اہم
اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔
کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
مہر نستعلیق ویب فونٹ
کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ
یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
اردو افسانے کے ایک اہم نام
احمد ندیم قاسمی کی منتخب کہانیاں
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
احمد ندیم قاسمی کی منتخب کہانیاں
مرتبہ: اعجاز عبید
گنڈاسا
اکھاڑہ جم چکا تھا۔ طرفین نے اپنی اپنی ’چوکیاں‘ چن لی تھیں۔ ’پڑکوڈی‘ کے کھلاڑی جسموں پر تیل مل کر بجتے ہوئے ڈھول کے گرد گھوم رہے تھے۔ انہوں نے رنگین لنگوٹیں کس کر باندھ رکھی تھیں۔ ذرا ذرا سے سفید پھینٹھے ان کے چپڑے ہوئے لانبے لابنے پٹوں کے نیچے سے گزر کر سر کے دونوں طرف کنول کے پھولوں کے سے طرے بنا رہے تھے۔ وسیع میدان کے چاروں طرف گپوں اور حقوں کے دور چل رہے تھے اور کھلاڑیوں کے ماضی اور مستقبل کو جانچا پرکھا جا رہا تھا۔ مشہور جوڑیاں ابھی میدان میں نہیں اتری تھیں۔ یہ نامور کھلاڑی اپنے دوستوں اور عقیدت مندوں کے گھیرے میں کھڑے اس شدت سے تیل چپڑوا رہے تھے کہ ان کے جسموں کو ڈھلتی دھوپ کی چمک نے بالکل تانبے کا سا رنگ دے دیا تھا، پھر یہ کھلاڑی بھی میدان میں آئے، انہوں نے بجتے ہوئے … مزید پڑھیے
سبطِ حسن کی مشہور کتاب ’’پاکستان میں تہزیب کا ارتقا‘‘ کا پہلا باب
قومی تہذیب
از قلم
سبطِ حسن
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
قومی تہذیب
سید سبط حسن
مرتبہ: اعجاز عبید
تہذیب کی تعریف
ہر قوم کی ایک تہذیبی شخصیت ہوتی ہے۔ اس شخصیت کے بعض پہلو دوسری تہذیبوں سے ملتے جلتے ہیں، لیکن بعض ایسی انفرادی خصوصیتیں ہوتی ہے جو ایک قوم کی تہذیب کو دوسری تہذیبوں سے الگ اور ممتاز کرتی ہیں۔ ہر قومی تہذیب اپنی انہیں انفرادی خصوصیتوں سے پہچانی جاتی ہے۔
جب سے پاکستان ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے وجود میں آیا ہے، ہمارے دانشور پاکستانی تہذیب اور اس کے عناصر ترکیبی کی تشخیص میں مصروف ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ آیا پاکستانی تہذیب نام کی کوئی شئے ہے بھی یا ہم نے فقط اپنی خواہش پر حقیقت کا گمان کر لیا ہے اور اب ایک بے سود کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ پاکستانی تہذیب کی تلاش اس مفروضے پر مبنی ہے چونکہ ہر ریاست قومی ریاست ہوتی ہے اور ہر قومی ریاست کی اپنی انفرادی تہذیب ہوتی ہے۔ لہٰذا پاکستان … مزید پڑھیے
شہعہ تفاسیر قرآن میں مشہور تفسیر نمونہ سے مقتبس
صلح حدیبیہ
از قلم
آیۃ اللہ مکارم شیرازی
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
صلح حدیبیہ
آیۃ اللہ مکارم شیرازی
مرتبہ
اعجاز عبید
صلح حدیبیہ کی کیفیت
چھٹی ہجری کے ماہ ذی قعدہ میں پیغمبر اکرم عمرہ کے قصد سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ مسلمانوں کو رسول اکرم کے خواب کی اطلاع مل چکی تھی کہ رسول اکرمؐ نے اپنے تمام اصحاب کے ساتھ مسجد الحرام میں وارد ہونے کو خواب میں دیکھا ہے، اور تمام مسلمانوں کو اس سفر میں شرکت کا شوق دلایا، اگر چہ ایک گروہ کنارہ کش ہو گیا، مگر مہاجرین و انصار اور بادیہ نشین اعراب کی ایک کثیر جماعت آپ کے ساتھ مکہ کی طرف روانہ ہو گئی۔
یہ جمعیت جو تقریباً یک ہزار چار سو افراد پر مشتمل تھی، سب کے سب نے لباس احرام پہنا ہوا تھا، اور تلوار کے علاوہ جو مسافروں کا اسلحہ شمار ہو تی تھی، کوئی جنگی ہتھیار ساتھ نہ لیا تھا۔
جب مسلمان ’’ذی الحلیفہ‘‘ مدینہ کے نزدیک پہونچے، اور بہت سے اونٹوں کو قربانی کے … مزید پڑھیے
مشہور ناقد اور ان کے گھر کے بارے میں ان کے مشہور صاحبزادے کے دو مضامین
سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ
از قلم
نیر مسعود
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
سید مسعود حسن رضوی ادیبؔ
نیر مسعود
مرتبہ: اعجاز عبید
سید مسعود حسن رضوی ادیب کی ادبی زندگی
میرے سامنے ایک چھوٹی سی قلمی کتاب ہے جس کے سرورق کی عبارت یہ ہے :
۷۸۶
اشعار برائے بیت بازی
محمد مسعود طالب علم درجہ پنجم مڈل اسکول اوناؤ
۱۵ جنوری ۱۹۰۷ء
روز سہ شنبہ
اس کتاب میں پ سے ذ تک گیارہ حروفِ تہجی سے شروع ہونے والے اشعار درج ہیں۔ جن شاعروں کے یہ شعر ہیں ان میں میر، نظیر، دیا شنکر نسیم، ذوق، غالب، انیس وغیرہ کے علاوہ متعدد نامعلوم شاعر بھی شامل ہیں۔ سعدی کا ایک فارسی شعر بھی ہے۔ یہ کتاب بیت بازی کے لیے مفید شعروں کا ایک دل چسپ مجموعہ ہے۔ لیکن اس کی اصل اہمیت یہ ہے کہ یہ پروفیسر سید مسعود حسن رضوی ادیب (پ ۲۹ جولائی ۱۸۹۳) کی پہلی تالیف ہے … مزید پڑھیے
ساحر لدھیانوی کے منتخب فلمی نغمے
لہروں کی شہنائی
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
لہروں کی شہنائی
ساحر لدھیانوی کے منتخب فلمی نغمے
مرتبہ : اعجاز عبید
پہلی بات
یادش بخیر، وہ زمانہ یاد آتا ہے جب پہلی بار ہمارے گھر میں ’گاتا جائے بنجارہ‘ پاکٹ بکس کی شکل میں آئی۔ بلکہ آئی کہنا غلط ہے، میں خود امی کی فرمائش پر اندور کے گھر کے سامنے ’پنجاب بک سٹال‘ رانی پورہ روڈ سے خرید کر لایا۔ یہ پاکٹ بک ۱۹۶۹ء تک ہمارے پاس رہی، پھر یاد نہیں کہ علی گڑھ ہجرت کرتے وقت کہاں گئی! بہر حال اندور میں یہ ہم سب کی پسندیدہ کتاب تھی اور ساحر کی شاعری پسندیدہ شاعری (امی کی پسند ہی ہم دونوں بھائی بہن کی پسند ہوتی تھی ان دنوں)۔ اس کتاب کی آمد سے پہلے ساحر کے گیت ان فلمی گانوں کی کتابوں میں ملتے تھے جو ایک آنہ، دو آنہ کی ہر فلم کے گانوں پر مشتمل کتابچوں میں شامل ہوتے تھے (جی ہاں، یہ وہ زمانہ تھا جب کوئی کوئی فلمی گانوں کی کتاب اردو میں بھی ملتی تھی! ورنہ ہندی میں … مزید پڑھیے
ایک اور اہم خاکہ
منٹو: ہیولیٰ برقِ خرمن کا
از قلم
مظفر علی سید
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
…
مزید پڑھیے
مظفر علی سید کے مشہور خاکوں میں سے منتخب ایک طویل خاکہ
محمد حسن عسکری: خانماں خراب
از قلم
مظفر علی سید
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
محمد حسن عسکری: خانماں خراب
مظفر علی سید
مرتّبہ: اعجاز عبید
نوٹ
یہ مضمون حلقہ اربابِ ذوق، لاہور کے ٣٠ ستمبر ١٩٩۴ء کے اجلاس میں پڑھا گیا تھا۔ یہ خاکہ مظفر علی سید کی کتاب ’یادوں کی سرگم‘ سے لیا گیا ہے۔
___ مرتب
یوں تو ہر ادیب تھوڑا بہت خانہ خراب بلکہ خانماں خراب ہوتا ہے، شاید اس لیے کہ تہذیبی تاریخ میں تخریب کے بغیر تعمیر کا تصور ہی محال ہے، لیکن ہر ادیب کی ہستی، جس میں اس کا اسلوبِ حیات اور اسلوبِ تحریر دونوں شامل ہیں، دوسرے ادیبوں سے خاصی مختلف ہوتی ہے۔ بلکہ وہ چیز جسے ادیب کی شخصیت کہا جاتا ہے بالعموم اس چیز سے، جسے اس کا فن کہیے، باہمی تعاون اور توازن حاصل کرنے سے پہلے (جو ممکن ہے کبھی نہ حاصل ہو سکے) خاصی دیر تک آپس میں متخالف اور متصادم رہتی ہیں۔ اس لیے دونوں کو ایک دوسرے سے … مزید پڑھیے
اسلام کے ایک ضروری ستون، نماز کے بارے میں مع ثبوت تفصیل
نمازوں میں رکعات کی مسنون تعداد
از قلم
کامران طاہر
مرتّبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
نمازوں میں رکعات کی مسنون تعداد
کامران طاہر
مرتّبہ: اعجاز عبید
نمازِ پنجگانہ کی رکعات کی صحیح تعداد کے متعلق عام طور پر عامۃ الناس میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں جیسے عشاء کی نماز کی ۱۷ رکعات وغیرہ اور پھر ان رکعات کے مؤکدہ اور غیر مؤکدہ نوافل کے تعین کا مسئلہ بھی زیر بحث رہتا ہے۔ ذیل میں افادۂ عام کے لیے نمازِ پنجگانہ کے مؤکدہ اور غیر مؤکدہ نوافل اور فرائض کی صحیح تعداد کو دلائل کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔
فرائض
جمعہ کے علاوہ ہر دن کی پانچ نمازوں کے فرائض کی تعداد کل ۱۷ ہے جو احادیث ِصحیحہ اور اُمت کے عملی تواتر سے ثابت ہیں۔
سنت ِمؤکدہ
اسی طرح نمازوں کے فرائض سے پہلے یا بعد کے نوافل جو آپﷺ کی عادت اور معمول تھا یا پھر آپﷺ سے ان کی تاکیدو ترغیب بھی منقول ہے، ان کی تعداد کم … مزید پڑھیے
پاکستان کی فلم انڈسٹری پر منحصر ایک ناول
پتلی
از قلم
محمد یاسر
مرتبہ
اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
پتلی
محمد یاسر
مرتبہ: اعجاز عبید
۱
یہ موسم بہار کی آمد سے پہلے اور جاتے ہوئے جاڑے کی ایک سرد گرم ملی جُلی شام تھی، مارچ کا تیسرا ہفتہ تھا جب اُس نے اپنی موندی موندی آنکھوں سے دنیا کو دیکھا اور پہچاننے کی کوشش کی تھی، ساتھ لیٹی ماں کی کراہیں تھیں جو شاید ہر بچے کی طرح اُس نے بھی سنی تھیں اور پھر بلک کر رو دی تھی، دنیا سے ہر انسان کا ہی تعارف اسی طرح رو کر ہوتا ہے اور بعد کا پھر سارا سفر انسان روتے اور رُلاتے ہوئے ہی طے کرتا ہے، وہ برسات کی جھڑی اپنے مقسوم میں لے کر آئی تھی یا جس دنیا میں آ گئی تھی وہاں اُس کی تقدیر اس سیاہی سے لکھی جانی تھی جسے آنسو کہتے ہیں، وہ نہیں جانتی تھی، وہ تو یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ اُس نے دنیا کے جس حصے میں آنکھ کھولی ہے اس کا … مزید پڑھیے
ایک کلاسیکی کتاب جسے اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کہا جاتا ہے
مقدمہ شعر و شاعری
از
الطاف حسین حالیؔ
مرتبہ: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں
پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
…. مکمل کتاب پڑھیں
مقدمہ شعر و شاعری
الطاف حسین حالی
جمع و ترتیب: اعجاز عبید
انتساب ٭
اردو محفل کے مرحوم اراکین
محمد شمشاد خان
اور
محمد وارث
کی اردو خدمات کے نام
مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
____________________________________
(اس برقی نسخے کا)
تمہید
حکیم علی الاطلاق نے اس ویرانۂ آباد نما یعنی کارخانۂ دنیا کی رونق اور انتظام کے لیے انسان کے مختلف گروہوں میں مختلف قابلیتیں پیدا کی ہیں تا کہ سب گروہ اپنے اپنے مذاق اور استعداد کے موافق جدا جدا کاموں میں مصروف رہیں۔ اور ایک دوسرے کی کوشش سے سب کی ضرورتیں رفع ہوں اور کسی کا کام اٹکا نہ رہے۔ اگرچہ ان میں بعض جماعتوں کے کام ایسے بھی ہیں جو سوسائٹی کے حق میں چنداں سودمند معلوم نہیں ہوتے۔ مگر چونکہ قسامِ ازل سے ان کو یہی حصہ پہنچا ہے اس لیے وہ اپنی قسمت پر قانع اور اپنی کوششوں میں سرگرم ہیں۔ جو کام ان کی کوششوں سے سرانجام ہوتا ہے … مزید پڑھیے