بے سری اور اٹکل پچو تان کی جگہ الفاظ بھرنے ہیں۔ سامنے دیوار پر تکیے کی مدد سے ٹیک لگائے، چوڑی دار پجامہ اور نفیس کرتا پہنے ایک چھریرے بدن کا جوان بیٹھا تھا۔ وہ نیم دراز تھا اور اس نے اپنی ایک ٹانگ کی ایڑی کو دوسری ٹانگ کے گھٹنے پر اس طرح سجا رکھا تھا کہ بیچ میں ابھرنے والے خلائی مثلث سے اس کے گمبھیر ماتھے پر ابھرنے والی شکنیں صاف طور پر دیکھی جا سکتی تھیں۔ برابر میں دھول میں دھنسا ہوا ایک صوفا رکھا تھا، جس پر رکھے ہوئے بڑے سائز کے کشن اپنے کور سمیت اتنے بوسیدہ ہو چکے تھے کہ ان کے وجود کالے قیٹ ہو گئے تھے۔ … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘، شمارہ ۵۸، اپریل تا جون ۲۰۲۳ء

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۵۸، اپریل تا جون ۲۰۲۳ء

اعجاز عبید کی ادارت میں

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

جریدے کا نمونہ پڑھیں …..

نعت ۔۔۔ امجد اسلام امجد

 

شہرِ نبیﷺ کے سامنے آہستہ بولیے
دھیرے سے بات کیجیے، آہستہ بولیے

اُن کی گلی میں دیکھ کر رکھیے ذرا قدم
خود کو بہت سنبھالیے، آہستہ بولیے

ان سے کبھی نہ کیجیے اپنی صدا بلند
پیشِ نبیﷺ جو آیئے، آہستہ بولیے

شہرِ نبیﷺ ہے شہرِ ادب کان دھر کے دیکھ
کہتے ہیں اس کے راستے، آہستہ بولیے

ہر اک سے کیجیے گا یہاں مسکرا کے بات
جس سے بھی بات کیجیے، آہستہ بولیے

آداب یہ ہی بزمِ شہِ دو جہاں کے ہیں
سر کو جھکا کے آئیے، آہستہ بولیے

امجدؔ وہ جان لیتے ہیں سائل کے دل کی بات
پھر بھی جو دل مچل اُٹھے، آہستہ بولیے
٭٭٭

گاہے گاہے باز خواں

غزل ۔۔۔ رئیس فروغ

آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں سپنوں میں بکھرا دینا
جتنے بھی ہیں روپ تمہارے جیتے جی دکھلا دینا

رات اور دن کے بیچ کہیں پر جاگے سوتے رستوں میں
میں تم سے ایک بات … مزید پڑھیے

رئیس فروغ: شخصیت اور فن ۔۔۔ جمع و ترتیب: طارق رئیس فروغ، اعجاز عبید

مشہور اور اپنی طرز کے واحد شاعر رئیس فروغؔ کی شخصیت اور فن پر مضامین کا مجموعہ

رئیس فروغ: شخصیت اور فن

مفت کتب کے لئے پیشکش

جمع و ترتیب: طارق رئیس فروغ، اعجاز عبید

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ……..

تعارف ۔۔ رئیس فروغ

رئیس فروغ کا پورا نام سیّد محمد یونس حسن تھا۔

مراد آباد یوپی ہندوستان میں ۱۵ فروری ۱۹۲۶ء کو پیدا ہوئے۔

دینی و مذہبی گھرانے سے تعلق تھا

ان کے جدِ امجد شاہ لطف اللہ کا مزار مبارک مراد آباد یوپی میں ہے

خاندان میں ان کے علاوہ کوئی شاعر و ادیب نہیں تھا۔

آپ نے شاعری کی ابتداء ہندوستان میں ہی کر دی۔

اکثر مشاعروں میں شرکت کرتے تھے۔

مراد آباد میں اپنا ایک حلقہ رکھتے تھے۔

شروع میں کچھ عرصہ قمر مرادآبادی کی محفل میں شرکت کی۔ لیکن جلد ہی اپنی راہ الگ متعین کر لی۔

۱۹۵۰ء میں شادی ہوئی۔

ہندوستان میں راشننگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کی۔

۱۹۵۰ء ہی میں پاکستان آ گئے۔

کچھ عرصہ ٹھٹھہ، سندھ میں مقیم رہے۔ ٹھٹھہ میں اسکول ٹیچر رہے۔

پھر کراچی آ گئے۔

بی اے کراچی یونیورسٹی سے کیا۔

ایک … مزید پڑھیے

حیرت ۔۔۔ رشید سندیلوی

چار چار اشعار کی غزلوں کا ایک خصوصی برقی شعری مجموعہ

حیرت

از قلم

رشید سندیلوی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں ………..

حیرت

 

رشید سندیلوی

 

مجموعہ : حیرت

صنف  : غزلیں (چار شعروں کی غزلیں)

شاعر : رشید سندیلوی

انتساب : والد گرامی جناب غلام غوث غم

سال : جنوری 2023

 

 

1

 

تیری باتیں اچھی لگتی تھیں

ٹھنڈی راتیں اچھی لگتی تھیں

 

ہم اک ریل پہ گاؤں جاتے تھے

اور ملاقاتیں اچھی لگتی تھیں

 

دھیما لہجہ تھا ہم سب کا سو

میٹھی باتیں اچھی لگتی تھیں

 

بچے پڑھ لکھ کر سو جاتے تھے

ڈھلتی راتیں اچھی لگتی تھیں

 

 

 

2

 

ہو گئے خاک نشیں خاک اڑانے والے

خود ہی مٹنے لگے آثار مٹانے والے

 

اس کی جانب ہوا مائل تو اچنبھا کیا ہے

آ کے دیکھیں اسے اک بار زمانے والے

 

رخ کو بدلا ہے کمیں گاہ میں ایسے اس نے

سب ہی ناکام ہوئے تیز نشانے والے

 

اپنی آنکھوں سے تجھے کیسے مکمل دیکھیں

کتنے عاجز ہیں یہ تصویر بنانے والے

 

 3

 

آستینوں میں سانپ پلتے ہیں

سائے اہرام سے نکلتے ہیں

 

 یہ نشیمن جلانے والے بھی

اپنی آتش میں آپ جلتے ہیں

 

کاش خود کو … مزید پڑھیے

مقالات و مضامینِ جلالی ۔۔۔ محمد برہان الحق جلالی

دینی معاشرتی نوعیت کے مضامین کا تیسرا مجموعہ

مقالات و مضامینِ جلالی

از قلم

محمد برہان الحق جلالی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں……..

علامہ اقبال اور عشق مصطفےﷺ

عشق: ۔

عشق عربی زبان میں گہری چاہت و محبت کو کہتے ہیں۔ عشق وہ والہانہ جذبہ ہے جو انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ جذبہ بناوٹ، عیاری، امید لالچ و حرص سے پاک ہوتا ہے۔ یہ جذبہ انسان کو ایک لمحے میں اس بلندی اور آفاقیت تک لے جاتی ہے۔ اس قوت سے یقین و ایمان میں پختگی آتی ہے۔ اور اسی جذبہ کے تحت ایمان با الغیب پر یقین آ جاتا ہے۔

سر دلبراں میں رقم ہے کہ،

’’عشق ایک مقناطیسی کشش ہے جو کسی کو کسی کی جانب سے ایذا پانا، وصال سے سیر ہونا، اس کی ہستی میں اپنی ہستی کو گم کر دینا یہ سب عشق و محبت کے کرشمے ہیں۔‘‘

عاشقی چیست؟ بگو بندہ جاناں بودن

دل بدست دگرے دادن و حیراں بودن

حضورﷺ سے عشق: ۔

جب یہ تعلق یا کشش سیدنا محمد مصطفیﷺ سے ہو تو پھر وہ عشق کمال حاصل کرتا ہے۔ ان کی ہستی تو ایک … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید