اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


بانسری نواز کی واپسی ۔۔۔ ڈاکٹر سیما شفیع

بچوں کے ادب میں قرآنی تفسیر قرآن کی عمدہ کتاب

بانسری نواز کی واپسی

از قلم

ڈاکٹر سیما شفیع

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

بانسری نواز کی واپسی

 

 

 

ڈاکٹر سیما شفیع

 

 

 

كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَیْكَ مُبٰرَكٌ لِّیَدَّبَّرُوْۤا اٰیٰتِهٖ وَ لِیَتَذَكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِ (۲۹)

ترجمہ: کنز العرفان

 (یہ قرآن) ایک برکت والی کتاب ہے جو ہم نے تمہاری طرف نازل کی ہے تاکہ لوگ اس کی آیتوں میں غور و فکر کریں اور عقلمند نصیحت حاصل کریں۔

____________________________

 

انتساب

 

اپنے والدین کے نام کہ آج جو کچھ ہوں ان ہی کی بدولت ہوں۔

اپنی محترم استانی ڈاکٹر پروین اعظم کے نام جنہوں نے میڈیکل کے ساتھ ساتھ میرا رشتہ قرآن سے جوڑا۔

____________________________

 

ایک تعارف

 

امی جی کا گھر پورے محلے کی جان ہے۔ اور کیوں نہ ہو ہر ایک کے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل ان کے گھر میں نکل ہی آتا ہے۔ امی جی ایک پچھتر سالہ، عبادت گزار، متلون مزاج، نہایت شفیق، پاکیزہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔ بڑی حویلی، نیک اولاد اور مال و دولت کی فراوانی کے باوجود امی جی … مزید پڑھیے

تسبیح ۔۔۔ ڈاکٹر سیما شفیع

بچوں کی دلچسپ دینی کہانی، ایک قرآنی آیت سکھانے والی

تسبیح

از قلم

ڈاکٹر سیما شفیع

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

تسبیح

 

 

ڈاکٹر سیما شفیع

 

 

آنگن میں بیٹھی سب لڑکیوں کا ہنس ہنس کر برا حال تھا!

تہنیت بیچاری سب کے درمیان سمٹی سی بیٹھی تھی۔ چہرہ شدت جذبات سے سرخ ہوا جا رہا تھا، اب یہ طے کرنا مشکل تھا کہ وہ کونسی جذباتی کیفیت میں تھی۔

شرم!

یا غصہ!

امی جی سب بچیوں کو یوں کھلکھلاتے دیکھ کر مسکرائیں اور بے اختیار ان کے دل سے دعا نکلی!

یا اللہ انہیں یوں ہی خوش و خرم رکھ، صراط مستقیم اور خوش بختی عطاء فرما، اور میرے سب بچوں کو اپنے حفظ امان میں رکھ! آمین!

مسکراتی ہوئیں باہر برآمدے میں آئیں تو بچیوں کے قہقہے دبی دبی مسکراہٹوں میں تبدیل ہو گئے۔

’’کیا لطیفے سنائے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔؟‘‘

’’ہم بھی تو سنیں۔۔۔۔!‘‘

امی جی نے بڑے پیار سے سب کو دیکھتے ہوئے پوچھا۔

’’امی جی۔۔۔۔! وہ۔۔۔۔!‘‘

’’تہنیت کہہ رہی ہے کہ اسے تیراکی سیکھنی ہے، کیونکہ۔۔۔۔۔۔‘‘

’’ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔ ہی۔۔‘‘

مناہل اپنی ہنسی پر کنٹرول نہیں … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید