اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


سوار ۔۔۔ شمس الرحمن فاروقی

شمس الرحمٰن فاروقی کا مشہور افسانہ مکمل ای بک کی صورت میں

سوار

از قلم

شمس الرحمن فاروقی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سوار

شمس الرحمن فاروقی

He would not stay for me; and who can wonder?

He would not stay for me to stand and gaze.

I shook his hand and tore my heart asunder

And went with half my life about my ways.

  1. E. Housman

چراغ کی روشنی مدھم تھی، یا یوں کہیں کہ زرد اور دودی تھی۔  اس لفظ کو لکھ کر میں ذرا مسکرایا ہوں۔  یہ مصطلحات طب میں سے ہے اور مجھے اس کے معنی جانے ہوئے چند ہی دن ہوئے تھے۔  اشرف الاطبا حکیم شریف خاں صاحب مدظلکم العالی کبھی کبھی ہمارے مدرسے میں درس دینے قدم رنجہ فرماتے ہیں۔  گزشتہ یوم الاحد کو آپ نے نباضی کے فن پر بڑی جامع تقریر فرمائی تھی۔  تقریر کیا تھی، پڑھنے اور پڑھانے کا مثالی سبق تھا۔  ایک بڑی عمر کا طالب علم شیخ الرئیس کی کتاب سے ایک جملہ پڑھتا، اگر پڑھنے میں اس سے غلطی ہوتی، یا خود کتاب کے نسخے ہی میں کوئی غلطی ہوتی … مزید پڑھیے

مشک پوری کی ملکہ ۔۔۔۔ محمد عاطف علیم

شکاریاتی ادب میں ایک دلچسپ اضافہ

مشک پوری کی ملکہ

از قلم

محمد عاطف علیم

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

 

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

 

مشک پوری کی ملکہ

ناولا

محمد عاطف علیم

(۱ )

پوری رات کا چاند ایک طویل اور اکتا دینے والے سفر کے بعد افق کی کگر پر ذرا سا ٹکا بیٹھا تھا اور گلیات کی خوابیدہ وسعتوں سے چاندنی کو سمیٹ پاتال میں گم ہونے کی فکر میں تھا۔ رات کا دم واپسی تھا۔ کوئی دیر گذرتی کہ جنگل کے سحر خیز مکین اپنی گہری نیند سے جاگ اٹھتے سو ایک کاہلی سے ٹمٹماتے ستاروں نے بھی ماند پڑنے سے پہلے بوجھل پلکوں یونہی ذرا کی ذرا غار کی تاریک گہرائی میں جھانکا جہاں اندھیرے میں دو بیقرار آنکھیں فروزاں تھیں۔

’’یہ مجھے چین کیوں نہیں پڑتا۔۔۔ آہ!‘‘

مشک پوری پہاڑ سے ذرا دورا یوبیہ نیشنل پارک کے ایک سنگلاخ ویرانے کی غار میں وہ بے تکان چکر کاٹے اور اپنے ہی زہر میں گھلے جا رہی تھی۔  ’’میرے ساتھ یہ کیسے ہو گیا؟۔۔۔ میں اتنی کمزور کیسے پڑ گئی؟۔۔۔ کیوں۔۔۔ آخر کیوں؟؟‘‘۔

وہ بے چین تھی اور زخم خوردہ … مزید پڑھیے

عشق اول ۔۔۔ عطیہ خالد

ایک عمدہ ناولٹ

عشق اول

از قلم

عطیہ خالد

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

عشق اول

عطیہ خالد

’’تو چاہے تو مجھے کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔۔‘‘

”تو جو چاہتا تو میں مامن بھکاری کے گھر پیدا ہی نہ ہوتا۔۔‘‘

”مگر تو کیوں چاہتا۔۔۔۔ میں کوئی تیرا پیارا تھوڑی ناں ہوں!!‘‘

”پر، سن!! تیری مجھ سے دوستی ہو یا نہ ہو میں تو تجھی کو دوست کہتا ہوں۔

تو ہی ہے میرا۔۔ بس تو!!!!۔۔ تیرے سوا کوئی نہیں۔۔!!‘‘

تنہا رات آج کچھ زیادہ ہی تنہا تھی۔ جابر اور سرد اندھیرا دور دور تک ہر چیز کو چھپائے ہوئے تھا۔ گھور سیاہ آسمان پر جھلمل کرتے تاروں کو دیکھتا سجاول ریت کے بستر پر لیٹا تھا اپنے جھولے کا تکیہ بنائے۔ اس سے کچھ دور اس کے تمام ساتھی جھگی میں سو رہے تھے۔ ان میں سے کئی ایک کے خراٹوں کی آواز جھینگروں کی آواز سے مل کر ایک نیا ساز بن رہی تھی۔۔۔

"سب کو جھولی بھر بھر کے نیند دینے والے میرے حصے کی نیند کہاں ہے؟؟؟‘‘

"سب کو بے فکری عطا کرنے والا مجھے فکر میں ڈال کے … مزید پڑھیے

سفید فام جمالیات ۔۔۔ ناصر عباس نیر

ایک انوکھا موضوع، ایک نئی تحقیق

سفید فام جمالیات

از قلم

ناصر عباس نیر

آن لائن جریدے ’سَمت‘ شمارہ ۶۲ میں شائع شدہ مضمون کی ای بک


ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

سفید فام جمالیات

ناصر عباس نیر

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ  ۶۲ ، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء سے ماخوذ

سفید فام جمالیات، اثر و نفوذ کی کس بے مثال طاقت کی حامل ہوتی ہے، اکبر نے اسے شوخی و طنز سے پیش کیا ہے۔ پہلے شعر دیکھیے:

میری نصیحتوں کو سن کر وہ شوخ بولا

نیٹو کی کیا سند ہے، صاحب کہے تو مانوں

کلاسیکی اردو شاعری میں محبوب کو کئی صفاتی ناموں سے پکارا جاتا ہے: بت، کافر، ستم گر، قاتل اور شوخ۔ شوخی و شرارت اس کا شیوہ ہی نہیں، محبت کے اظہار کا ایک قرینہ بھی ہے۔ یہاں تک کہ اس کی حیا میں بھی ایک شوخی ہوتی ہے (ساتھ شوخی کے کچھ حجاب بھی ہے /اس ادا کا کہیں جواب بھی ہے: داغ)۔ اس کے پاس اظہار کے بے شمار قرینے اور اسالیب ہیں۔ شاید ہی کوئی کلاسیکی شاعر ہو، جس نے محبوب کی شوخی پر کوئی مضمون … مزید پڑھیے

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم، ایک جائزہ ۔۔۔ محسن خالد محسنؔ

دلچسپ موضوع، اہم شاعر، قابلَ ذکر مضمون

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم

 ایک جائزہ

از قلم

محسن خالد محسنؔ

جریدہ ’سَمت‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون کی ای بک

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

ناصر کاظمی کی غزلیات میں محاورات کا شعری طلسم

 ایک جائزہ

محسن خالد محسنؔ

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ  ۶۲ ، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء سے ماخوذ

شاعری ایک خدا داد صلاحیت ہے۔ اسے کسرت اور ریاضت سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ صلاحیت قدرت نے ودیعت کی ہے تو اس پر مشقت کی جا سکتی ہے۔ اسے تراش سنوار پر خوب سے خوب تر کی تلاش اور مصرعوں کی موزونی کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ شاعری کی محبوب ترین صنف غزل ہے جس میں لکھنا بظاہر آسان لیکن انتہائی مشکل کام ہے۔ شعرا اس صنف میں بڑے شوق سے طبع آزمائی کرتے ہیں۔ دو چار غزلیں کہتے ہیں پھر نظم کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ نظم میں بھی ہوتے ہوتے بات آزاد نظم سے نثری نظم کی طرف جا نکلتی ہے جہاں اوزان و بحور کا کوئی التزام … مزید پڑھیے

شوہر کیسے کیسے ۔۔۔ سلمیٰ یاسمین نجمی

ایک دلچسپ کتاب، سہ ماہی ’سَمت‘ میں شائع شدہ مضمون کی ای بک

شوہر کیسے کیسے

از قلم

سلمیٰ یاسمین نجمی

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

شوہر کیسے کیسے

سلمیٰ یاسمین نجمی

شوہر حضرات بھی تو لوگوں کی ہی ایک قسم ہیں کیونکہ خواتین کی اکثریت کی گفتگو شوہروں کے قصیدوں یا فضیحتوں سے شروع ہو کر اس موضوع پر ختم ہوتی ہے۔ یہاں ہماری مراد شادی شدہ خواتین ہیں۔ دنیا کا کوئی مسئلہ ہو، کوئی معاملہ ہو، بادہ و ساغر کی طرح بچے اور شوہر صاحب دھرے ہوتے ہیں اور ان کی رائے حرف آخر سمجھی جاتی ہے۔ سقراط، بقراط سب ان کے شوہروں سے سامنے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔ بھئی شوہر ان کے ہیں نکاح میں بندھی ہوئی ہیں مجبوری ہے۔ جو چاہیں انہیں سمجھیں مگر دوسروں نے کیا کیا ہے جو وہ بھی ایمان لائیں۔

ایک دوست ہیں ہماری۔ کہنے لگیں‘‘ بھئی میرے میاں تو چلتی پھرتی انسائیکلوپیڈیا ہیں۔’’

’’کون سی والی؟ انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا یا شاہکار بک والوں کی؟’’

’’وہ انسان ہیں کتاب نہیں۔ میں تو کہہ رہی تھی کہ دنیا کی تمام معلومات ان کی فنگر … مزید پڑھیے

سہ ماہی سَمت، شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء ۔۔۔ مدیر اعجاز عبید

اردو تحریر کے پہلے آن لائن اردو جریدے

سَمت

شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء

مدیر

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

اردو تحریر میں اردو کا پہلا ادبی جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۶۲، اپریل تا جون ۲۰۲۴ء

مدیر: اعجاز عبید

سرورق عمل: مریم تسلیم کیانی

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ ۔۔۔۔۔

لیجئے دیکھتے دیکھتے پھر نئے شمارے کا وقت آ گیا ہے، لیکن فلسطین کے حالات مزید دگردوں ہوتے جا رہے ہیں، اور ادھر وطن عزیز میں بھی سی۔ اے۔ اے کا بگل بجا دیا گیا ہے!! بس اللہ سے دعا ہے کہ ساری دنیا میں نہ صرف مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، بلکہ ہر انسان پر ہر قسم کے ظلم کا خاتمہ  ہو جائے۔

پچھلی سہ ماہی میں ادب کی دنیا کئی جانے مانے ناموروں سے خالی ہو گئی۔ ماہر اقبالیات رفیع الدین ہاشمی اور شاعر منور رانا کو اس شمارے میں یاد کیا گیا ہے۔

اردو اب کے دونوں شہنشاہ غالبؔ اور اقبالؔ اس لحاظ سے بھی منفرد ہیں کہ ہر دو پر تحقیق اور مختلف زاویوں سے پرکھنے کے اپنے  شعبے غالبیات اور اقبالیات کہے جاتے ہیں۔ اور اس … مزید پڑھیے

علامہ اقبال اور شیخ عبد القادر: دو نابغۂ روز گار ہستیاں ۔۔۔ ڈاکٹر قرۃالعین طاہرہ

علامہ اقبال اور شیخ عبد القادر:دو نابغۂ روز گار ہستیاں

 

ڈاکٹر قرۃالعین طاہرہ

 

 

 Abstract

 

Twentieth Century and the Eastern world are equally lucky to produce Allama Iqbal; a dignified  thinker, philosopher and poet. This Century has also big names of knowledge and wisdom. This chapter contains the mention of two dignified personalities; Sir Abdul Qader and Allama Iqbal from their initial meeting till last; the mention of their colleagues and friends.

 

 

 

 اقبال نے کہا تھا … ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی … علامہ محمد اقبال کا دور یقیناً زرخیزی و بالیدگی کا دور تھا۔ ذہانت و فطانت، فہم و ادراک، شعور و آگہی لیے بڑے بڑے نام سر زمین علم سے سر اٹھاتے اور تناور درخت بنتے دکھائی دیتے ہیں۔ خود اقبال ایسا چھتنار تھے کہ جس کے سائے میں اگنے والے پودے اپنے قد و قامت سے محروم رہنے کے بجائے پوری شدت اور آب و تاب سے جلوہ ریز ہوتے اور اپنی چھتر چھایا سے نسل نو کو مستفید کرتے۔ وجہ صرف یہ تھی کہ اقبال جوہر شناس تھے، وہ انسان میں ایسی صلاحیتیں بھی تلاش کر لیتے جو خود اس پر بھی منکشف نہ ہوئی تھیں، اقبال کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی … مزید پڑھیے

ایک دن کا بادشاہ ۔۔۔ اطہر پرویز، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 بچوں کے لئے ایک بے مثال کہانی

ایک دن کا بادشاہ

از قلم

اطہر پرویز

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

 

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

 

ایک دن کا بادشاہ

اطہر پرویز

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

(اسی نام کی کتاب سے ماخوذ)

آپ نے خلیفہ ہارون رشید کا نام سنا ہو گا۔ خلیفہ ہارون رشید بغداد کے حاکم تھے۔ کہتے ہیں کہ ہارون رشید کے زمانے میں بغداد میں ایک بہت بڑا تاجر تھا۔ اس کا ایک بیٹا تھا۔ اس کا نام تھا ابو الحسن— باپ کے مرنے کے بعد ابو الحسن نے ساری دولت کو دو حصوں میں بانٹا۔ ایک حصے سے اس نے بڑے بڑے مکان اور دکانیں خریدیں۔ ان مکانوں اور دکانوں کے کرایے سے اس کا خرچ بہت اچھی طرح چلنے لگا۔ دوسرے حصے کو اس نے نقد روپیہ کی شکل میں رکھا۔ اس کو وہ اپنے عیش و آرام اور سیر و تفریح پر خرچ کرتا۔ ہر وقت اس کے گھر پر یار دوستوں کی بھیڑ لگتی رہتی۔ تمام دن ناچ گانے اور ہنسی مذاق ہوتے، بڑی شاندار دعوتیں ہوتیں۔ اس طرح اس کے دن عید … مزید پڑھیے

اروندھتی رائے کے تین خطبات ۔۔۔ جمع و ترتیب: اعجاز عبید

سماجی جہد کار اور مصبف

اروندھتی رائے کے تین خطبات

جمع و ترتیب

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

…. مکمل کتاب پڑھیں

اروندھتی رائے کے تین خطبات

اروندھتی رائے

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

جنتر منتر کا خطاب

[بھارت کی معروف ناول نگار اور مفکر اروندھتی رائے نے اتوار یکم مارچ 2020 کے روز دہلی کے جنتر منتر میں ایک اکٹھ سے خطاب کیا اور دہلی میں جاری مسلم نسل کُشی پر بات کی۔  ان کی تقریر اس ویب سائٹ پر پڑھی جا سکتی ہے۔  بد قسمتی سے اس خطاب کی ویڈیو تلاش بسیار کے باوجود نہیں مل سکی۔  اس تقریر کا اردو ترجمہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔  مدیر]

[مزید نوٹ:  اروندھتی رائے کے مضامین کا ایک مجموعہ بعنوان ’’آزادی‘‘ ستمبر 2020ء میں شائع ہوا ہے جس میں یہ تقریر بھی شامل ہے۔]

پیارے دوستو، کامریڈو اور میرے ساتھی لکھاریو!

یہ جگہ جہاں ہم آج اکٹھے ہوئے ہیں اُس جگہ سے تھوڑی ہی دور ہے جہاں چار روز قبل ایک فاشسٹ ہجوم، جو حکمران جماعت کے نمائندوں کی تقاریر سے مشتعل تھا، جسے پولیس کی پشت پناہی اور فعال مدد حاصل تھی، جسے الیکٹرانک میڈیا … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید