اہم

اعجاز عبید ۲۰۰۶ء سے اردو تحریر یعنی یونیکوڈ کو فروغ دینے کی نیت سے اردو کی مفت دینی اور ادبی برقی کتب فراہم کرتے رہے ہیں۔ کچھ ڈومین (250 فری ڈاٹ کام، 4 ٹی ڈاٹ کام ) اب مرحوم ہو چکے، لیکن کتابیں ڈاٹ آئی فاسٹ نیٹ ڈاٹ کام کو مکمل طور پر کتابیں ڈاٹ اردو لائبریری ڈاٹ آرگ پر شفٹ کیا گیا جہاں وہ اب بھی برقرار ہے۔ اس عرصے میں ۲۰۱۳ء میں سیف قاضی نے بزم اردو ڈاٹ نیٹ پورٹل بنایا، اور پھر اپ ڈیٹس اس میں جاری رہیں۔ لیکن کیونکہ وہاں مکمل کتب پوسٹ کی جاتی تھیں، اس لئے ڈاٹا بیس ضخیم ہوتا گیا اور مسائل بڑھتے گئے۔ اب اردو ویب انتظامیہ کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں اور لائبریری فعال ہو گئی ہے۔ اب دونوں ویب گاہوں کا فارمیٹ یکساں رہے گا، یعنی مکمل کتب، جیسا کہ بزم اردو لائبریری میں پوسٹ کی جاتی تھیں، اب نہیں کی جائیں گی، اور صرف کچھ متن نمونے کے طور پر شامل ہو گا۔ کتابیں دونوں ویب گاہوں پر انہیں تینوں شکلوں میں ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب کی جائیں گی ۔۔۔ ورڈ (زپ فائل کی صورت)، ای پب اور کنڈل فائلوں کے روپ میں۔

کتابیں مہر نستعلیق فونٹ میں بنائی گئی ہیں، قارئین یہاں سے اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

مہر نستعلیق ویب فونٹ

کاپی رائٹ سے آزاد یا اجازت نامہ کے ساتھ اپنی کتب ان پیج فائل یا یونی کوڈ سادہ ٹیکسٹ فائل /ورڈ فائل کی شکل میں ارسال کی جائیں۔ شکریہ

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔


خاکِ دل ۔۔۔ اصغر وجاہت/ اعجاز عبید

ہندی ناول ’من ماٹی‘ کا اعجاز عبید کا تشکیل کردہ اردو روپ

خاکِ دل

مصنف

اصغر وجاہت

رسم الخط کی تبدیلی/ ترجمہ

اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

خاکِ دل

اصغر وجاہت

اصل ہندی ناول ’मनमाटी‘ کا ترجمہ/رسم الخط کی تبدیلی: اعجاز عبید

1

پتے کی بات سیدھی سچی ہوتی ہے۔ اسے بتانے کے لیے نہ تو زیادہ ہوشیاری کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ سو طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ سیدھی سچی بات دل کو لگتی ہے اور اپنا اثر کرتی ہے۔ میں یہاں ان اوراق میں آپ کے سامنے کچھ سچی باتیں رکھنے جا رہا ہوں۔ یہ باتیں گڑھی ہوئی نہیں ہیں، آپ کی اور ہماری دنیا میں ایسا ہوا ہے، ہو رہا ہے اور ہوتا رہیے گا۔ کچھ آپ بیتی ہے اور کچھ جگ بیتی ہے۔
ایک وقت کی بات ہے۔ کلکتہ کے پارک سٹریٹ علاقے میں ایک پادری سفید لمبا کوٹ پہنے، ٹوپی لگائے، ہاتھ میں پاک کتاب لئے جوشیلی آواز میں کچھ کہہ رہا تھا۔ لوگ اسے گھیرے کھڑے تھے۔ سن رہے تھے۔
اکرم کو کلکتہ آئے تین چار دن ہی ہوئے تھے۔ اس کے بڑے بھائی … مزید پڑھیے

سہ ماہی سَمت شمارہ ۶۱، جنوری تا مارچ ۲۰۲۴ء ۔۔۔ مدیر اعجاز عبید

اردو کا پہلا آن لائن سہ ماہی جریدہ

سَمت

مدیر

اعجاز عبید

شمارہ ۶۱، جنوری تا مارچ ۲۰۲۴ء

اداریہ

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل
…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ …….

نئے سال کے نئے شمارے کے ساتھ حاضر ہوں۔ مگر کس دل سے نئے سال کی آمد پر خوشیاں منائی جائیں جب کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے مسلسل معصوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم ڈھائے جا رہے ہیں۔ پچھلے شمارے کا یکم اکتوبر کو اجراء ہونے کے بعد اگلے ہی ہفتے اسرائیل کے حملے شروع ہو گئے، نام نہاد طوفان اقصیٰ کے خلاف۔ جو مسلسل جاری ہیں۔ خدا کرے کہ نئے سال میں اس پر روک لگ جائے۔ خواہش تو یہی ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین واپس مل جائے، لیکن کم از کم یہ دعا تو فوری قبولیت پا سکتی ہے کہ ان پر مظالم کا خاتمہ ہو جائے۔

بہر حال زیرِ نظر شمارے میں ایک خصوصی گوشہ فلسطین کے موضوع پر شامل کیا جا رہا ہے۔

ایک بات یہ بھی کہنی ضروری ہے کہ اس بار کچھ تخلیقات ایسی ہیں جو ایک سے زائد زمروں میں شامل کی جا سکتی ہیں۔ مثلاً … مزید پڑھیے

سید نصیر حسین خاں خیال ۔۔۔ ارشد مسعود ہاشمی

ایک نابغۂ روزگار کی سوانح اور فکر و فن کی تفصیل

سید نصیر حسین خاں خیال

از قلم

ارشد مسعود ہاشمی

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل

ورڈ فائل

ٹیکسٹ فائل

ای پب فائل

کنڈل فائل

…..کتاب کا نمونہ پڑھیں

خیال کا عظیم آباد

کسی زمانے میں دولت مآب تھا پٹنہ پسند خاطر ہر شیخ و شاب تھا پٹنہ فلک شکوہ ثریا جناب تھا پٹنہ نجوم شہر تھے سب آفتاب تھا پٹنہ جہاں میں عزت و شوکت کی اس سے تھی بنیاد عظیم آباد تھا اک وقت میں عظیم آباد

(’’یاد عظیم آباد‘‘، سید علی محمد شاد عظیم آبادی)

خیال کے نام کے ساتھ رسائل میں عموماً عظیم آبادی لکھا ملتا ہے۔ حالانکہ ان کی تمام تر اہم سرگرمیوں میں کلکتہ میں قیام کو مرکزی حیثیت رہی ہے، مجھے حاصل شدہ سرمایوں میں ان کے نام کے ساتھ کہیں بھی کلکتوی لکھا نظر نہیں آیا۔ اس سے ظاہر ہے کہ خیال ہندوستان میں جہاں بھی رہے، اپنی عظیم آبادی شناخت کو انھوں نے قائم رکھا۔ یوں بھی ان کے مکتوبات اور مضامین سے علم ہوتا ہے کہ وہ اپنی گفتگو اور تحریر و تقریر کے دوران علاقائی تشخص کا اظہار اہم تصور کرتے تھے۔ منشا یہ ہوتی تھی کہ … مزید پڑھیے

پروفیسر عطا الرحمٰن میو کی کتاب ’’انیسویں صدی میں پنجاب کی انجمنوں کی اردو خدمات‘‘ ۔۔۔ ڈاکٹر غلام شبیر رانا

ایک اور تنقیدی اور تبصراتی کتاب

پروفیسر عطا الرحمٰن میو کی کتاب ’’انیسویں صدی میں پنجاب کی انجمنوں کی اردو خدمات‘‘

از قلم

ڈاکٹر غلام شبیر رانا

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. مکمل کتاب پڑھیں

پروفیسر عطا الرحمٰن میو کی کتاب ’’انیسویں صدی میں پنجاب کی انجمنوں کی اردو خدمات‘‘

 

 

ڈاکٹر غلام شبیر رانا

پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن میو کا تعلق بلھے شاہ کی دھرتی قصور سے ہے مگر کچھ عرصے سے انھوں نے قصور شہر کو چھوڑ کر داتا گنج بخش کی نگری میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ قدرتِ کاملہ نے انھیں جس ذوق سلیم سے متمتع کیا ہے اس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن، دائرۃ المعارف اور دبستان علم و ادب ہیں۔ خلوت میں بھی انجمن خیال سجانا اور ہجر میں بھی وصل کی نشاط حاصل کر کے وادیِ خیال میں مستانہ وار گھومنا اس زیرک، فعال اور مستعد نقاد و محقق کا شیوہ ہے۔ ایم۔ فل کی سندی تحقیق کے لیے پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن میو کے تحقیقی مقالے ’’انجمن مفید عام قصور کی علمی و ادبی خدمات‘‘ کو مقاصد کی رفعت کے اعتبار سے … مزید پڑھیے

کون گلی گیو شیام ۔۔۔ مصباح نوید

ایک نئی افسانہ نگار کے اہم افسانوں کا مجموعہ

کون گلی گیو شیام

از قلم

مصباح نوید

مکمل کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

…. کتاب کا نمونہ پڑھیں

کون گلی گیو شیام

مصباح نوید

یو ٹو بروٹس

کالج میں چھوٹے سے باغیچہ میں ہری گھاس پہ آتی پالتی لگائے بیٹھی تھی۔  سعدیہ کی دور سے لہراتی ہوئی آواز کانوں سے ٹکرائی۔  ’’پیریڈ فری؟‘‘۔

’’ہاں یار!‘‘ میں نے اثبات سے سر ہلایا۔  ’’تو پھر چلیں مٹر گشت پہ‘‘ سعدیہ نے ہال کی چھت کی ریلنگ کے ساتھ لگے ہوئے کہا اور پھر سیڑھیاں پھلانگتی ہوئی اپنے لفظوں سے بھی پہلے میرے پاس پہنچ گئی۔

ہمارا کالج انگریز سرکار کی عطا تھا۔  عالی دماغوں کا تعمیر کردہ موسم کی سختی کی پرواہ نہ کرنے والی عمارت اپنی پرانی آن بان اور استقامت سے سر اُٹھائے کھڑی تھی۔  کھلے میدان، گھنے درخت۔

ہم دونوں کندھوں پر بیگ لٹکائے گھنے اونچے درختوں کے بیچ بنی راہداری پر ٹہلنے لگیں۔

ایک ایک کر کے ڈار کے بکھرے پنچھی بھی شامل ہوتے گئے۔  چار پانچ سہیلیوں کا جتھا، قہقہے لگانا، آنے جانے والوں پر فقرے کسنا، چکر پھیریاں لیتا اُڑتا جانا۔

ٹک … مزید پڑھیے

راہ تعقّل و تجسّس کا شاعر مقبول احمد مقبولؔ ۔۔۔ اختر صادق

ایک ادیب کا کیا ہوا ایک شاعر کا مطالعہ

راہ تعقّل و تجسّس کا شاعر

مقبول احمد مقبولؔ

از قلم

اختر صادق

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

غزل کی غزالیت نے ہر حسِ لطیف رکھنے والے شخص کو متاثر کیا ہے۔ کیا خواندہ اور کیا ناخواندہ! سبھی اس کے سحر کا شکار ہوئے ہیں۔ غزل سلطنت اردو ادب کی ملکہ ہے۔ اس کے حسن اور اداؤں کا ہر کوئی عاشق ہے۔ جب تک یہ کافر حسینہ زندہ رہے گی اس کی سحر طرازی بھی جاری رہے گی۔ ڈاکٹر مقبول احمد مقبولؔ بھی غزل کی سحر طرازی سے نہیں بچ پائے۔ جذبوں کی سچائی اور سعی مسلسل نے ان کے غزل کہنے کے فن کو جلا بخشی۔ مقبولؔ صاحب کے شعری سفر کا آغاز۱۹۸۱ء سے ہوتا ہے۔ ۱۹۸۴ء سے ان کا کلام ملک اور بیرونِ ملک کے اخبارات و رسائل کی زینت بنتا آ رہا ہے۔ ڈسمبر ۲۰۱۱ء میں ان کا پہلا شعری مجموعہ بعنوان ’’آدمی لہو لہو‘‘ منظرِ عام پر آیا جس میں ۱۹۸۵ء تا ۱۹۹۸ء کے دوران کہی گئی منتخب غزلیات شامل ہیں۔ مجموعہ کا نام انھیں کے شعر ؎

احساس زخم خوردہ … مزید پڑھیے

سہ ماہی ’سَمت‘ شمارہ ۶۰، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۳ء ۔۔۔ مدیر : اعجاز عبید

ردو تحریر میں اردو ادب کا پہلا آن لائن جریدہ

سَمت

شمارہ ۶۰

اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۳ء

مدیر : اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

اردو تحریر میں اردو کا پہلا ادبی جریدہ

سہ ماہی

سَمت

شمارہ ۶۰، اکتوبر تا دسمبر ۲۰۲۳ء

مدیر: اعجاز عبید

سرورق عمل: مریم تسلیم کیانی

اداریہ

مجھے کہنا ہے کچھ……

نئے شمارے کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں۔

پچھلے سہ ماہی کے دوران جہاں بر صغیر میں چاند کی دوسری ’ان چھوئی‘ طرف انسانی پہنچ کا خوش گوار واقعہ کامیابی کے ساتھ چندریان ۳ کی شکل میں وقوع پذیر ہوا تو دوسری طرف عالمی ادب میں ملان کنڈیرا کے انتقال  کا سانحہ بھی واقع ہوا جسے ایک عہد کا خاتمہ کہا جا سکتا ہے۔ ملان کنڈیرا دنیا بھر کے ادب پر اس طرح اثر انداز رہے تھے کہ ان کو ہر زبان کے جریدے میں خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے اور کیا جا  رہا ہے۔ اردو بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ چنانچہ سَمت میں بھی ان کا گوشہ شامل کیا جا رہا ہے، امید ہے کہ قارئین کو پسند آئے گا۔

پچھلے شمارے میں ظہیر … مزید پڑھیے

نورِ مشرق ۔۔۔ ضیاؔ فتح آبادی، جمع و ترتیب: اعجاز عبید

نوعرسیماب اکبر آبادی کے ایک شاگرد کا نظموں کا مجموعہ

نورِ مشرق

از قلم

ضیاؔ فتح آبادی

جمع و ترتیب: اعجاز عبید

ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

 

مکمل کتاب پڑھیں …..

 

سجدے میں

 

(شاعر کی تکمیل صرف اس وقت ہی ممکن ہے جب شاعر اپنے ماحول کی حقیر سے حقیر چیز کی پرستِش کرنے لگے)

 

اے زمیں، اے آسماں، اے زندگی، اے کائنات

اے ہوا، اے موج دریا، اے نشاطِ بے ثبات

اے پہاڑوں کی بلندی، اے سرودِ آبشار

اے گھٹا جھومی ہوئی، اے نغمہ بر لب جوئبار

اے مسرّت خیز وادی، اے فضائے کیف ریز

اے دِلِ آبادِ وحشت، اے رگوں کے خونِ تیز

اے بساطِ ریگِ صحرا، بے کس و بے خانماں!

اے بگولوں کے مسلسل رقص، اے سیلِ رواں

اے سمندر ہر طرف آغوش پھیلائے ہوئے!

اے حوادث کے تھپیڑے روز و شب کھائے ہوئے

اے بہار صحنٕ گلشن، اے نظام رنگ و بُو

اے گلوں کی سادگی، اے بلبلوں کی آرزو

اے پھلوں کے بوجھ سے سر بر زمیں شاخ شجر

اے پریشاں زلفِ سُنبل، چشم نرگس بے بصر

اے عروسِ صبح مستی شام بزم مے کدہ

اے جوانی کی … مزید پڑھیے

آخر کب تک؟ ۔۔۔ امجد علی راجا

ہند و پاک اور کشمیر کے مسائل کسے متعلق ایک نیا نظریہ

آخر کب تک؟

ڈرامہ

مصنف:

امجد علی راجا


ڈاؤن لوڈ کریں

 

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں …..

آخر کب تک؟

ڈرامہ

امجد علی راجا

ڈرامہ کا مقصد

اس کہانی کا مقصد انٹرنیشنل کمیونیٹی اور ہیومن رائیٹس کی توجہ پاکستانی، ہندوستانی اور کشمیری قوموں کی حالتِ زار کی طرف مبذول کرانا ہے، پاکستان اور ہندوستان کی عوام کو یہ شعور دینا ہے کہ پاک ہند دشمنی دونوں ممالک کی عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

اپنے اقتدار اور بالا دستی کی بقا کی غرض سے دونوں قوموں کو ترقی اور خوشحالی سے دور رکھنے کے لئے اس دشمنی کو نہ صرف بھرپور طریقے سے استعمال کیا جاتا رہا ہے بلکہ اس دشمنی کو استحکام دینے کے لئے مظلوم کشمیری قوم کو تختۂ مشق بنایا گیا ہے۔

اگر دونوں ممالک کی عوام کو اپنی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ترقی عزیز ہے تو انہیں اپنی اپنی حکومتوں کو مسئلۂ کشمیر کے حل کی طرف دھکیلنا ہوگا تاکہ پاک ہند دشمنی کی سب سے اہم وجہ کو ختم کیا جا سکے۔ اس … مزید پڑھیے

اکھان گو منشی ۔۔۔ پروفیسر غلام شبیر رانا

ایک خاکہ ایک ناولٹ

اکھان گو منشی

از قلم

پروفیسر غلام شبیر رانا

ڈاؤن لوڈ کریں

پی ڈی ایف فائل
ورڈ فائل
ٹیکسٹ فائل
ای پب فائل
کنڈل فائل

مکمل کتاب پڑھیں……

اکھان گو منشی

پروفیسر غلام شبیر رانا

وہ بات کرتا تو کوئی نہ کوئی اکھان، تلمیح یا ضرب المثل ضرور استعمال کرتا تھا۔ اُس پُر اسرار شخص کا اصل نام تو منشی کھان ایاز تھا مگر چونکہ اُسے پنجابی زبان کے سیکڑوں اکھان زبانی یاد تھے اس لیے شہر کا شہر اُسے اکھان گو منشی کہہ کر پکارتا تھا۔ زندہ تمناؤں اور بیدار اُمنگوں کے رخش پر سوار ہو کر تیزی سے منزل مقصود کی جانب بڑھنے والا یہ شخص آج بہت درماندہ نظر آ رہا تھا۔ سال 2023ء مئی کے مہینے کی پانچ تاریخ تھی، میں جھنگ میں اپنے اُس آبائی مکان میں بیٹھا تھا جسے اَب طوفانِ نوح ؑ کی باقیات قرار دیا جاتا ہے۔ میرے پاس کچھ مہمان آئے ہوئے تھے مختصر ملاقات کے بعد وہ اس شہر نا پرساں کو چھوڑ کر اپنے گھر لاہور روانہ ہونے سے پہلے نجی ملاقاتوں کے سلسلے میں قدیم جھنگ شہر روانہ ہو گئے۔ سہ پہر کے وقت میں سبزی اور پھل خریدنے کے لیے جھنگ صدر کے … مزید پڑھیے

یہاں کتب ورڈ، ای پب اور کنڈل فائلوں کی شکل میں فراہم کی جاتی ہیں۔ صفحے کا سائز بھی خصوصی طور پر چھوٹا رکھا گیا ہے تاکہ اگر قارئین پرنٹ بھی کرنا چاہیں تو صفحات کو پورٹریٹ موڈ میں کتاب کے دو صفحات ایک ہی کاغذ کے صفحے پر پرنٹ کر سکیں۔
ویب گاہ کی تعمیر و تشکیل: محمد عظیم الدین اور اعجاز عبید