اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں ۔۔۔ جاوید صدیقی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

اعجاز عبید کی جمع و ترتیب ایک اور شاہکار برقی کتاب

کہانی والی خالہ اور دو مزید کہانیاں

از قلم

جاوید صدیقی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

کہانی والی خالہ

اور دو مزید کہانیاں

جاوید صدیقی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

کہانی والی خالہ

ماگھ کی پہلی مہاوٹ گری تو جلدی جلدی سارے گدے لحاف نکالے گئے۔ اُنھیں دھوپ دی گئی۔ کچھ نئی رضا ئیاں بنوائی گئیں۔ صدریاں، سویٹر اور شا لیں بھی صندوقوں سے باہر آ گئے۔ دالان میں لٹکے ہوئے بھاری پردے کھول کر دیکھے گئے۔ کہانی والی خالہ ابھی تک نہیں آئیں۔ بچوں نے بار بار پوچھنا شروع کیا۔

کب آئیں گی؟ اے مرے کیوں جا رہے ہو ہر سال تو آتی ہیں اس سال بھی آ جائیں گی۔ مگر بچے بے چین تھے۔ ہر سال تو سردیاں شروع ہوتے ہی آ جاتی تھیں۔ اب کی بار دیر کیوں ہو گئی۔

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب ٹی وی ایجاد نہیں ہوا تھا اور موبائیل فون کا نام بھی کسی نے نہیں سنا تھا۔ ریڈیو آ چکا تھا مگر وہ ہر ایک کے بس کی چیز … مزید پڑھیے

سہ ماہی سَمت شمارہ ۵۹، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۳ء ۔۔۔ مدیر : اعجاز عبید

عہد ساز جریدہ ’’سَمت‘‘ کا تازہ شمارہ

سہ ماہی سَمت شمارہ ۵۹

جولائی تا ستمبر ۲۰۲۳ء

مدیر :

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

جریدہ کا مطالعہ کریں…..

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔۔

تازہ شمارہ حاضر ہے اور یہ اتفاق سے بالکل عام شمارہ ہے۔ عرصے سے اتنے احباب ہم سے بچھڑتے رہے تھے کہ ہر شمارے میں  تین چار رفتگاں کو یاد کیا جاتا تھا۔ اور اس وجہ سے ’سمت‘ کے خصوصی گوشے بھی ختم کر دئے گئے تھے۔ اور ہر شمارہ ضخیم یعنی چار پانچ سو A4  سائز کے صفحات کے ورڈ ڈاکیومینٹ پر مشتمل ہو رہا تھا۔ اس بار پیش ہے تقریباً دو سو صفحات پر مبنی عام شمارہ جس کی خصوصی مبارکباد، وہ اس وجہ سے پچھلے سہ ماہی میں خوش قسمتی سے کوئی  اتنا اہم ادیب و شاعر نے ہمیں خیرباد نہیں کیا ہے جسے یاد کرنا ضروری سمجھا جائے!  البتہ  مستقبل کے لئے خصوصی نمبر کے بارے میں احباب رائے دیں کہ کس نوعیت کا اور کس موضوع پر خصوصی شمارہ رکھا جائے۔

اس شمارے میں قسط وار سلسلہ کا شمول نہیں کیا گیا ہے۔ کچھ سلسلوں کے لئے گفتگو جاری … مزید پڑھیے

مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے ۔۔۔ ابن کنول، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

اعجاز عبید کا جمع و ترتیب کردہ افسانوی مجموعہ

مٹی کی گڑیا اور دوسرے افسانے

از قلم

ابن کنول

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں …..

چھوٹی آپا

بارہ برس کی طویل مدت کے بعد میں علی گڑھ جا رہا تھا۔ ساجدہ باجی نے بہت بہت لکھا کہ اگر تم نہیں آئے تو عمر بھر کے لیے لڑائی ہو جائے گی۔ ساجدہ باجی میری سب سے بڑی بہن ہیں۔ جب ہم علی گڑھ میں رہتے تھے تو ان کی شادی عمران بھائی سے ہوئی تھی۔ اب وہ اپنی لڑکی کی شادی کر رہے تھے اور ہم سب کو بلایا تھا، امی اور ابّا کے علاوہ ریحان اور اس کے بچّے بھی ساتھ جا رہے تھے۔ ریحان اور سائمہ کی شادی کو کئی سال ہو گئے۔ میں اس سے بڑا ہونے کے باوجود ابھی تک تنہا تھا۔ کبھی اتنی فرصت ہی نہیں ملی کہ شادی کے بارے میں سوچتا۔

بمبئی سے جب ہم لوگ گاڑی پر سوار ہوئے تو مجھے ایک ایک کر کے سب ہی رشتہ داروں اور دوستوں کی باتیں یاد آنے لگیں۔ چچا جان! چچا جان کے تو اب بال بھی سفید ہو گئے … مزید پڑھیے

سمندر نے تم سے کیا کہا ۔۔۔ افضال احمد سید

نثری نظموں کا ایک برقی مجموعہ

سمندر نے تم سے کیا کہا

از قلم

افضال احمد سید

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائلند

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں…..

 

جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی

 

جتنی دیر میں ایک روٹی پکے گی

میں تمھارے لیے ایک گیت لکھ چکا ہوں گا

جتنی دیر میں ایک مشکیزہ بھرے گا

تم اسے یاد کر کے گا چکی ہو گی

 

اجنبی تم گیت کاہے سے لکھتے ہو

نمک سے

روٹی کاہے سے کھاتے ہو

نمک سے

مشکیزہ کاہے سے بھرتے ہو

نمک سے

لڑکی تم گیت کاہے سے گاتی ہو

پانی سے

روٹی کاہے سے کھاتی ہو

پانی سے

مشکیزہ کاہے سے بھرتی ہو

پانی سے

پانی اور نمک مل کر کیا بنتا ہے

سمندر بنتا ہے

جتنی دیر میں میرے گھوڑے کی نعل ٹھک جائے گی

ہم سمندر سے ایک لہر توڑ چکے ہوں گے

جتنی دیر میں گھنٹی کی آواز پر قلعی ہو چکی ہو گی

ہم ایک جنگلی کشتی کو سدھا چکے ہوں گے

 

اجنبی تم گھوڑے کی نعل کاہے سے ٹھونکتے ہو

ٹوٹے ہوئے چاند سے میری جان

تم گھنٹی کی … مزید پڑھیے

میرا جی۔۔۔ نامعلوم، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ایک اچھی تنقیدی نوعیت کی نصابی کتاب

میرا جی

از قلم

نامعلوم

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

مکمل کتاب  پڑھیں ……

میرا جی

نا معلوم

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

میرا جی کے حالات زندگی

میرا جی منشی مہتاب دین سب انجینئر ( ریلوے) کے ہاں 25 مئی 1912ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ آپ کا اصل نام محمد ثناء اللہ شانی ڈار تھا۔ والد صاحب ملازمت کے سلسلے میں مختلف شہروں کا رخ کرتے رہے، اس لیے میرا جی کی تعلیم ادھوری دی گئی اور آپ میٹرک بھی نہ کر سکے۔ میرا جی نے گجرات کاٹھیا واڑ، بلوچستان، بکھر اور ملتان کی سیاحت کی۔ اس سیاحت کے اثرات ان کی شاعری میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ آپ ایک ہندو بنگالن لڑکی میرا سین کے عشق میں گرفتار ہوئے اور ثناء اللہ ڈار سے میرا جی ہو گئے۔ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق تھا۔ آپ نے دنیا کے بڑے بڑے شاعروں کا مطالعہ کیا۔ ادبی دنیا، ساقی (دہلی) اور خیال (ممبئی) کی ادارت کی۔ آل انڈیا ریڈیو میں آپ نے ملازمت بھی کی۔ آل انڈیا ریڈیو کی ملازمت کے زمانے میں آپ نے … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘، شمارہ ۵۸، اپریل تا جون ۲۰۲۳ء

اردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۵۸، اپریل تا جون ۲۰۲۳ء

اعجاز عبید کی ادارت میں

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

جریدے کا نمونہ پڑھیں …..

نعت ۔۔۔ امجد اسلام امجد

 

شہرِ نبیﷺ کے سامنے آہستہ بولیے
دھیرے سے بات کیجیے، آہستہ بولیے

اُن کی گلی میں دیکھ کر رکھیے ذرا قدم
خود کو بہت سنبھالیے، آہستہ بولیے

ان سے کبھی نہ کیجیے اپنی صدا بلند
پیشِ نبیﷺ جو آیئے، آہستہ بولیے

شہرِ نبیﷺ ہے شہرِ ادب کان دھر کے دیکھ
کہتے ہیں اس کے راستے، آہستہ بولیے

ہر اک سے کیجیے گا یہاں مسکرا کے بات
جس سے بھی بات کیجیے، آہستہ بولیے

آداب یہ ہی بزمِ شہِ دو جہاں کے ہیں
سر کو جھکا کے آئیے، آہستہ بولیے

امجدؔ وہ جان لیتے ہیں سائل کے دل کی بات
پھر بھی جو دل مچل اُٹھے، آہستہ بولیے
٭٭٭

گاہے گاہے باز خواں

غزل ۔۔۔ رئیس فروغ

آنکھیں جس کو دیکھ نہ پائیں سپنوں میں بکھرا دینا
جتنے بھی ہیں روپ تمہارے جیتے جی دکھلا دینا

رات اور دن کے بیچ کہیں پر جاگے سوتے رستوں میں
میں تم سے ایک بات … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘ ، شمارہ ۵۷، جنوری تا مارچ ۲۰۲۳ء ۔۔۔ مدیر: اعجاز عبید

اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

سہ ماہی ’سَمت‘ ، شمارہ ۵۷

جنوری تا مارچ ۲۰۲۳ء

مدیر: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

کتاب کا نمونہ پڑھیں ………

مصحف اقبال توصیفی کی شاعری: ایک منجمد پُر شور دریا ۔۔۔ اسلم عمادی

اُردو کی نئی شاعری اِس معاملے میں بہت خوش بخت ہے کہ اس کے دامن میں کئی نمائندہ اور قابل ذکر شاعر اپنے اپنے منفرد لب و لہجہ (زبان، ڈکشن اور فکر) کے ساتھ رونق پذیر ہیں۔ یہ شاعر ہندوستان، پاکستان اور دوسرے ممالک میں رہتے ہوئے بھی ایک حد تک اسی فکری لہر سے اِرتباط رکھتے ہیں جو جدید شاعری کی شناخت ہے۔ ایسے ہی ایک اہم شاعر جناب مصحف اقبال توصیفی بھی ہیں۔ ہند و پاک میں جب بھی جدید شاعری کی بات ہو گی تو اِس میں اہم ترین ناموں میں مصحفؔ کا ذکر ضرور آئے گا۔

مصحفؔ نے شاعری کو سراسر اِظہار ذات کے وسیلے کی طرح استعمال کیا ہے وہ اپنی سوچ کی ترسیل کے لیے ارتکاز کے ساتھ ایک مخصوص ڈکشن کو پسند کرتے ہیں اور یہی ڈکشن ان کی شاعری کی پہچان ہے۔

ان کی شاعری کو پڑھتے ہوئے … مزید پڑھیے

فہم القرآن ۔۔۔ میاں محمد جمیل، جمع و ترتیب :اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

ایک مزید ضخیم تفسیر

فہم القرآن

ترجمہ و تفسیر

میاں محمد جمیل

جمع و ترتیب : اعجاز عبید اور محمد عظیم الدین

حصہ اول: سورۂ فاتحہ تا آل عمران

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

حصہ دوم: سورۃ النساء تا الاعراف

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل 

ای پب فائل

کنڈل فائل 

ٹیکسٹ فائل  

حصہ سوم: سورۂ الانفال تا ابراہیم

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

حصہ چہارم: سورۂ الحجر تا فرقان

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل(دو حصوں میں)۔۱

ٹیکسٹ فائل۔۲

ای پب فائل

کنڈل فائل

حصہ پنجم: سورۃ الشعراء تا سورۃ حٰمٓ السجدہ

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل

 

حصہ ششم، آخری: سورۃ الشعراء تا الناس

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

ٹیکسٹ فائل: دو حصوں میں (ایک حصے میں اپ لوڈ نہیں ہو سکی)

1:شعراء تا مجادلہ

2: حشر تا الناس

 

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

۱۔ فاتحہ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت مہربان، نہایت رحم کرنے والا ہے۔

سورة فاتحہ کے اسمائے گرامی اور ان کی

مزید پڑھیے

سہ ماہی ‘سَمت’ ، شمارہ 52، اکتوبر تا دسمبر 2021ء

اردو تحریر میں اردو ادب کے پہلے آن لائن جریدے

سَمت

کے

شمارہ 52

اکتوبر تا دسمبر 2021ء

مدیر: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

 ورڈ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

 

کتاب کا نمونہ پڑھیں…..

 

مجھے کہنا ہے کچھ……

 

ڈیڑھ سال سے پریشان کن خبریں تواتر سے مل رہی ہیں، اور حال ہی میں تو ایسے قریبی لوگوں کے بچھڑنے سے دل دہل گیا ہے جن سے قریبی روابط رہے تھے۔ پچھلی بار شمیم حنفی، ذوقی اور تبسم وغیرہ کے بچھڑنے کی خبر تھی، تو اس بار ابو الکلام قاسمی اور بیگ احساس نے بھی ہمیں مایوس کرتے ہوئے الوداع کہہ دیا ہے۔ اللہ انہیں غریق رحمت کرے، اس بار ان دونوں احباب کی یادوں پر مبنی ان کے گوشے پیش کئے گئے ہیں۔ ابو الکلام قاسمی کے مضامین کے لئے ہم ادبی میراث ڈاٹ کام کے ممنون ہیں۔

ادھر افسانچے اور نثری نظمیں خوب لکھی جا رہی ہیں۔ بطور صنف مجھے ان دونوں اصناف پر کچھ تحفظات ہیں۔  لیکن دھیرے دھیرے نثری نظم کے بارے میں دھند دور ہوتی جا رہی ہے۔ افسانچے اس لحاظ سے ابھی اس مرحلے تک نہیں پہنچ سکے کہ یہ صنف نسبتاً نئی ہے، لیکن نثری … مزید پڑھیے

سہ ماہی ‘سمت’ شمارہ ۵۱، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۱ء

اردو تحریر میں اردو کے پہلے آن لائن جریدے

سَمت

مارہ ۵۱، جولائی تا ستمبر ۲۰۲۱ء

مدیر: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

ورڈ فائل

ای پب

کنڈل فائل

نمونہ پڑھیں…….

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔

کس کس کو یاد کیجیے، کس کس کو روئیے۔۔۔۔

فاروقی صاحب کی جدائی کا غم تو تازہ ہی ہے اور شاید ہمیشہ رہے گا ہی، کرونا کی دوسری لہر نے مزید چرکے دئے ہیں۔ اس سہ ماہی میں مزید بڑے نام رخصت ہو گئے ہیں۔ کچھ کو ہی اس شمارے میں یاد کیا گیا ہےشمیم حنفی مئرے لئے شمیم بھائی تھے۔ وہ میرے استاد بھی رہ چکے تھے۔ جب وہ ایم اے کے فوراً بعد اندور میں ۱۹۶۶ء میں ہمارے اسلامیہ کریمیہ سکول/کالج میں استاد بن کر آئے۔ ایک آدھ شعری نشست میں بھی ملاقات رہی جہاں والد مرحوم صادقؔ اندوری کے ساتھ جانا ہوا۔ اور شمیم بھائی بطور شاعر ان نشستوں میں شریک ہوئے تھے، اور والد کے ساتھ وہ بھی بہت احترام سے پیش آنے لگے۔ اور مجھ سے بھی اس تعلق کی بنا پر رشتہ دہرا ہو گیا۔ حیدر آباد بھی جب ان کا آنا ہوتا تو کہیں نہ کہیں ضرور ملاقات ہو جاتی۔ کبھی مصحف اقبال توصیفی کے گھر طعام و … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید