اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سخندانِ فارس ۔۔۔ محمد حسین آزادؔ، پیشکش: اردو محفل

ادبیات عالیہ کا ایک بہترین نمونہ اور تحقیق کا اعلیٰ معیار

سخن دان فارس

از قلم

شمس العلماء محمد حسین آزادؔ

پیشکش

اردو محفل

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کتاب کا اقتباس پڑھیں…..

سخندانِ فارس

محض حصہ اول

محمد حسین آزادؔ

پیشکش: اردو محفل

ایک اہم نوٹ

یادش بخیر یہ کتاب اردو محفل (https:urduweb.org/mehfil) میں ۲۰۰۹ء میں نا مکمل ٹائپ کی گئی تھی۔ مشہور عام ویب گاہ ریختہ ڈاٹ آرگ کی ابتدا سے بہت پہلے۔ اردو محفل کی رکن سیدہ شگفتہ اور مرحوم رکن سید نایاب حسین نقوی نے اس کے حصہ اول کے سو صفحات سکان (Scan)کئے تھے۔ اور مرحوم رکن محمد وارث اسدؔ نے کچھ ابتدائی صفحات یہاں ٹائپ کئے تھے:

https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B3%D8%AE%D9%86%D8%AF%D8%A7%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%B3-1.22686/#post-513137

پھر محفل کے ہی رکن محمد شمشاد خان نے تقریباً مکمل کتاب کی ٹائپنگ شروع کی تھی۔ لیکن اس میں سنسکرت/ دیو ناگری کی کمپوزنگ مکمل چھوڑ دی گئی تھی۔ اور کئی صفحات جن کی سکیننگ درست نہیں ہوئی تھی، چھوڑ دئے گئے تھے۔ یہ کتاب اب تک اسی حالت میں رہی۔ اردو محفل کے بند ہونے پر میں نے سارا ڈیٹا کاپی کیا اور پھر اس کو مکمل کرنے کی کوشش کی۔ حصہ اول کے باقی … مزید پڑھیے

تماشا کب ختم ہو گا؟۔۔۔ عطا محمد تبسّم

سیاسی، نیم سیاسی اور غیر سیاسی کالموں کا مجموعہ

تماشا کب ختم ہو گا؟

از قلم

عطا محمد تبسّم

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تماشا کب ختم ہو گا؟

 

عطا محمد تبسم

 

چار یاروں کے نام جن کی بیٹھک میں

دنیا بھر کے مسائل پر بکواس ہوتی ہے

 

میری بات

 

تماشہ کب ختم ہو گا؟ پاکستان کو بنے ہوئے برسوں گذر گئے، لیکن اس ملک کو چلانے والے حکمراں، سیاستدان، صحافت کے ہفت خواں، اور انصاف کے ایوان سب ایک مداری کی ڈگڈگی پر ناچ رہے ہیں، مداری جب چاہے کھیل کا اسکرپٹ بدل دیتا ہے، اور جب چاہے کردار، کردار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ آزاد ہیں، اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ان کی مرضی سے ہو رہا ہے، لیکن جب کوئی کردار اپنی حدود سے آگے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو اپنی کم مائے گی کا احساس ہونے لگتا ہے، ایسے میں کوئی ہیرو بننے کی کوشش کرے تو اس کو اپنی اوقات اور کھال میں رہنے کا سبق بھی سکھا دیا جاتا ہے۔ یہ کھیل پہلے بھی جاری تھا، اور اب … مزید پڑھیے

احیائے اسلام ۔۔۔ پروفیسر محمد رفیق، مرتبہ: اعجاز عبید

اسلام کے احیاء کا مکمل لائحۂ عمل

احیائے اسلام

از قلم

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ

اعجاز عبید


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

احیائے اسلام

پروفیسر محمد رفیق

مرتبہ: اعجاز عبید

انقلابی جد و جہد میں کامیابی کی شرائط

نصب العین خواہ کتنا ہی بلند اور قیادت کتنی ہی لائق کیوں نہ ہو جب تک اراکین جماعت نصب العین کے حوالے سے اپنے اندر مطلوبہ اوصاف پیدا نہ کر لیں اور مخصوص تقاضے پورے نہ کریں کامیابی سے ہمکنار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔ امت کے ظاہری حالات کو سامنے رکھیں تو مایوسی اور بد دلی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا لیکن ایک بات خوش آئند ہے کہ بحیثیت مجموعی اسلامی معاشرہ کے قیام کی خواہش ابھی تک دلوں سے محو نہیں ہوئی۔ بس یہی حقیقت امید کی کرن بن کر چمکتی ہے اور مایوسی کے بادل چھٹنے لگتے ہیں ذیل میں کامیابی کی چند شرائط کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔

1۔ تحرک

کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ لوگوں کے جذبہ عمل کو متحرک کیا جائے۔ اس خواہش کو رو بہ عمل لانے کے لئے دلسوزی اور اخلاص کی ضرورت ہے۔ جب ہاتھ ہلائے بغیر ایک لقمہ … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید