اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ماہر شکاری کی ایک کتاب
ماضی بعید کے جنگل (Jungles Long Ago)
مصنف
کینیتھ اینڈرسن
اردو ترجمہ
محمد منصور قیصرانی

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کتاب کا اقتباس پڑھیں…..
ماضی بعید کے جنگل
کینیتھ اینڈرسن
اردو ترجمہ
محمد منصور قیصرانی
۴۔ ہندوستان کی کچھ گیم سینکچوریز
میں نے شمالی ہندوستان کی پانچ گیم سینکچوریوں کا چکر لگایا ہوا ہے۔ یہ اور ان کے علاوہ اور بہت سی سینکچوریوں کو حکومت نے قائم کیا تھا تاکہ معدوم ہوتے جانوروں کو بچایا جا سکے۔ ان جانوروں میں ریاستِ گجرات کے گیر جنگلات میں پایا جانے والا ایشیائی ببر شیر، ایک سینگ والا گینڈا جو نیپال اور آسام میں ملتا ہے، ہندوستانی جنگلی بھینسے جو گینڈے کی مانند نیپال اور آسام میں ملتے ہیں، بارہ سنگھے شامل ہیں۔
میں نے ان سینکچوریوں کی سیر کے دوران دو امریکی اور ایک کینیڈین دوستوں کی ہمراہی اختیار کی اور اس سفر کی یاداشتیں متواتر لکھتا رہا۔ میں ذیل میں بمبئی کے لیے بنگلور کے ہوائی اڈے سے ابتدا کرتا ہوں۔ یہ سفر ۳ مارچ ۱۹۷۰ کی صبح شروع ہوا۔ ہم بیلگام کے اوپر سے گزرے … مزید پڑھیے